🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19688 ترقیم الشثری: -- 20490
٢٠٤٩٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي عمرو (الشيباني) (١) عن (ابن) (٢) (محيريز) (٣) قال: قال رسول الله ﷺ:"فارس (نطحة) (٤) او نطحتان، ثم (لا) (٥) فارس بعدها (ابدا) (٦) ، والروم ذات القرون اصحاب بحر وصخر كلما ذهب قرن خلف قرن مكانه، هيهات إلى آخر الدهر (هم) (٧) اصحابكم ما كان في العيش خير" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (السيباني).
(٢) في [جـ]: (أبي).
(٣) في [س، ط]: (محرز)، وفي [أ]: (مخير).
(٤) في [ط]: (بطحة).
(٥) في [س]: (أبدًا).
(٦) في [ط]: (أبدها).
(٧) سقط من: [س].
(٨) مرسل، ابن محيريز ليس صحابيًا.

حضرت ابن محیریز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فارس مسلمانوں سے ایک یا دو مرتبہ جنگ کرے گا پھر اس کے بعد مملکت فارس کا وجود نہ رہے گا۔ روم سینگوں والا ہے وہ سمندر اور چٹانوں کے مالک لوگ ہیں۔ جب ان کا ایک سینگ ختم ہوجاتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ افسوس! جب تک زندگی میں کوئی خیر باقی ہے، یہ زمانے کے آخر تک تمہارے مقابل رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20490، ترقيم محمد عوامة 19688)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19689 ترقیم الشثری: -- 20491
٢٠٤٩١ - حدثنا بشر بن مفضل عن عمارة بن ابي حفصة عن (حجر) (١) ⦗٢٥⦘ (عن) (٢) سعيد بن جبير: ﴿فصعق من في السماوات ومن في الارض إلا (من) (٣) شاء﴾ [الزمر: ٦٨] (قال) (٤) : هم الشهداء، (ثنية) (٥) الله حول العرش (متقلدين) (٦) السيوف.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ذي حجر اليحمدي)، وفي [أ، ب، س، ط]: (صخر)، وانظر: سنن سعيد بن منصور (٢٥٦٨)، والزهد لهناد (١٦٤)، ومعاني القرآن ٥/ ١٤٩، والجهاد لابن المبارك (٤٥)، والتاريخ الكبير ٣/ ٧٣، والجرح والتعديل ٣/ ٢٦٧، والثقات ٦/ ٢٣٤، ولسان الميزان ٢/ ١٨١، وتاريخ بغداد ٦/ ١٣٥ و ٧/ ٤١٢، وتاريخ أصبهان ١/ ٣٨٨، وطبقات المحدثين بأصبهان ١/ ٣٨٨، والعلل لأحمد ٢/ ٤٥٤، والعرش لأبي الشيخ (٤١)، وغريب الحديث لابن قتيبة ٢/ ٦٣٦.
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ز، ك]: (ما).
(٤) في [أ، ب، س، ط]: سقطت.
(٥) في [أ، س، ط، ك]: (بينه اللَّه).
(٦) في [أ، ب، س، ز، ط]: (مقلدين).

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت کی { فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَائَ اللَّہُ } پھر فرمایا اس آیت میں مستثنیٰ لوگوں سے مراد شہداء ہیں، وہ اللہ کا استثناء ہیں جو عرش کے گرد ہوں گے اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے تلواریں گردن میں لٹکا رکھی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20491، ترقيم محمد عوامة 19689)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19690 ترقیم الشثری: -- 20492
٢٠٤٩٢ - حدثنا عيسى (عن) (١) صفوان بن عمرو السكسكي عن عبد الرحمن ابن (جبير بن نفير) (٢) قال: لما اشتد (حزن) (٣) اصحاب النبي ﷺ على من اصيب مع زيد يوم مؤته، قال النبي ﷺ:"ليدركن المسيح من هذه الامة اقواما إنهم (لمثلكم) (٤) او (خير) (٥) (ثلاث مرات) ، ولن يخزي الله امة انا اولها، والمسيح آخرها" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) في [س]: (فقير).
(٣) في [س، هـ]: (خوف).
(٤) في [س]: (لمنكم).
(٥) في [ك]: (أخير).
(٦) مرسل؛ عبد الرحمن بن جبير ليس من الصحابة.

