🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19679 ترقیم الشثری: -- 20480
٢٠٤٨٠ - حدثنا وكيع نا سفيان عن زيد العمي عن ابي إياس معاوية بن قرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لكل امة رهبانية ورهبانية هذه الامة الجهاد في سبيل الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ معاوية بن قرة تابعي، وزيد العمي ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور (٢٣٠٩)، وابن المبارك في الجهاد (١٥) و (١٦)، وأخرجه متصلًا أحمد (١٣٨٠٧)، وأبو يعلى (٤٢٠٤)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٣٣)، وابن عدي ٣/ ١٠٥٦، والبيهقي في شعب الإيمان (٤٢٢٧).
حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر امت کی ایک رہبانیت ہوتی ہے اور میری امت کی رہبانیت اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20480، ترقيم محمد عوامة 19679)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19680 ترقیم الشثری: -- 20481
٢٠٤٨١ - حدثنا وكيع نا ثور عن عبد الرحمن بن (ابي عوف) (١) عن مجاهد بن رباح عن ابن عمر قال: الا انبئكم بليلة هي افضل من ليلة القدر؟ حارس حرس في سبيل الله ﷿ في (ارض) (٢) خوف، لعله الا يؤوب إلى اهله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عائذ)، وانظر: التاريخ الكبير ٧/ ٤١٢، والجرح والتعديل ٨/ ٣٢٠، والثقات ٥/ ٤١٩، والكاشف ٢/ ٢٤١.
(٢) في [ط]: (أزنص).
(٣) مجهول؛ لجهالة مجاهد بن رباح، أخرجه النسائي في الكبرى (٨٨٦٨)، والحاكم ٢/ ٧٣، والبيهقي ٩/ ١٤٩، والروياني (١٤٢٠).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں تمہیں ایسی رات بتاتا ہوں جو شب قدر سے بھی زیادہ افضل ہے؟ اس پہرے دار کی رات ہے جو اللہ کے راستے میں ایسی جگہ پہرہ دے جہاں سے اسے اپنے گھر والوں کے پاس واپس نہ جانے کا خوف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20481، ترقيم محمد عوامة 19680)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19681 ترقیم الشثری: -- 20482
٢٠٤٨٢ - حدثنا وكيع نا علي بن مبارك عن يحيى بن ابي كثير عن (عامر العقيلي) (١) عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"اول ثلاثة يدخلون الجنة: الشهيد، ورجل (عفيف) (٢) متعفف ذو (عيال) (٣) ، (و) (٤) عبد احسن عبادة ربه وادى حق (مواليه) (٥) ، واول ثلاثة يدخلون النار امير مسفط وذو (ثروة) (٦) لا يؤدي حقه، وفقير فخور" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عامر نا لعقيلي)، وفي [جـ]: (عامر العقيل).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [جـ، ط]: (عياك).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [س]: (موليه)، وفي [هـ]: (مولاه).
(٦) في [أ، ب]: (ثروة من مال).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٢٠٥)، والترمذي (١٦٤٢)، وابن خزيمة (٢٢٤٩)، وابن حبان (٤٣١٢)، والحاكم ١/ ٣٨٧، والطيالسي (٢٥٦٧)، والبيهقي ٤/ ٨٢، وعبد بن حميد (١٤٤٦)، وأبو نعيم في صفة الجنة (٨٠)، والمزي ١٤/ ٧١، وابن عدي ٤/ ١٤٢٩.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں سب سے پہلے تین شخص داخل ہوں گے۔ ایک شہید، دوسرا پاک دامن اور اہل و عیال کے باوجود سوال سے بچنے والا اور تیسرا وہ غلام جس نے اپنے رب کی بہترین عبادت کی اور اپنے آقاؤں کا حق بھی ادا کیا۔ اسی طرح تین شخص سب سے پہلے جہنم میں جائیں گے ایک ظالم امیر اور دوسرا وہ مالدار جو مال کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا غریب متکبر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20482، ترقيم محمد عوامة 19681)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19682 ترقیم الشثری: -- 20483
٢٠٤٨٣ - حدثنا وكيع (حدثنا سفيان) (١) عن ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الله ليضحك إلى رجلين يقتل احدهما الآخر كلاهما يدخل الجنة، يقاتل هذا في سبيل الله فيستشهد، ثم يتوب الله على قاتله فيسلم فيقاتل في سبيل الله فيستشهد" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، س، هـ]، وفي [ز]: (نا سفيان).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٨٢٦)، ومسلم (١٨٩٠).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ان دو آدمیوں پر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کرے اور وہ دونوں جنت میں جائیں گے۔ وہ اس طرح کہ ایک اللہ کے راستے قتال کرتا ہوا شہید ہوجاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ دوسرے کو ہدایت دیتا ہے اور وہ اسلام قبول کر کے اللہ کے راستے میں لڑتا ہوا شہید ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20483، ترقيم محمد عوامة 19682)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19683 ترقیم الشثری: -- 20484
٢٠٤٨٤ - حدثنا وكيع نا مغيرة بن زياد عن مكحول قال: (جاء) (١) رجل إلى النبي ﷺ فقال يا رسول الله! إن الناس قد غزوا، (وحبسني شيء) (٢) ، (فدلني) (٣) على عمل يلحقني بهم قال:"هل تستطيع قيام الليل؟" قال: اتكلف ذلك! (قال) (٤) :"هل تستطيع صيام النهار؟" قال: نعم! قال:"فإن إحياءك (ليلتك) (٥) ، وصيامك نهارك كنومة احدهم" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ]: (حسبي)، وفي [ب]: (وكبر شني).
(٣) في [س]: (قدلتي).
(٤) في [س]: سقطت.
(٥) في [س، ط]: (ليلة).
(٦) مرسل؛ مكحول تابعي.

حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ لوگوں نے اللہ کے راستے میں جہاد کیا اور میں کسی مجبوری کی وجہ سے رہ گیا، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے کہ میں ان کے برابر ہو جاؤں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا تم رات کو قیام کرنے کی طاقت رکھتے ہو؟ اس نے کہا: میں ایسا کرلوں گا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا تم ہر دن کو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ جی ہاں! میں ایسا کرلوں گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا رات کو قیام کرنا اور دن کو روزہ رکھنا ان میں سے ایک کے سونے کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20484، ترقيم محمد عوامة 19683)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19684 ترقیم الشثری: -- 20485
٢٠٤٨٥ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ايوب عن ثمامة بن عبد الله بن انس (عن انس) (١) قال: (اتيت) (٢) على ثابت بن قيس يوم اليمامة وهو (متحنط) (٣) فقلت: ⦗٢٣⦘ اي عم! الا ترى ما لقي الناس؟ فقال: الآن يا ابن اخي (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (أتينا).
(٣) في [أ، س، ط]: (متحيط).
(٤) صحيح؛ ثمامة ثقة.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جنگ یمامہ کے دن حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ (میت والی) خوشبو حنوط لگا رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ چچا جان! کیا آپ دیکھ نہیں رہے کہ لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ انہوں نے فرمایا: اے بھتیجے! ابھی (آتا ہوں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20485، ترقيم محمد عوامة 19684)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19685 ترقیم الشثری: -- 20486
٢٠٤٨٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن (الاوزاعي) (١) عن عثمان بن ابي (سودة) (٢) وتلا (هذه) (٣) الآية: ﴿ (و) (٤) والسابقون السابقون (١٠) اولئك المقربون﴾، قال: هم اولهم رواحا إلى المسجد واولهم خروجا في سبيل الله ﷿.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أوزاعي)
(٢) في [س]: (الأسود).
(٣) في [س]: (بذه).
(٤) في [أ، ب، س، ط]: زيادة (و).

حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابی سودہ رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ اس آیت کی تلاوت کی { وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ أُولَئِکَ الْمُقَرَّبُونَ } پھر فرمایا کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسجد کی طرف سب سے پہلے جاتے ہیں اور اللہ کے راستے میں سب سے پہلے نکلتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20486، ترقيم محمد عوامة 19685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19686 ترقیم الشثری: -- 20487
٢٠٤٨٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن حسان (بن) (١) عطية عن (فروة) (٢) (اللخمي) (٣) قال: قال رسول الله ﷺ:"ايما سرية خرجت فرجعت وقد (اخفقت) (٤) فلها اجرها مرتين" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: (عروة).
(٣) في [س]: (الخمي).
(٤) في [هـ]: (أخضعت).
(٥) مرسل؛ فروة ليس صحابيًا.

حضرت فررہ لخمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی جماعت اللہ کے راستے میں جائے اور بغیر مال غنیمت کے واپس آئے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20487]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20487، ترقيم محمد عوامة 19686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19687 ترقیم الشثری: -- 20488
٢٠٤٨٨ - حدثنا عيسى عن الاوزاعي عن حسان (بن عطية) (١) قال: من (بات) (٢) حارسا -حرس ليلة- اصبح وقد تحاتت خطاياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عطبة)، وسقط من: [أ، ب].
(٢) في [س]: (يات).

حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزاری، صبح کو اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20488، ترقيم محمد عوامة 19687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20489
٢٠٤٨٩ - قال الاوزاعي قال مكحول: (بات) (١) حتى يصبح تحاتت عنه خطاياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (يات).
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص (پہرہ دیتے ہوئے) صبح تک رات گزارے اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20489، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں