الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب المناسك
حج اور عمرہ کے بیان میں
21. باب في تَزْوِيجِ الْمُحْرِمِ:
احرام کی حالت میں شادی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1860
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا هاشم بن القاسم، حدثنا شعبة، عن عمرو بن دينار، عن جابر بن زيد، عن ابن عباس، قال: "تزوج النبي صلى الله عليه وسلم وهو محرم".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: "تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حال میں نکاح کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے۔

تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1863]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1837، 4259]، [مسلم 1410]، [ترمذي 842]، [نسائي 2840]، [أبويعلی 2393]، [ابن حبان 4129]، [الحميدي 513]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1859)
حالتِ احرام میں نکاح کرنے یا کروانے کی ممانعت ہے (کما رواه مسلم)۔
بعض علماء نے اس حدیث کا مطلب یہ لیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدودِ حرم میں نکاح کیا نہ کہ حالتِ احرام میں، نیز یہ کہ اس حدیث میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے چوک ہوئی ہے کیونکہ ان کی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے اس حالت میں جو نکاح کیا وہ اس کی تردید کرتی ہیں جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
حدیث نمبر: 1861
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد بن زيد، عن ايوب، عن نافع، عن نبيه بن وهب: ان رجلا من قريش خطب إلى ابان بن عثمان وهو امير الموسم، فقال ابان: لا اراه إلا عراقيا جافيا،"إن المحرم لا ينكح ولا ينكح". اخبرنا بذلك عثمان، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم. سئل ابو محمد: تقول بهذا؟ قال: نعم.(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ خَطَبَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَوْسِمِ، فَقَالَ أَبَانُ: لَا أُرَاهُ إِلا عِرَاقِيًّا جَافِيًا،"إِنَّ الْمُحْرِمَ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ". أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ عُثْمَانُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد: تَقُولُ بِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ.
نبیہ بن وہب نے روایت کیا کہ قریش کے ایک شخص نے ابان بن عثمان کے پاس پیغام شادی بھیجا جو کہ اس موسم میں امیر الحج تھے، ابان نے کہا: تم بالکل عراقی گنوار لگتے ہو، بیشک محرم نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے نہ کروا سکتا ہے، ہم کو اس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دی۔ امام دارمی رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا: آپ بھی یہی کہتے ہیں؟ فرمایا: ہاں (یعنی محرم نہ نکاح کرے نہ کروائے)۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1864]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1409]، [أبوداؤد 1841]، [ترمذي 840]، [ابن ماجه 1966]، [ابن حبان 4123]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1860)
صحیح مسلم میں ہے عمر بن عبیداللہ بن معمر، شبیہ بن عثمان کی بیٹی سے اپنے بیٹے طلحہ کا نکاح کرنا چاہتے تھے اور سب حالتِ احرام میں تھے، چنانچہ امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فرزند ابان نے صحیح مسئلہ بتایا کہ حالتِ احرام میں نکاح کرنا یا کرانا دونوں ممنوع ہیں، اور یہی جمہور علماء کا مسلک ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1862
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا عمرو بن عاصم، حدثنا حماد بن سلمة، عن حبيب بن الشهيد، عن ميمون بن مهران، عن يزيد بن الاصم، ان ميمونة، قالت: "تزوجني رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن حلالان بعدما رجع من مكة بسرف".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، أَنَّ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: "تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَلَالَانِ بَعْدَمَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ بِسَرِفَ".
یزید بن اصم سے مروی ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے واپسی پر مقام سرف میں نکاح کیا اس حال میں کہ ہم حلال ہو چکے تھے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1865]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1411]، [أبوداؤد 1843]، [ترمذي 845]، [ابن ماجه 1964]، [أبويعلی 7105]، [ابن حبان 4134]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1861)
اس میں روایت میں اُم المومنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا خود اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح کیا ہو، اور یہ راوی یزید بن اسم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے ہیں جیسا کہ مسلم شریف کی روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1863
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا ابو نعيم، حدثنا حماد بن زيد، عن مطر الوراق، عن ربيعة بن ابي عبد الرحمن، عن سليمان بن يسار، عن ابي رافع، قال: "تزوج رسول الله صلى الله عليه وسلم ميمونة حلالا، وبنى بها حلالا، وكنت الرسول بينهما".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: "تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ حَلَالًا، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا، وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا".
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے (جب) نکاح کیا تو وہ بے احرام کے تھے اور (جب) صحبت کی تب بھی بے احرام کے تھے، اور میں ان دونوں کے بیچ میں پیغام رسانی کرنے والا تھا۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1866]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 4130]، [المعرفة للبيهقي 9749]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1862)
امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں اُم المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کے بارے میں اختلاف ہو گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہاں اور کس حالت میں نکاح کیا، تو صحیح یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مکہ کے راستے میں نکاح کیا تو بعض صحابہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے احرام باندھنے سے قبل نکاح کیا لیکن یہ نکاح احرام باندھنے کے بعد مشہور ہوا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کھول چکے تب ان سے صحبت کی تھی مقامِ سرف میں جو مکہ سے دس میل کے فاصلے پر ہے (اتفاق ہے) سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے وہیں مقامِ سرف میں وفات پائی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے صحبت کی تھی اور وہ وہیں دفن بھی کی گئیں۔
ان تمام احادیث سے ثابت ہوا کہ محرم حالتِ احرام میں نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے نا کسی اور کا نکاح کرا سکتا ہے۔
واللہ اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.