مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ترقیم عوامۃ: 19669 ترقیم الشثری: -- 20470
٢٠٤٧٠ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قالوا: يا رسول الله! اي (الجهاد) (١) افضل؟ قال:"من عقر جواده واهريق دمه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الجواد).
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢١٠)، والدارمي (٢٣٩٢)، والطبراني في الصغير (٧١٣)، وابن حبان (٤٦٣٩)، والطيالسي (١٧٧٧)، والحميدي (١٢٧٦)، وأبو يعلى (٢٠٨١).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ افضل جہاد کس شخص کا ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ جس کا گھوڑا ہلاک ہوجائے اور اس کا اپنا خون بہہ چکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20470، ترقيم محمد عوامة 19669)
ترقیم عوامۃ: 19670 ترقیم الشثری: -- 20471
٢٠٤٧١ - حدثنا (وكيع) (١) قال: نا المسعودي عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث عن (٢) عبد الله بن عمرو قال: قال رجل: يا رسول الله! اي ⦗١٥⦘ الجهاد افضل؟ قال:"من عقر جواده واهريق دمه" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبو بكر).
(٢) في مسند أحمد (٦٧٩٢) زيادة: (عن أبي كثير الزبيدي)، وعبد اللَّه بن الحارث يروي عنه وعن عبد اللَّه بن عمرو، ولم ترد هذه اللفظة في جميع نسخ المصنف، ثم إن ابن عبد البر نقل الحديث بإسناده عن المؤلف ولم يذكر هذه الزيادة، انظر: التمهيد ١/ ٢٣٧، والاستذكار ٥/ ١٢٨.
(٣) صحيح؛ سماع وكيع من المسعودي قبل اختلاطه، أخرجه أحمد (٦٧٩٢)، وابن عبد البر في التمهيد ١/ ٢٣٧.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ افضل جہاد کس شخص کا ہے؟ آپ نے فرمایا: کہ جس کا گھوڑا ہلاک ہوجائے اور اس کا اپنا خون بہہ چکا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20471، ترقيم محمد عوامة 19670)
ترقیم عوامۃ: 19671 ترقیم الشثری: -- 20472
٢٠٤٧٢ - حدثنا وكيع نا اسامة بن زيد عن (بعجة) (١) بن عبد الله الجهني عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ياتي على الناس زمان يكون خير الناس (فيه) (٢) منزلة من اخذ بعنان فرسه في سبيل الله، كلما سمع (هيعة) (٣) استوى على متنه ثم يطلب الموت في (مظانه) (٤) ، ورجل في شعب من هذه (الشعاب) (٥) يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويدع الناس إلا من خير" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (نعجه)، وفي [ط]: (بفحه).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ، ز، ع، ك]: (بهيعة).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [س]: (أشعاب).
(٦) حسن؛ أسامة صدوق، أخرجه مسلم (١٨٨٩)، وأحمد (٩٧٢٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اللہ کے نزدیک درجے کے اعتبار سے سب سے بہترین شخص وہ ہوگا جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ کر چل کھڑا ہو، جب بھی وہ کوئی خطرہ محسوس کرے تو لپک کر گھوڑے پر سوار ہوجائے۔ پھر موت کو موت کی جگہوں پر تلاش کرے۔ دوسرا وہ آدمی جو کسی گھاٹی میں چلا جائے وہاں نماز قائم کرے، زکوٰۃادا کرے اور بھلائی کے سوا لوگوں سے کوئی واسطہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20472، ترقيم محمد عوامة 19671)
ترقیم عوامۃ: 19672 ترقیم الشثری: -- 20473
٢٠٤٧٣ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا بن ابي زائدة عن ابي إسحاق عن البراء قال: جاء رجل من بني (النبيت) (١) إلى النبي ﷺ فقال: اشهد ان لا إله إلا الله واشهد انك عبده ورسوله، ثم تقدم (فقاتل) (٢) حتى قتل، فقال النبي ﷺ:"عمل هذا يسيرا واجر كثيرا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الليث)، وفي [أ، ب، ط]: (البيت)، وفي [جـ]: (البنيت).
(٢) في [س]: (فقال).
(٣) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند البخاري، أخرجه البخاري (٢٨٠٨)، ومسلم (١٩٠٠).
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے بعد وہ آگے بڑھا، اس نے قتال کیا اور شہید ہوگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے عمل تو تھوڑا کیا لیکن اجر بہت سا کما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20473، ترقيم محمد عوامة 19672)
ترقیم عوامۃ: 19673 ترقیم الشثری: -- 20474
٢٠٤٧٤ - حدثنا زيد بن حباب عن جعفر بن سليمان الضبعي نا ابو عمران الجوني عن ابي بكر بن ابي موسى الاشعري قال: سمعت ابي تجاه العدو يقول: سمعت رسول الله ﷺ:"إن السيوف مفاتيح الجنة"، فقال له رجل (رث) (١) الهيئة: انت سمعت هذا من رسول الله ﷺ؟ قال: نعم! فسل سيفه وكسر غمده والتفت إلى اصحابه، وقال: اقرا عليكم السلام، ثم تقدم إلى العدو فقاتل حتى قتل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أث)، وفي [ك]: (رك).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٠٢)، وأحمد (١٩٥٣٨).
حضرت ابوبکر بن ا بی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے والد نے دشمن کا آمنا سامنا ہونے پر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔ یہ حدیث سن کر ایک پراگندہ حالت کے حامل شخص نے کہا کہ اے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ! کیا یہ بات آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں، میں نے سنی ہے۔ اس پر اس آدمی نے اپنی تلوار نکالی اور نیام کو توڑ کر اپنے ساتھیوں کو سلام کیا پھر دشمن کی طرف بڑھا اور ان سے لڑتا رہا، یہاں تک کہ شہید ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20474، ترقيم محمد عوامة 19673)
ترقیم عوامۃ: 19674 ترقیم الشثری: -- 20475
٢٠٤٧٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن ابي زياد عن مجاهد قال: قام (يزيد) (١) بن (شجرة) (٢) في اصحابه فقال: إنها قد اصبحت عليكم من بين اخضر واحمر واصفر، وفي البيوت ما فيها، فإذا لقيتم العدو غدا فقدما قدما، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ما تقدم رجل من خطوة إلا تقدم إليه الحور العين، فإن تاخر (استترت) (٣) منه، وإن استشهد كانت اول (نضحة) (٤) كفارة خطاياه، وتنزل إليه اثنتان من (الحور) (٥) العين (تنفضان) (٦) عنه التراب وتقولان له: مرحبا قد (آني) (٧) ⦗١٧⦘ لك، ويقول: مرحبا قد آنى لكما" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بريد).
(٢) في [أ]: (سحرة)، وفي [ز]: (سخبرة).
(٣) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (استترن).
(٤) في [س]: (نفحة).
(٥) في [ك]: (الحوار).
(٦) في [أ، ب]: (ينفضان)، وفي [ك]: (فتنفضان).
(٧) في [أ، ب، س]: (فداي)، وفي [ط]: (فداني).
(٨) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه الخرائطي في مكارم الأخلاق كما في الإصابة ٣/ ٦٥٨، وابن أبي شيبة في المسند (٥٢٧)، وعبد بن حميد (٤٤١)، وهناد في الزهد (١٥٨)، والطبراني ٢٢/ (٦٤٢)، وابن عساكر ٦٥/ ٢٣١، وسعيد بن منصور (٢٥٦٤)، وابن الأثير ٥/ ٥١٢، وقد روي موقوفًا أخرجه الحاكم ٣/ ٤٩٤، وابن المبارك في الجهاد (٢٢)، والطبراني ٢٢/ (٦٤١)، وسعيد بن منصور (٢٥٦٧)، وعبد الرزاق (٩٥٣٨)، وانظر: ما سيأتي برقم [٢٠٤٩٩].