حضرت عبد الرحمن بن جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ مؤتہ میں حضرت زید رضی اللہ عنہ کی شہادت پر جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا دکھ حد سے بڑھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کو اس امت کی کچھ ایسی قومیں پائیں گی جو تمہاری طرح ہیں یا تم سے بہترین (یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی) اللہ تعالیٰ اس امت کو ہر گزر بےیارومددگار نہیں چھوڑے گا جس کے شروع میں میں ہوں اور اس کے آخر میں حضرت مسیح (علیہ السلام) ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20492، ترقيم محمد عوامة 19690)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19691 ترقیم الشثری: -- 20493
٢٠٤٩٣ - حدثنا وكيع نا مسعر عن ابي بكر بن حفص ان رسول الله ﷺ قرا يوم بدر: ﴿سابقوا إلى مغفرة من ربكم وجنة عرضها كعرض (السموات) (١) ﴾ [الحديد: ٢١] ، قال ⦗٢٦⦘ (مسعر) (٢) : اما التي (في) (٣) آل عمران واما التي في الحديد؟ فقال (رجل) (٤) إن (فتحتم) (٥) يا (رسول الله) (٦) ! فما (لمن) (٧) (لقي) (٨) هؤلاء فقاتل حتى (قتل) (٩) ؟ فقال:"الجنة"، (فقال) (١٠) : (١١) حسبي من الدنيا، و (في يده) (١٢) تمرات فالقاها ثم تقدم (فقتل) (١٣) (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وقد ذكر بأنها قراءة بعض الصحابة.
(٢) في [ف]: (مسعود).
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من جميع النسخ ما عدا: [هـ].
(٥) في [س، ط]: (فسحم)، وفي [أ، ب]: (فسحتم).
(٦) في [أ، ب، س، ط]: (برسول اللَّه).
(٧) في [أ]: (لن).
(٨) في [ب]: (بقية).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) في [س، ط، هـ]: (قال).
(١١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: زيادة (تحل)، وفي [ك]: (تحلى).
(١٢) في [س]: (وفر يده)، وفي [أ، ب]: (وفي يده).
(١٣) في [س]: (لقتل).
(١٤) مرسل.؛ أبو بكر بن حفص ليس صحابيًا.

حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں { سابقوا إلَی مَغْفِرَۃٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ } ”یعنی اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف لپکو جس کی چوڑائی زمین و آسمان کے برابر ہے۔“ (حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ یا تو یہ سورة آل عمران کی آیت تھی یا سورة الحدید کی)۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن کر ابن قسحم رضی اللہ عنہ نے کہا اے اللہ کے رسول! اس شخص کا کیا بدلہ ہے جو ان کافروں سے لڑے اور شہید ہوجائے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا بدلہ جنت ہے۔ ابن قسحم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ دنیا کے بدلے میں جنت میرے لیے کافی ہے۔ ان کے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں، انہوں نے کھجوریں پھینکیں، آگے بڑھے اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20493، ترقيم محمد عوامة 19691)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19692 ترقیم الشثری: -- 20494
٢٠٤٩٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حبيب بن ابي ثابت عن (نعيم) (١) بن ابي هند (قال) (٢) رجل يوم القادسية: (اللهم) (٣) إن (حدية سوداء بذية) (٤) فزوجني اليوم من الحور العين، ثم تقدم فقتل قال: فمروا عليه وهو معانق رجل عظيم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أبي)، وفي [ز]: (نعم).
(٢) سقط (قال) من: [هـ].
(٣) في [ط]: (عليهم).
(٤) في [س]: بياض، وفي [هـ]: (حدثه سواد تدله)، وفي [أ]: (سواد يديه)، وفي [ط]: (سواد ندبه).

حضرت نعیم بن ابی ہند رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک آدمی نے دعا کی کہ اے اللہ میری بیوی کالی، پستہ قد اور بدزبان ہے، آج جنت کی کسی حور سے میری شادی کرا دے۔ پھر وہ آگے بڑھے اور شہید ہوگئے۔ بعد میں جب ساتھیوں کا ان کی نعش سے گذر ہوا تو دیکھا کہ وہ ایک بڑے ڈیل ڈول والے آدمی سے لپٹے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20494، ترقيم محمد عوامة 19692)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19693 ترقیم الشثری: -- 20495
٢٠٤٩٥ - حدثنا وكيع نا مسعر عن (سعد) (١) (بن) (٢) إبراهيم قال: مروا على رجل يوم القادسية وقد قطعت (يداه) (٣) ورجلاه وهو (يفحص) (٤) وهو يقول: ﴿مع الذين انعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن اولئك رفيقا﴾ [النساء: ٦٩] ، فقال رجل: من انت يا عبد الله؟ قال: انا (امرؤ) (٥) من الانصار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [س]: (يدًا).
(٤) في [ط]: (يفحض).
(٥) في [س، هـ]: (امرء).

حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں لوگوں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے تھے، وہ تڑپ رہا تھا اور یہ آیت پڑھ رہا تھا:: ”وہ انبیائ، صدیقین، شہداء اور صالحین میں سے ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام کیا۔ یہ بہترین ساتھی ہیں۔“ ایک آدمی نے اس سے پوچھا تم کون ہو؟ اے اللہ کے بندے! اس نے کہا کہ میں ایک انصاری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20495، ترقيم محمد عوامة 19693)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19694 ترقیم الشثری: -- 20496
٢٠٤٩٦ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن علقمة بن مرثد قال: حدثني من سمع عمر بن عبد العزيز قال: مرت امراة (بابنها) (١) وزوجها قتيلين، فاتت النبي ﷺ فقالت: (انت) (٢) رسول الله وقد انزل الله (عليك الوحي) (٣) فإن كان (هذان) (٤) منافقين (لم نبكيهما) (٥) (ولم (ننعمهما) ) (٦) (٧) (عينا) (٨) ، وإن كانا غير منافقين ⦗٢٨⦘ قلنا فيهما ما نعلم، قال:" (اجل) (٩) لم يكونا منافقين، لقد (تلقيا) (١٠) بثمار الجنة، ولقد (تباشرت) (١١) بهما الملائكة"، قال: تقول (المراة) (١٢) : (الآن احق الا ابكيهما) (١٣) قال:"الا إنك معهما" (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بأبها).
(٢) في [أ، ب]: (يا).
(٣) في [س]: (عليه الرحى).
(٤) في [أ، ب، ز، ك]: (هذين).
(٥) في [ط]: (أبكيمها)، وفي [ز، ك]: (أبكهما)، وفي [هـ]: (أبكيهما).
(٦) في [أ، ب، ط]: (ولم تنعمها).
(٧) في [ز، ك]: (ولا تنعمها)، وفي [هـ]: (تنعهما).
(٨) في [هـ]: (عيناي).
(٩) في [س]: (أجلكم).
(١٠) في [س، ط]: (تلتا)، وفي [هـ]: (تليا).
(١١) في [أ، ب]: (تناشرت).
(١٢) في [أ، ب، س، هـ]: (الملائكة).
(١٣) في [جـ]: (الآن حق أن لا أبكهما)، وفي [ط]: (لأن أحق اكها)، وفي [س]: (إلا أن أحق بكما)، وفي [هـ]: (إلا أن ألحق بكما).
(١٤) مرسل مجهول؛ عمر ليس صحابيًا، والراوي عنه مبهم.

حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک غزوہ میں ایک عورت کا بیٹا اور اس کا خاوند فوت ہوگیا۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر وحی نازل کی۔ اگر یہ دونوں منافق تھے تو نہ ہم ان پر روئیں گے اور نہ ان کے بارے میں آنکھیں ٹھنڈی کریں گے۔ اگر یہ دونوں منافق نہیں تھے تو ہم ان کے بارے میں وہی کہیں گے جو ہم جانتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دونوں منافق نہیں تھے۔ انہیں جنت کے پھل پیش کیے گئے اور فرشتوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس عورت نے کہا کہ پھر تو ضروری ہے کہ میں نہ روؤں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اور سنو! تم بھی ان کے ساتھ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20496، ترقيم محمد عوامة 19694)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19695 ترقیم الشثری: -- 20497
٢٠٤٩٧ - حدثنا محمد بن بشر نا مسعر عن عون بن عبد الله قال: مر (على) (١) رجل يوم القادسية (و) (٢) قد انتثر قصبه او بطنه، فقال لبعض من مر عليه: ضم إلي منه (ادنو) (٣) (قيد) (٤) رمح او رمحين في سبيل الله قال: فمر عليه وقد فعل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [س]: (أوتو).
(٤) في [أ، ب]: (فتلك).

حضرت عون بن عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں لوگوں کا گذر ایک ایسے شخص پر ہوا جس کا پیٹ پھٹا ہو اتھا اس کی آنتیں باہر نکلی ہوئی تھیں۔ اس نے ایک آدمی سے کہا کہ میری آنتیں اندر کردو تاکہ میں اللہ کے راستے میں مزید ایک یا دو نیزوں کی مقدار آگے بڑھ سکوں۔ چناچہ اس نے ایسا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20497، ترقيم محمد عوامة 19695)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19696 ترقیم الشثری: -- 20498
٢٠٤٩٨ - حدثنا وكيع نا يزيد عن إبراهيم بن العلاء (ابي) (١) هارون (الغنوي) (٢) عن رجل (يقال) (٣) له مسلم (بن) (٤) شداد عن عبيد بن عمير عن ⦗٢٩⦘ ابي ابن كعب قال: الشهداء في قباب في رياض (بفناء) (٥) الجنة، (يبعث لهم) (٦) حوت (وثور) (٧) يعتركان، يلهون بهما، (إذا) (٨) (احتاجوا) (٩) إلى شيء (عقر) (١٠) احدهما صاحبه فاكلوا منه، فوجدوا طعم كل شيء من الجنة (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (بن).
(٢) في [س]: (العنسوي).
(٣) في [جـ]: (قال).
(٤) في [ط، هـ]: (و).
(٥) في [س]: (نقباء).
(٦) في [س، هـ]: (ليبعث إليهم).
(٧) في [جـ]: (رعد).
(٨) في [جـ، ز، ك]: (فإذا).
(٩) في [س]: (احتاجها).
(١٠) في [س]: (عقو).
(١١) مجهول؛ لجهالة سلم بن شداد، أخرجه ابن المبارك في الجهاد (٦٠)، وابن غيلان في الفوائد الغيلانيات (٩٢٠)، والدولابي ٣/ ١١٤٠، وابن عدي ١/ ٢٠٩، والذهبي في سير أعلام النبلاء ٧/ ٢٩٣.

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہداء جنت کے باغیچوں میں گنبدوں میں ہوں گے۔ ان کے سامنے ایک مچھلی اور ایک بیل کا تماشا ہوگا جس سے وہ لطف اندوز ہوں گے۔ جب انہیں کسی کھانے کی چیز کی ضرورت ہوگی تو ان میں سے ایک دوسرے کو مار ڈالے گا۔ وہ اسے کھائیں گے اور جنت میں موجود ہر چیز کا ذائقہ محسوس کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20498، ترقيم محمد عوامة 19696)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19697 ترقیم الشثری: -- 20499
٢٠٤٩٩ - حدثنا وكيع نا الاعمش عن مجاهد عن يزيد بن (شجرة) (١) قال: السيوف مفاتيح الجنة، فإذا تقدم الرجل إلى العدو قالت الملائكة: اللهم (انصره) (٢) ، وإن (تاخر) (٣) (قالت) (٤) : اللهم اغفر له، (فاول) (٥) (قطرة) (٦) تقطر من دم السيف يغفر له (بها) (٧) كل ذنب وينزل عليه حوراوان ⦗٣٠⦘ (تمسحان) (٨) الغبار عن وجهه (وتقولان) (٩) : قد (آن) (١٠) لك [ويقول لهما: (وإنكما) (١١) ] (١٢) قد (آن) (١٣) لكما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ك]: (سنجرة).
(٢) في [ط]: (انضره).
(٣) في [جـ]: (تأخفر).
(٤) في [أ، ب]: (قال).
(٥) في [س]: (أول).
(٦) في [ط]: (فطرة).
(٧) في [س]: (بهما).
(٨) في [س، ط]: (يمسحان)، وفي [أ، ب]: (يمسحا).
(٩) في [أ، ب، س]: (يقولان).
(١٠) في [أ، ب، س]: (الآن).
(١١) في [ك، ز]: (وإنما)، وفي [س، ط]: (وإنهما).
(١٢) في [أ، ب]: (وأيهما).
(١٣) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (أنى).

حضرت یزید بن شجرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تلواریں جنت کی چابیاں ہیں، جب کوئی شخص دشمن کی طرف بڑھتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ یا اللہ! ا س کی مدد فرما۔ اگر وہ پیچھے ہٹتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ! اسے معاف فرما۔ تلوار کا وار لگنے سے ہونے والے زخم سے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اس کے لیے جنت سے دو حوریں اترتی ہیں، اس کے چہرے سے گرد صاف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تیرا وقت آ پہنچا۔ وہ ان دونوں سے کہتا ہے کہ تمہارا وقت آ پہنچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20499، ترقيم محمد عوامة 19697)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں