مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19659 ترقیم الشثری: -- 20460
٢٠٤٦٠ - حدثنا ابو (معاوية) (١) عن (سهيل) (٢) بن ابي صالح عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (تضمن) (٣) الله لمن خرج في سبيله (لا يخرجه إلا) (٤) إيمان به وتصديق (لرسوله) (٥) ان يدخله الجنة او يرجعه إلى منزله نائلا من اجر او غنيمة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (معاذ).
(٢) في [جـ]: (سبيل)، وفي [س، ز، ط]: (سهل).
(٣) في [ط]: بياض.
(٤) سقط من: [أ، جـ، ك].
(٥) في [س]: (برسوله)؛ وفي [هـ]: (برسله).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦)، ومسلم (١٨٧٦).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے میں صرف اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اللہ کے رسول کی تصدیق کرتے ہوئے نکلا وہ یا تو اسے جنت میں داخل کرے گا یا اجر یا غنیمت لے کر واپس لائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20460، ترقيم محمد عوامة 19659)
ترقیم عوامۃ: 19660 ترقیم الشثری: -- 20461
٢٠٤٦١ - حدثنا ابو معاوية عن (سهيل) (١) بن ابي صالح عن ابيه عن ابي هريرة قال: قالوا: يا رسول الله اخبرنا بعمل (يعدل) (٢) الجهاد في سبيل الله، قال رسول الله ﷺ:"لا تطيقونه"، قالوا: يا رسول الله، اخبرنا (فلعلنا ان نطيقه) (٣) قال: ⦗١٠⦘"مثل المجاهد في سبيل الله كمثل الصائم القائم (القانت) (٤) بآيات الله لا يفتر من صيام ولا صدقة حتى يرجع المجاهد إلى اهله" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط]: (سهل).
(٢) في [س]: (بعد)، وفي [ط]: (يعد).
(٣) في [س]: (ولعثان نطيقه).
(٤) في [أ]: (السابت).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٨٧)، ومسلم (١٨٧٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں ایسا عمل بتا دیجئے جو اللہ کے راستے میں جہاد کے برابر ہو؟ آپ نے فرمایا کہ تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ بتا دیجئے، شاید ہم اس کی طاقت رکھتے ہوں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو مجاہد کے واپس آنے تک روزہ رکھے اور اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے راتوں کو قیام کرے وہ روزے اور صدقے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20461، ترقيم محمد عوامة 19660)
ترقیم عوامۃ: 19661 ترقیم الشثری: -- 20462
٢٠٤٦٢ - حدثنا ابو معاوية عن يحيى بن سعيد عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لقد هممت ان لا اتخلف عن سرية تخرج في سبيل الله ولكن ليس عندي ما (احملهم) (١) ، (ولوددت) (٢) ان اقتل في سبيل الله ثم احيا ثم اقتل ثم احيا ثم اقتل (٣) " (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أجملهم).
(٢) في [س]: (ومودوت).
(٣) في [هـ]: زيادة (ثم أحيى ثم أقتل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٧٦)، وأحمد (٩٤٨١)، وأصله عند البخاري (٣٦).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ کے راستے میں نکلنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہوں، لیکن میرے پاس اتنی سواریاں نہیں جن پر میں انہیں سوار کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے اللہ کے راستے میں شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے، پھر زندہ کیا جائے، پھر شہید کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20462، ترقيم محمد عوامة 19661)
ترقیم عوامۃ: 19662 ترقیم الشثری: -- 20463
٢٠٤٦٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة عن ابي زرعة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اعد الله لمن خرج في سبيله -لا يخرج إلا (لجهاد) (١) في سبيلي وإيمان بي وتصديق (برسولي) (٢) - فهو علي ضامن ان ادخله الجنة وان ارجعه إلى مسكنه الذي خرج منه نائلا ما نال من اجر او غنيمة" (٣) قال: والذي نفس محمد بيده! (لولا) (٤) ان اشق على المسلمين ما قعدت (خلاف) (٥) سرية تغزو في سبيل ⦗١١⦘ الله ابدا، ولكن لا اجد سعة (فاحملهم) (٦) ولا يجدون سعة فيتبعوني، ولا تطيب انفسهم فيتخلفون بعدي، والذي نفس محمد بيده لوددت (اني) (٧) (اغزو) (٨) في سبيل الله فاقتل، ثم اغزو فاقتل، (ثم اغزو فاقتل) (٩) " (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز]: (الجهاد).
(٢) في [ط، هـ]: (برسلي).
(٣) في [هـ]: زيادة (ثم).
(٤) في [س]: (مولا).
(٥) في [س، ط]: (خالف).
(٦) في [أ، ب، س]: (فاتبعهم).
(٧) في [هـ]: (أن).
(٨) في [أ]: (اغرو).
(٩) في [أ، ب، س]: سقط ما بين القوسين؛ وفي [هـ]: زيادة (ثم أغزو فأقتل).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦)، ومسلم (١٨٧٦).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اس شخص سے وعدہ کیا ہے جو میرے راستہ میں مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے اور میرے رسول کی تصدیق کرتے ہوئے جہاد کے لیے نکلے کہ میں اسے اپنی ذمہ داری پر جنت میں داخل کروں گا یا اسے اس کے گھر اجر یا غنیمت کے ساتھ واپس لوٹاؤں گا۔ یہ فرما کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے! کہ اگر مجھے مسلمانوں پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہتا۔ لیکن میرے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ میں انہیں سواریاں دوں، اور نہ ان کے پاس اتنی گنجائش ہے کہ وہ میرے ساتھ چلیں، اور ان کے دل اس بات پر خوش نہیں ہوتے کہ وہ میرے جانے کے بعد پیچھے رہ جائیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے! میری خواہش یہ ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر جہاد کروں اور پھر مجھے شہید کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20463، ترقيم محمد عوامة 19662)
ترقیم عوامۃ: 19663 ترقیم الشثری: -- 20464
٢٠٤٦٤ - حدثنا هشيم بن (بشير) (١) انا (مجالد) (٢) بن سعيد عن (ابي) (٣) (الوداك) (٤) عن ابي سعيد (٥) يرفع الحديا قال:"ثلاثة يضحك الله إليهم: الرجل إذا قام من الليل يصلي، والقوم إذا صفوا في الصلاة، والقوم إذا صفوا في قتال العدو" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بشر).
(٢) في [أ، ط]: (المخالد)، وفي [ب، س، ك]: (المجالد).
(٣) في [ط]: سقطت (أبي).
(٤) في [س]: (الوذاك).
(٥) في [س]: زيادة (و).
(٦) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد (١١٧٦١)، وابن ماجه (٢٠٠)، وعبد بن حميد (٩١١)، وأبو يعلى (١٠٠٤)، والبيهقي في الأسماء ص ٤٧٢، والبزار (٧١٥/ كشف)، والبغوي (٩٢٩)، وابن جميع في مجمع شيوخه (ص ١٦٥)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٤٠).
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تین آدمی ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ تعالیٰ ہنستا ہے ایک وہ آدمی جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے۔ دوسرے وہ لوگ جو نماز کے لیے صف بنائیں اور تیسرے وہ لوگ جو دشمن سے مقابلے کے لیے صف بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20464، ترقيم محمد عوامة 19663)
ترقیم عوامۃ: 19664 ترقیم الشثری: -- 20465
٢٠٤٦٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور قال: سمعت ربعي ابن (حراش) (١) ] (٢) يحدث عن زيد بن (ظبيان) (٣) يرفعه إلى ابي ذر عن النبي ﷺ قال: ⦗١٢⦘"ثلاثة يحبهم الله -فذكر- احدهم (الرجل) (٤) كان في سرية فلقوا العدو فهزموا فاقبل بصدره حتى يقتل او يفتح (بصدره) (٥) " (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (خراش).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٣) في [س]: بياض.
(٤) في [ز]: (كأحدكم)، وفي [جـ]: (كرجل)، وفي [ع]: (رجل).
(٥) في [جـ، ك]: (لهم).
(٦) مجهول؛ لجهالة زيد بن ظبيان، أخرجه أحمد (٢١٣٥٥)، والترمذي (٢٥٦٨)، والنسائي ٣/ ٢٠٧، وابن خزيمة (٢٤٥٦)، وابن حبان (٣٣٥٠)، والحاكم ١/ ٤١٦، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٢٩)، والمزي ١/ ٨٢، ومحمد بن نصر في قيام الليل (٢٥١)، وابن المبارك في الجهاد (٤٧)، وعبد الرزاق (٢٠٢٨٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٧٨٢).
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ ان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا جو کسی لشکر میں ہو، وہ دشمن سے برسر پیکار ہوں اور انہیں شکست ہوجائے لیکن یہ آدمی سینہ تان کر کھڑا ہوجائے اور شہید ہوجائے یا اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ فتح عطا فرما دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20465، ترقيم محمد عوامة 19664)
ترقیم عوامۃ: 19665 ترقیم الشثری: -- 20466
٢٠٤٦٦ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن شعبة عن قتادة (و) (١) حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"ما (من) (٢) نفس تموت لها عند الله خير (يسرها) (٣) (يتمنى) (٤) ان يرجع إلى الدنيا ولا ان لها الدنيا وما (فيها) (٥) إلا الشهيد فيتمنى ان يرجع فيقتل في سبيل الله لما يرى من فضل الشهادة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [ب، جـ، ك]: سقط (من)، وفي [أ]: (بالعس).
(٣) في [س، ط]: (بسرها).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: سقط (يتمنى).
(٥) في [جـ، ك]: (فها).
(٦) حسن؛ أبو خالد صدوق، والحديث أخرجه البخاري (٢٧٩٥)، ومسلم (١٨٧٧).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بھی جان اس حال میں مرتی ہے کہ اللہ کے ہاں اس کے لیے خیر ہو، تو اس کے نزدیک دنیا میں واپس جانا یا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سب کا حصول اس کے نزدیک کوئی خوشگوار چیز نہیں ہوتی۔ سوائے شہید کے، کیونکہ وہ جب شہادت کا اجر دیکھے گا تو خواہش کرے گا کہ دنیا میں واپس چلا جائے اور اللہ کے راستہ میں شہید کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20466، ترقيم محمد عوامة 19665)
ترقیم عوامۃ: 19666 ترقیم الشثری: -- 20467
٢٠٤٦٧ - حدثنا ابو خالد عن حميد (عن) (١) انس يرفعه قال: اتته امراة قتل ابنها ولم يكن لها غيره وكان اسمه حارثة (فقالت) (٢) : يا رسول الله! إن يكن في ⦗١٣⦘ الجنة اصبر، وإن يكن (٣) غير ذلك فستعلم ما اصنع؟ فقال النبي ﷺ:"إنها (جنان) (٤) كثيرة وإنه في الفردوس الاعلى" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ط، ك]: (بن).
(٢) في [س]: (فقال).
(٣) في [هـ]: زيادة (في).
(٤) في [أ، س، ط، هـ]: (جنات).
(٥) حسن؛ أبو خالد صدوق، والحديث أخرجه البخاري (٦٥٦٧)، وأحمد (١٣٧٨٧).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک جنگ میں ایک عورت کا بیٹا شہید ہوگیا جس کا نام حارثہ رضی اللہ عنہ تھا۔ اس عورت کا اپنے بیٹے کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ وہ عورت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر میرا بیٹا جنت میں ہے تو میں صبر کروں گی۔ اگر وہ جنت کے علاوہ کہیں اور ہے تو میں ایسا ماتم کروں گی کہ سب کو پتہ چل جائے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنتیں تو بہت سی ہیں اور وہ تو سب سے اعلیٰ جنت الفردوس میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20467، ترقيم محمد عوامة 19666)
ترقیم عوامۃ: 19667 ترقیم الشثری: -- 20468
٢٠٤٦٨ - حدثنا ابن نمير (قال) (١) : حدثنا محمد بن إسحاق عن الحارث [ (بن) (٢) (الفضيل) (٣) ] (٤) عن محمود بن (لبيد) (٥) عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"الشهداء على بارق نهر (بباب) (٦) الجنة، في قبة خضراء، يخرج عليهم رزقهم من الجنة (غدوة) (٧) وعشية" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (قال).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ، ب، س، هـ]: (الفضل).
(٤) في [ز]: (عن الفضيل).
(٥) في [ك]: (المبيد).
(٦) في [هـ]: (باب).
(٧) في [س]: (عدوة).
(٨) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٩٠)، وصرح ابن إسحاق عنده بالتحديث، وأخرجه ابن حبان (٤٦٥٨)، والحاكم ٢/ ٧٤، وابن هشام ٣/ ١٢٦، وهناد في الزهد (١٦٦)، وعبد بن حميد (٧٢١)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٩٩)، والطبري (١٠٨٢٥)، والبيهقي في الشعب (٤٢٤١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شہداء بارق میں ہیں، بارق جنت کے دروازے پر ایک نہر ہے، وہ ایک سبز گنبد میں ہیں۔ شہداء کو صبح و شام جنت سے ان کا رزق دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20468، ترقيم محمد عوامة 19667)
ترقیم عوامۃ: 19668 ترقیم الشثری: -- 20469
٢٠٤٦٩ - حدثنا ابن ابي عدي (عن ابن عون) (١) عن هلال بن ابي زينب عن شهر بن حوشب عن ابي هريرة قال: ذكر الشهداء (عند) (٢) النبي ﷺ فقال:"لا ⦗١٤⦘ تجف الارض من دم (الشهيد) (٣) (حتى) (٤) تبتدره (٥) زوجتاه، كانهما (ظئران) (٦) اضلتا (فصيليهما) (٧) في براح من الارض، وفي يد كل واحد منهما حلة، خير من الدنيا وما (فيها) (٨) " (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [هـ]: (عن).
(٣) في [ب، س]: (الشهداء)، وفي [أ]: (شهد).
(٤) في [س]: (متى).
(٥) في [س]: زيادة (أو).
(٦) في [أ، س]: (طيران)، وفي [هـ]: (ظيران)، والظئر: المرضع.
(٧) في [س]: (فصيليها)، وفي [أ، ب]: (فصيلتها).
(٨) في [جـ، ك]: (فها).
(٩) منقطع حكمًا؛ شهر مدلس، وأخرجه أحمد (٧٩٥٥)، وابن ماجه (٢٧٩٨)، وابن المبارك في الجهاد (٢٠)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٥٩، والمزي ٣٠/ ٣٣٨، وابن عساكر ٢٣/ ٢٣٢.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کچھ شہداء کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا ابھی شہید کا لہو زمین پر خشک نہیں ہوتا کہ جنت میں اس کی دو بیویاں اس طرح سے بےتاب ہو کر اس کا انتظا کرتی ہیں جیسے کسی دودھ پلانے والی ماں کا دوھ پیتا بچہ زمین پر گم ہوجائے اور وہ اس کو تلاش کرے۔ ان دونوں کے ہاتھوں میں (شہید کے استعمال کے لیے) ایسا قیمتی جوڑا ہوتا ہے جو ساری دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے زیادہ قیمتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20469، ترقيم محمد عوامة 19668)