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن شجرہ رحمہ اللہ ایک مرتبہ اپنے ساتھیوں میں کھڑے ہوئے تھے اور ان سے فرمایا کہ تم پر تمہارے گھروں میں سبز، سرخ، اور زرد نعمتیں برس رہی ہیں، کل جب تم دشمن کی طرف بڑھو تو ایک ایک قدم رکھ کر آگے بڑھنا، کیونکہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب آدمی دشمن کے مقابلہ میں ایک قدم آگے بڑھتا ہے تو موٹی آنکھوں والی حوریں اس کی طرف بڑھتی ہیں اور جب وہ پیچھے ہٹتا ہے تو حوریں بھی اس سے پردہ کرلیتی ہیں۔ جب وہ شہید ہوجاتا ہے تو اس کے خون کا پہلا قطرہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ اس کے شہید ہونے کے بعد دو حوریں اس کے پاس آتی ہیں اور اس سے مٹی صاف کرتی ہیں اور اسے کہتی ہیں کہ تجھے خوش آمدید! تیرا وقت آ پہنچا، وہ کہتا ہے تمہیں خوش آمدید! تمہارا وقت آ پہنچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20475، ترقيم محمد عوامة 19674)
ترقیم عوامۃ: 19675 ترقیم الشثری: -- 20476
٢٠٤٧٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن موسى (١) ابي جعفر الثقفي عن سالم (بن) (٢) ابي (الجعد) (٣) عن (سبرة) (٤) (بن) (٥) ابي فاكهة (و) (٦) كان من اصحاب النبي ﷺ، قال: (سمعت) (٧) رسول الله ﷺ يقول:"إن الشيطان قعد لابن آدم (باطرقه) (٨) ، فقعد له بطريق الإسلام فقال: تسلم وتدع دينك ودين آبائك؟ ثم قعد له بطريق الهجرة فقال: تهاجر وتدع مولدك، فتكون كالفرس في طوله؟ ثم قعد له بطريق الجهاد فقال: تجاهد فتقتل (فتزوج) (٩) (امراتك) (١٠) ⦗١٨⦘ و (يقسم) (١١) (ميراثك) (١٢) "، قال: فقال رسول الله ﷺ:"فمن فعل ذلك ضمن الله له الجنة إن قتل او مات غرقا او حرقا (او اكله) (١٣) السبع" (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (ابن).
(٢) سقط من: [ز، ك].
(٣) في [س]: (جعد).
(٤) في [س]: (سيرة).
(٥) في [أ، س، ط، هـ]: (عن).
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [س]: (سمعنا).
(٨) في [س]: (بأطرفه).
(٩) في [هـ]: (فتتزوج).
(١٠) في [هـ]: (مرأتك).
(١١) في [س، ط، هـ]: (تقسم).
(١٢) في [جـ]: (مالك).
(١٣) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (فأكله).
(١٤) حسن؛ موسى بن أبي جعفر صدوق، أخرجه أحمد (١٥٩٥٨)، والنسائي ٦/ ٢١، وابن حبان (٤٥٩٣)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٨٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٤٣)، والطبراني (٦٥٥٨)، والبيهقي في شعب الإيمان (٤٢٤٦)، والمزي ١٠/ ٢٠٢، وابن الأثير ٢/ ٣٨٨، وابن قانع ١/ ٣٠٣.
حضرت سبرہ بن ابی فاکہہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ شیطان ابن آدم کے راستوں میں بیٹھ جاتا ہے۔ کبھی وہ اسلام کے راستے میں بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو اسلام قبول کرلے گا اور اپنے اورا پنے آباء و اجداد کے دین کو چھوڑ دے گا تو یہ بڑے گھاٹے کا سودا ہوگا۔ پھر ہجرت کے راستے میں بیٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو ہجرت کرے گا تو اپنے جائے پیدائش کو چھو ڑ دے گا اور اس گھوڑے کی طرح ہوجائے گا جو بیڑیوں میں بندھا ہو۔ پھر جہاد کے راستے میں بیٹھ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تو جہاد کرے گا تو مرجائے گا۔ پھر تیری بیوی کی کہیں شادی ہوجائے گی اور تیری میراث تقسیم ہوجائے گی۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان شیطانی وساوس کے باوجود جس شخص نے یہ اعمال جاری رکھے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہے خواہ وہ شہید ہوجائے یا ڈوب کر مرجائے یا جل کر مرجائے یا اسے درندے کھا لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20476، ترقيم محمد عوامة 19675)
ترقیم عوامۃ: 19676 ترقیم الشثری: -- 20477
٢٠٤٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون انا محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم عن محمد ابن عبد الله بن عتيك عن ابيه قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من خرج مجاهدا في سبيل الله،"ثم جمع اصابعه (الثلاث) (١) ثم قال:"واين المجاهدون؟ فخر عن دابته (فمات) (٢) فقد وقع اجره على الله، او لسعته دابة فقد وقع اجره على الله، ومن مات حتف انفه فقد وقع اجره على الله، ومن قتل (قعصا) (٣) فقد استوجب (المآب) (٤) " (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (الثلاثة).
(٢) في [هـ]: (ومات).
(٣) أي: ضرب ضربة واحدة فمات، وفي [أ، ب]: (بعصا)، وفي [س]: (فيها)، وفي [ط]: (فعصا)، وفي [جـ]: (وصعا).
(٤) في [أ، ب، س، ط]: (الباب).
(٥) مجهول؛ محمد بن عبد اللَّه بن عتيك، أخرجه أحمد (١٦٤١٤)، والبخاري في التاريخ ٣/ ١٥، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢٣٦)، والطبراني (١٧٧٨)، والحاكم (٢/ ٨٨)، والبيهقي ٩/ ١٦٦، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٦١.
حضرت عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلا۔ یہ فرما کر آپ نے اپنی تین انگلیوں کو جمع فرمایا اور پھر ارشاد فرمایا کہ جہاد کرنے والے کہاں ہیں؟ اور وہ اپنی سواری سے گر کر مرگیا تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ اس کا اجر ثابت ہوگیا، یا اسے کسی چیز نے ڈس لیا تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ثابت ہوگیا، یا وہ طبعی موت مرگیا تو اس کا اجر بھی ثابت ہوگیا اور اگر کوئی دشمن کا وار سہہ کر مرا تو اس نے اچھے ٹھکانے کو پالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20477، ترقيم محمد عوامة 19676)
ترقیم عوامۃ: 19677 ترقیم الشثری: -- 20478
٢٠٤٧٨ - حدثنا شبابة عن ابن ابي ذئب عن سعيد بن خالد عن إسماعيل ⦗١٩⦘ (ابن) (١) عبد الرحمن بن ابي (ذوئب) (٢) عن عطاء بن يسار عن ابن عباس ان النبي ﷺ خرج عليهم وهم جلوس فقال:"الا اخبركم بخير الناس منزلا؟" قلنا: بلى يا رسول الله! قال:"رجل ممسك براس (فرسه) (٣) في سبيل الله حتى يقتل او يموت، الا اخبركم بالذي يليه؟" قالوا: بلى يا رسول الله! قال:"رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة يعتزل شر الناس" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (ذئب).
(٣) في [ط]: سقطت.
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١١٦)، والترمذي (١٦٥٢)، وابن حبان (٦٠٥)، والحاكم ٤/ ٤٤٦، والنسائي ٥/ ٨٣، والطبراني (١٠٧٦٨)، وسعيد بن منصور (٢٤٣٤)، وابن المبارك في الجهاد (١٦٩)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٥٣)، وعبد بن حميد (٦٦٨)، والدارمي (٢٤٠٠)، والبيهقي في الشعب (٣٥٣٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ لوگوں کے پاس تشریف لائے، سب لوگ بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مرتبہ کس شخص کا ہے؟ ہم نے کہا کیوں نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور ارشاد فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بہترین درجہ اس شخص کا ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کو پکڑے جا رہا ہو اور وہ شہید کردیا جائے یا مرجائے۔ میں تمہیں بتاؤں اس کے بعد کس شخص کا مرتبہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں سے کنارہ کش ہو کر کسی گھاٹی میں رہتا ہو، نماز قائم کرتا ہو او زکوٰۃ ادا کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے محفوظ رہتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20478، ترقيم محمد عوامة 19677)
ترقیم عوامۃ: 19678 ترقیم الشثری: -- 20479
٢٠٤٧٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن محمد بن إسحاق عن إسماعيل بن امية عن ابي الزبير عن ابن عباس زاد فيه ابن إدريس عن ابي الزبير عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لما اصيب إخوانكم (٢) جعل الله ارواحهم في اجواف طير خضر، (ترد انهارها) (٣) وتاكل (من) (٤) ثمارها، وتسرح في الجنة حيث شاءت، (فلما) (٥) راوا (حسن) (٦) (مقيلهم) (٧) ومطعمهم ومشربهم". ⦗٢٠⦘ قالوا: يا ليت قومنا يعلمون (بما) (٨) صنع الله لنا، كي يرغبوا في الجهاد ولا (ينكلوا) (٩) عنه! فقال:"الله تعالى: فإني مخبر عنكم ومبلغ إخوانكم، ففرحوا واستبشروا بذلك، فذلك قوله تعالى: ﴿ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله (امواتا) (١٠) بل احياء عند ربهم يرزقون﴾ [آل عمران: ١٦٩] ، إلى قوله تعالى: ﴿وان الله لا يضيع اجر (المؤمنين) (١١) ﴾" (١٢) [آل عمران: ١٧١] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (محمد).
(٢) في [هـ]: زيادة (بأحد).
(٣) في [ط]: (برد أبهارها).
(٤) في [أ، ب، ط]: سقطت (من).
(٥) في [س]: سقطت.
(٦) في [س]: سقطت.
(٧) في [أ]: (مقتلهم).
(٨) في [هـ]: (ما).
(٩) في [ط، هـ]: (يتكلوا).
(١٠) في [أ، ب]: (أموات).
(١١) في [س]: (المحسنين).
(١٢) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، وصرح ابن إسحاق بسماعه عند أحمد (٢٣٨٨)، وأخرجه أبو داود (٢٥٢٠)، وهناد في الزهد (١٥٥)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٩٤)، والطبري ٤/ ١٧٠، وابن هشام ٣/ ١٢٦، وأبو يعلى (٢٣٣١)، والحاكم ٢/ ٨٨، والبيهقي ٩/ ١٦٣، والواحدي في أسباب النزول (ص ٨٥)، وعبد بن حميد (٦٧٩)، وابن المبارك في الجهاد (٦٢)، وابن جرير في التفسير ٤/ ١٧٠.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تمہارے بھائی شہید ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی روحیں سبز پرندوں میں ڈال دیتا ہے۔ وہ جنت کی نہروں پر جاتے ہیں جنت کا پھل کھاتے ہیں اور جنت میں جہاں چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں جہاں اپنے عمدہ ٹھکانے اور بہترین کھانے پینے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کاش ہماری قوم ان چیزوں کو جان لے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے پیدا کی ہیں۔ تاکہ وہ بھی جہاد کا شوق رکھیں اور اس سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں تمہارے بھائیوں کو ان باتوں سے مطلع کردیتا ہوں۔ اور پھر وہ خوش ہوجاتے ہیں اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے مرا قرآن مجید کی یہ آیات ہیں۔ ترجمہ: جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا، وہ مرے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اللہ کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے۔ جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور شہید ہو کر ان میں شامل نہیں ہو سکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ قیامت کے دن ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے اور اللہ کے انعامات اور فضل سے خوش ہوا ہے اور اس سے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (آل عمران: ١٦٩۔ ١٧١) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20479، ترقيم محمد عوامة 19678)