🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. من رخص في: زعموا
جن لوگوں نے لفظ ’’زعموا‘‘ کے استعمال میں رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26314 ترقیم الشثری: -- 27464
٢٧٤٦٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن حبيب قال: سالت ابا قلابة فقال: زعموا.
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: ”زعموا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27464، ترقيم محمد عوامة 26314)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26315 ترقیم الشثری: -- 27465
٢٧٤٦٥ - حدثنا وكيع عن قرة قال: سمعت الحسن يقول: زعموا والله.
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو یوں فرماتے ہوئے سنا: ”زعموا واللّٰہ“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27465، ترقيم محمد عوامة 26315)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26316 ترقیم الشثری: -- 27466
٢٧٤٦٦ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن ثابت قال: قلت لابن عمر: انهي عن نبيذ الجر؟ فقال: زعموا (ذلك) (١) ، قال: قلت: انت سمعته من رسول الله ﷺ؟ فقال: زعموا ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ذاك).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٥٤٢٣).

حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا گھڑوں میں بنی ہوئی نبیذ سے منع کیا گیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ان لوگوں نے یوں کہا اور لفظ ”زعموا“ کا استعمال فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ آپ نے فرمایا: ان لوگوں نے یوں کہا ہے۔ اور لفظ ”زعموا“ کا آپ نے استعمال فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27466، ترقيم محمد عوامة 26316)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26317 ترقیم الشثری: -- 27467
٢٧٤٦٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم انه سئل عن شيء فقال: زعموا.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا جاتا؟ تو آپ فرماتے: ان لوگوں نے یوں کہا: اور لفظ ”زعموا“ کا استعمال فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27467، ترقيم محمد عوامة 26317)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26318 ترقیم الشثری: -- 27468
٢٧٤٦٨ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سالت القاسم عن الرجل يوتر على راحلته قال: زعموا ان ابن عمر كان يوتر بالارض (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ القاسم لم يسمع من ابن عمر.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھ لے؟ آپ نے فرمایا: لوگ یوں کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما زمین پر وتر پڑھتے تھے اور آپ نے لفظ ”زعموا“ کا استعمال فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27468، ترقيم محمد عوامة 26318)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. في الرجل يقال: له كيف أصبحت؟
اس آدمی کا بیان جس سے یوں پوچھا جائے تو نے کیسے صبح کی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26319 ترقیم الشثری: -- 27469
٢٧٤٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان الثقفي عن سالم بن ابي الجعد عن ابن (ابي عمرة) (١) قال: قيل: يا رسول الله، كيف اصبحت؟ قال:"بخير من قوم لم يشهدوا جنازة ولم يعودوا مريضا" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عباس).
(٢) مرسل؛ ابن أبي عمرة تابعي.

حضرت ابن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ نے کس حالت میں صبح کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خیریت کے ساتھ اس قوم سے بہتر جو جنازے میں حاضر نہیں ہوتے اور نہ ہی مریض کی عیادت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27469، ترقيم محمد عوامة 26319)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26320 ترقیم الشثری: -- 27470
٢٧٤٧٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الله بن مسلم عن عبد الرحمن بن سابط عن جابر قال: (قلت) (١) : (كيف اصبحت، يا رسول الله؟) (٢) قال:"بخير من رجل لم يصبح صائما (ولم) (٣) يعد سقيما" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (يا رسول اللَّه كيف أصبحت).
(٣) في [ح، ط]: (ولا).
(٤) ضعيف منقطع؛ عبد اللَّه بن مسلم ضعيف، أخرجه ابن ماجه (٣٧١٠)، وعبد بن حميد (١١٣٧)، وأبو يعلى (١٩٣٧)، والطبراني في الأوسط (٨٩٨٣)، والدعاء (١٩٣٧)، والبيهقي في الزهد (٥٨٦)، والشعب (٩١٩٧)، والبخاري في الأدب المفرد (١١٣٤).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ نے کس حالت میں صبح کی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خیر کے ساتھ اس آدمی سے بہتر جس نے صبح نہیں کی روزے دار کی حالت میں اور نہ کسی بیمار کی عیادت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27470، ترقيم محمد عوامة 26320)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26321 ترقیم الشثری: -- 27471
٢٧٤٧١ - حدثنا جرير (بن) (١) عبد الحميد عن الاعمش عن خيثمة قال: (سالت) (٢) عائشة: كيف اصبحت؟ قالت: بنعمة (من) (٣) الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ح، ز، ط]: (عن).
(٢) في [جـ]: (سئلت).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
(٤) صحيح.

حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: آپ نے کس حال میں صبح کی؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی نعمتوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27471، ترقيم محمد عوامة 26321)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26322 ترقیم الشثری: -- 27472
٢٧٤٧٢ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: مررت بعامر الشعبي وهو ⦗٢٧٠⦘ جالس بفنائه فقلت: كيف انت؟ فقال: (كان) (١) شريح إذا قيل له: كيف انت؟ قال: بنعمة -ومد إصبعه (السبابة) (٢) إلى السماء-.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (بياض).

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں حضرت عامر شعبی کے پاس سے گزرا اس حال میں کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے پوچھا: آپ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جب حضرت شریح سے پوچھا جاتا کہ آپ کیسے ہیں؟ تو وہ فرماتے: اس کی نعمتوں میں ہوں، اپنی شہادت کی انگلی سے آسمان کی طر ف اشارہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27472، ترقيم محمد عوامة 26322)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26323 ترقیم الشثری: -- 27473
٢٧٤٧٣ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: اخبرنا ابن عون (١) قال: حدثني بكر قال: (قال) (٢) : (قال) (٣) رجل (لابي) (٤) تميمة (الهجيمي) (٥) : كيف انتم؟ قال: بين نعمتين: بين ذنب مستور، وثناء لا يعلم به احد من هؤلاء الناس، والله ما بلغته، ولا انا بذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (قال حدثني ابن عون).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ح، ز].
(٣) في [ط]: (جاء).
(٤) في [ت]: (لابن).
(٥) سقط من: [أ، ح، ز، ط، هـ].

حضرت بکر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو تمیمہ الہجیمی سے پوچھا: آپ کیسے ہیں؟ ّآپ نے فرمایا: دو نعمتوں کے درمیان ہوں: ایک تو چھپے ہوئے گناہوں کے درمیان ہوں اور ایسی تعریف کے درمیان ہوں کہ ان لوگوں میں سے کوئی بھی اس کو نہیں جانتا اور اللہ کی قسم میں بھی اس تک نہیں پہنچا اور نہ میں اس قابل ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27473، ترقيم محمد عوامة 26323)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں