🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. من كان يأمر بتعليم المناسك
جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 15341
١٥٣٤١ - ثم رجع إلى الركن فاستلمه ثم خرج من الباب إلى الصفا، فلما دنا من الصفا قرا: ﴿إن الصفا والمروة من شعائر الله﴾ [البقرة: ١٥٨] ، (ابدا بما بدا الله به) (١) فبدا بالصفا فرقى عليه حتى راى البيت، فاستقبل البيت ووحد الله وكبره وقال:"لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لا إله إلا الله وحده، (انجز وعده و) (٢) نصر عبده، وهزم الاحزاب وحده"، ثم دعا بين ذلك، (ثم) (٣) (قال (مثل) (٤) ذلك) (٥) ثلاث مرات، ثم نزل إلى المروة حتى (إذا) (٦) انصبت قدماه إلى بطن الوادي (سعى) (٧) ، حتى إذا صعدنا مشى، حتى اتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا، حتى إذا كان آخر (طواف) (٨) ⦗٤١١⦘ (على) (٩) المروة قال:"إني لو استقبلت (من) (١٠) امري ما استدبرت لم اسق الهدي وجعلتها عمرة فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل وليجعلها عمرة"، فقام سراقة ا (بن مالك) (١١) بن جعشم فقال: يا رسول الله لعامنا هذا (ام للابد) (١٢) فشبك رسول الله ﷺ اصابعه واحدة في الاخرى وقال:"دخلت العمرة في الحج..." مرتين"لا بل لابد ابد". وقدم علي من اليمن ببدن النبي ﷺ فوجد فاطمة ممن حل ولبست (ثيابا صبيغا (١٣) واكتحلت، فانكر ذلك عليها فقالت: ابي امرني بهذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [جـ، ص]: (أنجز وعده)، وفي [ز]: (نجز وعده).
(٣) في [أ، ن، ز]: (ثم).
(٤) في [أ، ز]: (بين).
(٥) سقط من: [جـ، ص].
(٦) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٧) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٨) في [ب، ف]: (طوافه) وفي مسلم (طواف).
(٩) في [جـ]: (عمل).
(١٠) في [ن، ز]: (عن).
(١١) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(١٢) في [جـ]: (أم لأبد)، وفي [أ، ن]: (أولا بدٍ أبدٍ).
(١٣) في [أ، ز]: (ثياب صبغًا)، وفي [جـ، ص]: (ثيابًا صبغًا).

0
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکن (حجر اسود) کی طرف لوٹے اور اس کا استلام فرمایا، پھر دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب صفا کے قریب ہوئے تو { اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ } تلاوت فرمائی (اور فرمایا کہ) میں اس سے ابتداء کرتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ نے ابتداء کی، پس آپ نے صفا سے ابتداء کی اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا، پھر بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کی اور فرمایا: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ، أَنْجَزَ وَعدَہُ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ، پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اور اسی طرح تین مرتبہ کہا۔ پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو آپ نے دوڑ لگائی، اور جب ہم اوپر چڑھنے لگے تو آپ عام رفتار سے چلے، یہاں تک کہ مروہ پر آئے اور مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا، یہاں تک کہ جب مروہ پر آخری چکر تھا تو فرمایا: اگر مجھے اپنے معاملے کا پہلے سے وہ علم ہوتا جو بعد میں ہوا تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اس (احرام) کو عمرہ بنا دیتا، پس تم میں سے جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔ اس پر حضرت سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں ڈالیں اور دو مرتبہ فرمایا: عمرہ حج میں داخل ہوگیا، نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے اونٹ لے کر آئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ان لوگوں میں پایا جنہوں نے احرام کھول دیا تھا، انھوں نے رنگے ہوئے کپڑے پہن رکھے تھے اور سرمہ لگایا ہوا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض کیا تو انھوں نے فرمایا: میرے والد نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15341، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 15342
١٥٣٤٢ - قال: فكان علي يقول بالعراق: فذهبت إلى رسول الله ﷺ محرشا على فاطمة للذي صنعت مستفتيا لرسول الله فيما ذكرت عنه، قال: (فاخبرته) (١) (٢) اني انكرت ذلك عليها فقال:"صدقت صدقت"، قال:"ما قلت حين فرضت الحج؟" قال: قلت: اللهم إني اهل بما اهل به رسولك، قال:"فإن معي الهدي فلا تحل" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (أخبرته).
(٢) في [أ، ن]: زيادة (عن).
(٣) منقطع، قال الخطيب في الفصل للوصل المدرج ٢/ ٦٧١، بعد أن ذكر حديث الباب: (وفيه كلمات لم يسمعها محمد بن علي من جابر فأدرجت في الحديث وهي قول علي: فذهبت محرشًا على فاطمة بالذي صنعت مستفتيًا لرسول اللَّه ﷺ فقال: صدقت، وكان محمد بن علي يرسل هذه الكلمات عن علي ويقول: لم يذكرها جابر بن عبد اللَّه في حديثه؛ بين ذلك وهيب بن خالد وعبد الملك بن جريج ويحيى بن سعيد القطان في روايتهم هذا الحديث عن جعفر بن محمد بن علي)، ثم ساق من أسانيد حديث الباب ما يؤيد قوله هذا؛ وهو يخالف ما في عون المعبود ٥/ ٢٥٩.

0
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عراق میں فرمایا کرتے تھے: میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اس عمل پر شکایت کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا، اور جو بات انھوں نے آپ کے حوالے سے بیان کی تھی اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ پوچھنے گیا، میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے ان پر اعتراض کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا۔ (پھر) فرمایا: تم نے حج کی نیت کرتے وقت کیا کہا تھا؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ! میں اسی کا احرام باندھتا ہوں جس کا احرام تیرے رسول نے باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں، لہٰذا تم احرام نہ کھولنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15342، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 15343
١٥٣٤٣ - قال: (فكان) (١) جماعة الهدي الذي قدم به علي من اليمن (والذي) (٢) اتى به النبي ﷺ مائة، قال: فحل الناس كلهم وقصروا إلا النبي ﷺ ومن كان معه هدي، فلما كان يوم التروية توجهوا إلى منى فاهلوا بالجج، وركب رسول الله ﷺ فصلى بها الظهر والعصر والمغرب والعشاء والصبح، ثم مكث قليلا حتى طلعت الشمس وامر بقبة من شعر (فضربت) (٣) له بنمرة، فسار رسول الله ﷺ ولا (تشك) (٤) قريش إلا انه (واقف) (٥) عند المشعر الحرام كما كانت قريش تصنع في الجاهلية، فاجاز رسول الله ﷺ (حتى) (٦) اتى عرفة فوجد القبة قد ضربت له بنمرة، فنزل بها حتى إذا زاغت الشمس امر (بالقصواء) (٧) فرحلت له، فاتى بطن الوادي فخطب الناس (فقال) (٨) :"إن دماءكم (واموالكم) (٩) حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا، الا كل شيء من امر الجاهلية تحت قدمي موضوع، ودماء الجاهلية موضوعة، وإن اول دم اضع من دمائنا دم (ابن) (١٠) ربيعة ابن الحارث كان مسترضعا في بني سعد فقتلته هذيل، وربا اهل الجاهلية موضوع، واول ربا اضع (ربانا) (١١) ربا عباس بن عبد المطلب فإنه كله موضوع، فاتقوا الله في ⦗٤١٣⦘ النساء، فإنكم اخذتموهن (بامر) (١٢) الله واستحللتم فروجهن بكلمة الله، ولكم عليهن إلا يوطئن فرشكم احدا تكرهونه، فإن فعلن ذلك فاضربوهن ضربا غير مبرح ولهن عليكم رزقهن وكسوتهن بالمعروف، وقد تركت فيكم ما لن تضلوا بعده إن اعتصمتم به كتاب الله، وانتم تسالون عني فما انتم قائلون؟" قالوا: نشهد ان قد بلغت واديت ونصحت وقال بإصبعه السبابة (يرفعها إلى السماء) (١٣) وينكتها إلى الناس:" (اللهم اشهد) (١٤) ، اللهم اشهد" ثلاث مرات، ثم اذن (ثم) (١٥) (اقام فصلى الظهر ثم اقام فصلى العصر) (١٦) (١٧) ولم يصل بينهما شيئا، ثم ركب رسول الله ﷺ حتى اتى الوقف، فجعل بطن ناقته القصواء إلى الصخرات وجعل (حبل) (١٨) المشاة بين يديه، واستقبل القبلة فلم يزل واقفا حتى (غربت) (١٩) الشمس وذهبت الصفرة قليلا حتى غاب القرص، واردف اسامة خلفه، (ودفع) (٢٠) رسول الله ﷺ وقد (شنق) (٢١) للقصواء الزمام حتى إن راسها ليصيب مورك (رحله) (٢٢) ، ويقول بيده ⦗٤١٤⦘ اليمنى:"ايها الناس السكينة (السكينة) (٢٣) " كلما اتى جبلا من الجبال ارخى لها قليلا حتى (تصعده) (٢٤) حتى اتى المزدلفة فصلى بها المغرب والعشاء باذان واحد وإقامتين ولم يسبح بينهما شيئا، ثم اضطجع رسول الله ﷺ حتى طلع الفجر، (فصلى) (٢٥) حين تبين له الصبح باذان وإقامة، ثم ركب القصواء حتى اتى المشعر الحرام فاستقبل القبلة فدعاه وكبره وهلله ووحده (فلم) (٢٦) يزل واقفا حتى اسفر جدا، فدفع قبل ان تطلع الشمس، واردف الفضل بن عباس وكان (رجلا) (٢٧) حسن الشعر ابيض وسيما، فلما دفع رسول الله ﷺ مرت ظعن يجرين، فطفق الفضل ينظر إليهن، فوضع رسول الله ﷺ يده على وجهه، فحول الفضل وجهه إلى الشق الآخر ينظر، فحول رسول الله ﷺ يده من الشق الآخر على وجه الفضل، (فصرف) (٢٨) وجهه من الشق الآخر ينظر حتى اتى (محسرا) (٢٩) (فحرك) (٣٠) قليلا، ثم سلك الطريق الوسطى التي تخرج إلى الجمرة الكبرى، حتى اتى الجمرة التي عند الشجرة فرماها بسبع حصيات يكبر مع كل حصاة منها مثل حصى الخذف، رمى (من) (٣١) بطن الوادي، ثم انصرف (إلى) (٣٢) المنحر، فنحر ثلاثا وستين بيده، ثم اعطى عليا فنحر ما غبر (منها) (٣٣) ، واشركه في هديه ⦗٤١٥⦘ وامر (من) (٣٤) كل بدنة ببضعة فجعلت في قدر فطبخت، فاكلا من لحمها وشربا من مرقها، ثم ركب رسول الله ﷺ فافاض إلى البيت فصلى بمكة الظهر، فاتى بني عبد المطلب يسقون على زمزم فقال:"انزعوا بني عبد المطلب، فلولا ان تغلبكم الناس على سقايتكم لنزعت معكم"، فناولوه دلوا فشرب منه (٣٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (وكان).
(٢) في [أ، ن]: (الذي).
(٣) في [أ، جـ، ص]: (فضربت)، وفي [ن]: (تضرب) وهو الموافق لما في صحيح مسلم.
(٤) في [ص]: (يشك).
(٥) في [أ]: (وافق).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [أ، جـ، ص]: (بالقصوى).
(٨) في [أ، جـ، ز]: (وقال).
(٩) سقط من: [ز].
(١٠) سقط من: [أ، جـ، ص، ن].
(١١) سقط من: [أ، ب، ص، ن].
(١٢) في [ف]: (بأمان).
(١٣) في [جـ، ص]: (إلى السماء يرفعها).
(١٤) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(١٥) سقط من: [ن].
(١٦) في [أ]: (أقام الظهر فصلى العصر)، وفي [ن]: (أقام الظهر والعصر)، وفي [ز]: (أقام الظهر ثم أقام فصلّى العصر).
(١٧) في [أ]: (يقل).
(١٨) في [أ]: (جبل).
(١٩) في [أ، ز]: (كربت).
(٢٠) في [أ، ن]: (ورجع).
(٢١) في [أ]: (شنف).
(٢٢) في [أ]: (رجله).
(٢٣) في [أ، ف، ن]: سقطت (السكينة).
(٢٤) في [ص، ز]: (تصعد).
(٢٥) سقط من: [أ، ن]، وفي [ف]: (وصلى).
(٢٦) في [ز]: (ولم).
(٢٧) في [أ، ز]: (رجل).
(٢٨) في [أ، ف]: (يصرف).
(٢٩) في [أ، جـ، ز، ن]: (بطن)، وفي [ف]: (بطن محسر).
(٣٠) في [ن]: (فرك).
(٣١) سقط في: [ن].
(٣٢) سقط في: [ن، ف].
(٣٣) في [أ، ن]: (عنها).
(٣٤) في [ب، ف، ن]: (عن).
(٣٥) صحيح؛ وأخرجه مسلم (١٢١٨).

0
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جو قربانی کے جانور یمن سے لائے تھے اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساتھ لائے تھے ان سب کی تعداد سو تھی، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جن کے ساتھ قربانی کے جانور تھے ان کے علاوہ سب لوگوں نے احرام کھول دیا اور بال کتروا لیے، پھر جب یوم الترویہ آیا تو لوگ منیٰ کی طرف چلے اور حج کا احرام باندھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں ادا فرمائیں، پھر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا، اور آپ نے حکم دیا کہ بالوں کا ایک خیمہ آپ کے لیے نمرہ میں لگایا جائے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے اور قریش کو اس میں کوئی شک نہ تھا کہ آپ مشعر حرام کے پاس ٹھہریں گے جیسا کہ قریش زمانہ جاہلیت میں کیا کرتے تھے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے گزر گئے یہاں تک کہ عرفہ آئے، تو دیکھا کہ نمرہ میں آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا ہے، آپ اس میں اترے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو قصواء (اونٹنی) کا حکم دیا، اس پر کجاوہ کسا گیا، پھر آپ وادی کے نشیب میں آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: بیشک تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت ہے، سن لو! جاہلیت کی ہر چیز میرے قدموں تلے پامال ہے، جاہلیت کے خون معاف ہیں، اور ہمارے خونوں میں سے پہلا خون جسے میں معاف کرتا ہوں وہ ربیعہ بن حارث کے بیٹے کا خون ہے جو بنو سعد میں دودھ پیتا تھا اور اسے ہذیل نے قتل کردیا تھا، اور جاہلیت کا سود ختم ہے، اور ہمارے سود میں سے پہلا سود جسے میں ختم کرتا ہوں وہ عباس بن عبد المطلب کا سود ہے، وہ سارا کا سارا ختم ہے، پس عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، کیونکہ تم نے انہیں اللہ کے حکم سے لیا ہے اور اللہ کے کلمہ کے ذریعہ ان کی شرم گاہوں کو اپنے لیے حلال کیا ہے، اور تمہارا ان پر حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستروں پر کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو، اگر وہ ایسا کریں تو انہیں ایسی مار مارو جو سخت نہ ہو، اور ان کا تم پر حق یہ ہے کہ دستور کے مطابق ان کا کھانا اور لباس (تمہارے ذمہ) ہو، اور میں تم میں وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے تھامے رکھا تو اس کے بعد ہرگز گمراہ نہ ہوگے: اللہ کی کتاب، اور تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تم کیا کہو گے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے (پیغام) پہنچا دیا، (حق) ادا کردیا اور خیرخواہی فرمائی، تو آپ نے اپنی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا: اے اللہ! گواہ رہنا، اے اللہ! گواہ رہنا۔ پھر اذان ہوئی، پھر اقامت ہوئی تو آپ نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر اقامت ہوئی تو عصر کی نماز پڑھی اور ان دونوں کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہو کر موقف پر آئے اور اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ چٹانوں کی طرف کیا اور پیدل چلنے والوں کے راستے کو اپنے سامنے رکھا اور قبلہ رخ ہوئے، پھر مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا اور زردی کچھ کم ہوگئی یہاں تک کہ سورج کی ٹکیہ غائب ہوگئی، اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے، آپ نے قصواء کی مہار اتنی کھینچ رکھی تھی کہ اس کا سر کجاوے کے اگلے حصے کو چھو رہا تھا، اور آپ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے: اے لوگو! سکون سے، سکون سے۔ جب بھی کسی پہاڑی پر آتے تو اس کی مہار تھوڑی ڈھیلی کردیتے یہاں تک کہ وہ اس پر چڑھ جاتی، یہاں تک کہ مزدلفہ آئے اور وہاں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا فرمائیں اور ان کے درمیان کوئی نفل نہیں پڑھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہوگئی، اور جب صبح واضح ہوگئی تو اذان اور اقامت کے ساتھ فجر کی نماز ادا فرمائی، پھر قصواء پر سوار ہو کر مشعر حرام آئے، قبلہ رخ ہو کر اللہ سے دعا کی، اس کی تکبیر، تہلیل اور توحید بیان کی، اور مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ خوب روشنی ہوگئی، پھر سورج نکلنے سے پہلے روانہ ہوئے، اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سوار کیا، وہ خوبصورت بالوں والے، گورے اور حسین آدمی تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے تو کچھ عورتیں اپنی سواریوں میں گزریں، حضرت فضل ان کی طرف دیکھنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے چہرے پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، تو حضرت فضل نے اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر کر دیکھنا شروع کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری طرف سے اپنا ہاتھ حضرت فضل کے چہرے پر رکھ دیا، تو انھوں نے دوسری طرف سے چہرہ پھیر کر دیکھا، یہاں تک کہ آپ وادی محسر میں آئے تو (سواری کو) تھوڑا تیز کیا، پھر درمیانی راستہ اختیار کیا جو جمرہ کبریٰ کی طرف نکلتا ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ پر آئے جو درخت کے پاس ہے اور اسے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہتے تھے، وہ کنکریاں انگلیوں سے پھینکی جانے والی کنکریوں جیسی تھیں، آپ نے وادی کے نشیب سے رمی فرمائی، پھر قربان گاہ کی طرف تشریف لے گئے اور اپنے دست مبارک سے تریسٹھ (اونٹ) نحر کیے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دیے تو باقی انھوں نے نحر کیے، اور آپ نے انہیں اپنی قربانی میں شریک کیا، پھر ہر اونٹ میں سے ایک ٹکڑا لینے کا حکم دیا، وہ ایک ہانڈی میں ڈال کر پکائے گئے، تو دونوں حضرات نے اس کا گوشت کھایا اور اس کا شوربہ پیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہو کر بیت اللہ کی طرف (طواف افاضہ کے لیے) تشریف لے گئے اور ظہر کی نماز مکہ میں ادا فرمائی، پھر بنو عبد المطلب کے پاس آئے جو زمزم پر پانی پلا رہے تھے، اور فرمایا: اے بنو عبد المطلب! پانی کھینچو، اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ تمہارے پانی پلانے (کے حق) پر تم پر غالب آجائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی کھینچتا، تو انھوں نے آپ کو ایک ڈول دیا اور آپ نے اس میں سے پیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15343، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14926 ترقیم الشثری: -- 15344
١٥٣٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن ابي إسحاق عن مسروق (قال) (٢) : امرتم في الكتاب بإقامة اربع: بإقامة الصلاة، وإيتاء الزكاة، و (إقام) (٣) الحج والعمرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (الأحوض).
(٢) في [أ]: (قالا).
(٣) في [ب، ف، ن]: (إقامة).

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو الاحوص، عن ابي إسحاق، عن مسروق، قال: " امرتم في الكتاب بإقامة اربع: بإقامة الصلاة , وإيتاء الزكاة , وإقامة الحج , والعمرة"
حضرت مسروق سے مروی ہے کہ کتاب اللہ میں تمہیں چار چیزوں کا حکم دیا گیا ہے، نماز قائم کرنے کا، زکوٰۃ ادا کرنے کا، حج ادا کرنے کا اور عمرہ کرنے کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15344، ترقيم محمد عوامة 14926)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14927 ترقیم الشثری: -- 15345
١٥٣٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن عبد الملك عن عطاء انه سئل عن الدجاجة السندية يخرج بها من الحرم (فقال) (١) : لا، هي صيد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (فقالا).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عبد الله بن نمير، عن عبد الملك، عن عطاء، انه سئل عن " الدجاجة السندية يخرج بها من الحرم , فقالا: لا , هي صيد"
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ سندیہ مرغی جو حرم سے نکالی جاتی ہے (اس کا کیا حکم ہے؟) آپ نے فرمایا کہ نہیں وہ شکار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15345، ترقيم محمد عوامة 14927)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14928 ترقیم الشثری: -- 15346
١٥٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابو) (١) اسامة عن ابن جريج عن عطاء ان ازواج النبي ﷺ كن يطفن مع الرجال (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: سقط (أبو).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة، عن ابن جريج، عن عطاء، ان ازواج النبي صلى الله عليه وسلم كن يطفن مع الرجال ,
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ازواج مطہرات مردوں کے ساتھ طواف کیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15346، ترقيم محمد عوامة 14928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 15347
١٥٣٤٧ - قال عطاء: وقالت امراة لعائشة: تعالي إلى الحجر فاستلميه (قالت) (١) : (انفذي) (٢) عنك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: (قالت).
(٢) في [ن]: (الفدى).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

قال عطاء: وقالت امراة لعائشة :" تعالى إلى الحجر فاستلميه، قالت: انفذي عنك"
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آئیے حجر اسود کی طرف چل کر اس کا استلام کریں، آپ نے فرمایا: تم خود چلی جاؤ (مجھے چھوڑ دو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15347، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
315. في المحرم يحتش
محرم کا حشیش (گھاس) کاٹنا (اکٹھی کرنا)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14929 ترقیم الشثری: -- 15348
١٥٣٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن اشعث عن الحسن انه كان لا يرى باسا ان (يحتش) (١) المحرم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: (يحنش).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا روح بن عبادة، عن اشعث، عن الحسن، انه " كان لا يرى باسا ان يحتش المحرم".
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ محرم گھاس اکٹھی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15348، ترقيم محمد عوامة 14929)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14930 ترقیم الشثری: -- 15349
١٥٣٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا روح بن عبادة عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: لا باس به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: (جريح).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا روح بن عبادة، عن ابن جريج، عن عطاء، قال:" لا باس به"
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15349، ترقيم محمد عوامة 14930)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
316. في المحرم يضطر إلى الصيد والميتة
محرم کو شکار مردار پہ مجبور کیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14931 ترقیم الشثری: -- 15350
١٥٣٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن اشعث عن الحسن قال: كان يقول فيمن اضطر إلى ميتة وصيد: ياكل الميتة ولا ياكل الصيد ولا يعرض له يعني المحرم.
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة، عن اشعث، عن الحسن، قال: " كان يقول فيمن اضطر إلى ميتة وصيد: ياكل الميتة , ولا ياكل الصيد , ولا يعرض له" يعني: المحرم
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس محرم کو مردار اور شکار پر مجبور کیا جائے تو مردار کھالے لیکن شکار کو نہ کھائے اور اس کے درپے نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15350، ترقيم محمد عوامة 14931)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں