🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19698 ترقیم الشثری: -- 20500
٢٠٥٠٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة (عن) (١) النبي ﷺ سئل: اي الاعمال خير (او) (٢) افضل؟ قال:"إيمان بالله ورسوله"، قيل: ثم اي؟ قال:"الجهاد في سبيل الله"، (قيل) (٣) : ثم اي قال:"حج مبرور" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أن).
(٢) في [ز]: (و).
(٣) في [س]: (قال)، وفي [جـ]: سقطت.
(٤) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، والحديث أخرجه البخاري (٢٦)، ومسلم (٨٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوا ل کیا گیا کہ کون سا عمل بہتر یا افضل ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔ پوچھا گیا کہ پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا، پھر پوچھا گیا کہ کون سا عمل افضل ہے؟ فرمایا: مقبول حج۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20500، ترقيم محمد عوامة 19698)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19699 ترقیم الشثری: -- 20501
٢٠٥٠١ - حدثنا عبد الله بن مبارك (عن) (١) الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير (٢) قال: قال رسول الله ﷺ:" (افضل الشهداء) (٣) الذين يلقون في الصف (٤) ⦗٣١⦘ (فلا يلفتون) (٥) وجوههم حتى (يقتلوا) (٦) ، اولئك (يتلبطون) (٧) في الغرف العلى من الجنة، يضحك إليهم ربك، (إن ربك) (٨) إذا ضحك إلى قوم فلا حساب عليهم" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الهن).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن أبي سعيد الخدري).
(٣) سقط من: [س، هـ]، وفي [جـ]: (أفضل الشهداء قال:).
(٤) في [هـ]: زيادة (الأول).
(٥) في [أ، ب، س، ز، ط]: (قال: يلقون)، وفي [جـ]: (فلا يلتفتون).
(٦) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (يقتلون).
(٧) في [أ، ب، ز]: (يتليطون)، وفي [س]: (يتطلبون)، ويتلبطون: أي يتمرغون.
(٨) سقط من: [س].
(٩) مرسل؛ يحيى بن أبي كثير تابعي.

حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ افضل شہداء وہ ہیں جو کسی صف میں دشمن کے خلاف برسر پیکار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے چہرے نہیں پھیرتے اور شہید ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ جنت کے بالا خانوں میں عیش کریں گے۔ ان کا رب انہیں دیکھ کر مسکرائے گا۔ تمہارا رب جس قوم کو دیکھ کر مسکراتا ہے اس سے حساب نہیں لیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20501، ترقيم محمد عوامة 19699)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19700 ترقیم الشثری: -- 20502
٢٠٥٠٢ - حدثنا ابو اسامة نا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: رايت رجلا يريد ان (يشري) (١) نفسه يوم اليرموك، (وامراته) (٢) تناشده، قال: ردوا هذه عني، فلو اعلم انه يصيبها الذي (اريد) (٣) ما (نفست) (٤) عليها، إني والله لئن استطعت (لا يمضي) (٥) (يوم) (٦) (يزول) (٧) هذا من مكانه، واشار بيده إلى جبل، فإن (غلبتم) (٨) على جسدي فخذوه، قال قيس: فمررنا عليه فرايته بعد ذلك (قتل) (٩) في (تلك) (١٠) المعركة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (يشتري).
(٢) في [س]: (وامرأ).
(٣) في [أ، ب، س، ط]: (أصيب)، وفي [هـ]: (أصبت).
(٤) في [س]: (نفثت).
(٥) في [س، ز، ط، ك]: (لا تمضي)، وفي [أ، ب]: (يمضي)، وفي [هـ]: (لأمضي).
(٦) سقط من: [أ، ب، س، ط]، وفي [هـ]: (ولو).
(٧) في [ط]: (نزول)، وفي [أ، ب]: (تزول).
(٨) في [أ، ب، س]: (غلبتهم).
(٩) في [ط]: (قتبل)، وفي [أ، ب]: (قتيل)، وفي [جـ]: (قتيلًا).
(١٠) سقط من: [س].

حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں ایک آدمی خود کو موت کے لیے پیش کر رہا تھا اور اس کی بیوی اسے روک رہی تھی۔ اس شخص نے کہا اسے مجھ سے دور کردو۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جو چیز میں چاہتا ہوں وہ اسے بھی مل جائے گی تو میں اس سے دریغ نہ کرتا۔ پھر اس نے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بس چلتا تو میں اسے ایک دن میں اس کی جگہ سے ہٹا دیتا۔ اگر تم میرے جسم پر قابو پا لو تو اسے اٹھا لینا۔ حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم اس کے پاس سے گزرے تو میں نے دیکھا کہ وہ اس معرکے میں شہید ہوچکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20502، ترقيم محمد عوامة 19700)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19701 ترقیم الشثری: -- 20503
٢٠٥٠٣ - حدثنا ابو اسامة نا كهمس (بن الحسن) (١) عن ابي العلاء (عن ابن الاحمس) (٢) قال: قلت لابي ذر: حديث بلغني عنك عن نبي الله، قال: هات! إني لا (اخالني) (٣) (ان) (٤) (اكذب) (٥) على رسول الله ﷺ بعد إذ سمعته منه، قال: قلت: ذكرت:"ثلاثة يحبهم الله"، قال: سمعته وقلته!"اما (الذين يحب) (٦) الله، فرجل لقي فئة فانكشفت (فئته) (٧) ، فقاتل من ورائهم حتى يقتل او يفتح الله له، ورجل اسرى مع قوم حتى (يجيئون) (٨) (لارض) (٩) فنزلوا فقام يصلي حتى (ايقظهم) (١٠) (لرحيلهم) (١١) ، ورجل كان له جار سوء (فيصبر) (١٢) على اذاه" (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ز].
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ز، ك]: زيادة (بن الأحمس)، وفي [ط]: (بن الأحسن)، وسقط من: [هـ].
(٣) في [س]: (اختالني)، وفي [جـ]: (إخالي).
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: سقطت.
(٥) في [س]: (الكذب).
(٦) في [س، ط، هـ]: (الذي يحبه).
(٧) في [س، هـ]: (فئة).
(٨) في [جـ]: (يحبوا)، وفي [ز]: (يحبون)، وفي المسند: (يحبوا أن يمسوا).
(٩) في [أ، س، ط، هـ]: (الأرض).
(١٠) في [س]: (تيقظهم).
(١١) في [أ، هـ]: (برحيلهم).
(١٢) في [جـ]: (فصبر).
(١٣) مجهول؛ لجهالة ابن الأحمس، أخرجه أحمد (٢١٣٤٠)، والترمذي (٢٥٦٨)، والنسائي ٣/ ٢٠٧، وابن حبان (٣٣٥٠)، وابن خزيمة (٢٤٥٦)، والحاكم ٢/ ٨٨، وعبد الرزاق (٢٠٢٨٢)، والبيهقي ٩/ ١٦٠، والبزار (٣٩٠٨)، وابن المبارك في الجهاد (٤٧)، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٢٧)، وابن نصر في قيام الليل (٢٥٢)، والمزي ١٠/ ٨٢.

حضرت ابن احمس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے آپ کا بیان کردہ ایک ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پہنچا ہے۔ انہوں نے فرمایا: بیان کرو، میرے خیال میں، میں نے کبھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کسی جھوٹی بات کو منسوب نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ آپ نے بیان کیا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس بات کو سنا ہے اور بیان کیا ہے کہ جن تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ان میں ایک تو وہ آدمی جو کسی جماعت سے قتال کرے، وہ جماعت غالب آنے لگے تو یہ پھر بھی ان سے لڑتا ہوا شہید ہوجائے یا اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے فتح عطا فرما دیں۔ دوسرا وہ آدمی جو رات کو لوگوں کے ساتھ سفر کرے، جب وہ سب تھک کر لیٹ جائیں تو یہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور پھر لوگوں کو آگے بڑھنے کے لیے جگائے۔ تیسرا وہ آدمی جس کا پڑوسی کوئی برا شخص ہو اور وہ اس کی تکالیف پر صبر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20503، ترقيم محمد عوامة 19701)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19702 ترقیم الشثری: -- 20504
٢٠٥٠٤ - حدثنا ابو اسامة نا إسماعيل (عن) (١) قيس عن (مدرك) (٢) بن عوف الاحمسي قال: كنت عند عمر إذ جاءه رسول النعمان بن مقرن فساله عمر عن الناس فقال: (اصيب) (٣) فلان وفلان (و) (٤) آخرون لا اعرفهم. فقال عمر: لكن الله يعرفهم، فقال: يا امير المؤمنين (و) (٥) رجل شرى نفسه، فقال مدرك بن عوف: ذلك والله خالي يا امير المؤمنين! (٦) زعم (الناس) (٧) انه (القى) (٨) بيده إلى التهلكة، فقال عمر: كذب اولئك (و) (٩) لكنه ممن اشترى (الآخرة) (١٠) بالدنيا (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (بن).
(٢) انظر: العلل للدارقطني ٢/ ٢٠٨.
(٣) في [ز، ك]: (أصبت).
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: زيادة (و).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب]: زيادة (و).
(٧) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: سقطت.
(٨) في [س]: (لُقي).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [س]: (الآخر).
(١١) صحيح؛ مدرك بن عوف قال ابن حبلة في الثقات ٣/ ٣٨٢: "له صحبة"، وورد الخبر عن شبيل بن عوف كما في علل أحمد ٢/ ٢٦٢، والخبر أخرجه البيهقي ٩/ ٤٥، وأحمد في العلل ٢/ ٢٦٣.

حضرت مدرک بن عوف احمسی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کا قاصد آیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے مجاہدین کی صورت حال پوچھی تو اس نے بتایا کہ فلاں فلاں شخص شہید ہوگئے اور کچھ ایسے لوگ بھی شہید ہوئے جنہیں میں نہیں جانتا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! ایک آدمی ایسا بھی تھا جو خود کو موت کے لیے پیش کر رہا تھا۔ اس پر حضرت مدرک بن عوف رحمہ اللہ نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! خدا کی قسم وہ میرے ماموں تھے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے خود کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں ڈالا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ لوگ جھوٹ کہتے ہیں یہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے دنیا کے بدلے آخرت کو خرید لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20504، ترقيم محمد عوامة 19702)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19703 ترقیم الشثری: -- 20505
٢٠٥٠٥ - حدثنا وكيع نا الاعمش عن ابي وائل عن سلمة بن سبرة عن (سلمان) (١) قال: إذا (زحف) (٢) العبد في سبيل (الله) (٣) وضعت خطاياه على ⦗٣٤⦘ راسه فتحات، كما يتحات عذق النخلة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سليمان).
(٢) في [أ، ب]: (رجف).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) مجهول؛ لجهالة سلمة بن سبرة.

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اللہ کے راستے میں چلتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر رکھے جاتے ہیں اور پھر اس طرح جھڑ جاتے ہیں جس طرح کھجوروں کا خوشہ جھڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20505، ترقيم محمد عوامة 19703)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19704 ترقیم الشثری: -- 20506
٢٠٥٠٦ - حدثنا وكيع نا شعبة عن ابي سليمان عن انس قال: سمعته يقول:"غدوة في سبيل الله افضل من عشر حجج لمن قد حج" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، قال عبد اللَّه بن أحمد في العلل (١/ ٣٣٩)، قلت لأبي: من أبو سليمان هذا؟ فقال: خراساني لقيه شعبة بواسط.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں ایک صبح اس شخص کے لیے جو حج کرچکا ہو دس حج کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20506، ترقيم محمد عوامة 19704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19705 ترقیم الشثری: -- 20507
٢٠٥٠٧ - حدثنا وكيع نا سفيان عن آدم بن علي قال: سمعت عبد الله بن عمر يقول: سفرة -يعني (غزوة) (١) في سبيل الله- افضل من خمسين حجة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (عزوة).
(٢) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں ایک لڑائی پچاس مرتبہ حج کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20507، ترقيم محمد عوامة 19705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19706 ترقیم الشثری: -- 20508
٢٠٥٠٨ - حدثنا وكيع (نا) (١) محمد بن عبد (الله) (٢) (الشعيثي) (٣) عن مكحول قال: إن في الجنة لمائة درجة، ما بين الدرجة إلى الدرجة كما بين السماء (إلى) (٤) الارض اعدها الله للمجاهدين في سبيل الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (ثنا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س]: (الشيعثي)، وفي [هـ]: (الشعثي).
(٤) في [س، هـ]: (و).

حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت میں سو درجے ہیں۔ دو درجوں کا درمیانی فاصلہ اتنا ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان خلاء ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان درجوں کو اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے بنایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20508، ترقيم محمد عوامة 19706)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19707 ترقیم الشثری: -- 20509
٢٠٥٠٩ - حدثنا وكيع نا سفيان عن ابي الضحى قال: اول آية (انزلت) (١) من براءة ﴿انفروا خفافا وثقالا وجاهدوا باموالكم وانفسكم في سبيل الله﴾ [التوبة: ٤١] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: (نزلت).
حضرت ابوضحی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سورة البراء ۃ کی پہلی آیت یہ نازل ہوئی:: ”نکلو! ہلکے ہو یا بوجھل، اور اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20509، ترقيم محمد عوامة 19707)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں