🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. في الرجل يقال: له كيف أصبحت؟
اس آدمی کا بیان جس سے یوں پوچھا جائے تو نے کیسے صبح کی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26324 ترقیم الشثری: -- 27474
٢٧٤٧٤ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: سمعت إبراهيم وسلم عليه فقال: وعليكم فقال: كيف انت؟ قال: بنعمة من الله.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہیم کو سلام کیا جاتا تو آپ یوں جواب دیتے وعلیکم اور جب ان سے پوچھا جاتا: آپ کیسے ہیں؟ تو آپ جواب دیتے اللہ کی نعمت میں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27474، ترقيم محمد عوامة 26324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26325 ترقیم الشثری: -- 27475
٢٧٤٧٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إبراهيم بن حميد (عن) (١) إسماعيل ابن ابي خالد عن الشعبي ان رجلا قال له: كيف اصبحت يا ابا عمرو؟ (فقال) (٢) : بنعمة، قلت: ممن؟ قال: من الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بن).
(٢) في [جـ، ط]: (قال).

حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے امام شعبی سے پوچھا: اے ابو عمرو! آپ نے کس حالت میں صبح کی؟ آپ نے فرمایا: نعمتوں میں۔ میں نے پوچھا: کس کی نعمت میں؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی نعمتوں میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27475، ترقيم محمد عوامة 26325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26326 ترقیم الشثری: -- 27476
٢٧٤٧٦ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان علي إذا سئل وهو مريض، كيف انت؟ قال: بشر، وقرا هذه الآية: ﴿ونبلوكم بالشر والخير فتنة﴾ [الانبياء: ٣٥] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مغيرة لم يدرك عليًا.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جب بیماری کی حالت میں پوچھا جاتا کہ آپ کیسے ہیں؟ آپ فرماتے بہت بری حالت میں اور یہ آیت تلاوت فرماتے۔ ترجمہ: اور ہم تمہیں آزمائیں گے خیر اور شر کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27476، ترقيم محمد عوامة 26326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26327 ترقیم الشثری: -- 27477
٢٧٤٧٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب قال: لقي رجل عكرمة بالمدينة فقال: كيف انت؟ قال: (انا) (١) (بشر) (٢) يداي (متشققتان) (٣) وانا كذا (و) (٤) كذا، قال: وكان يتاول هذه الآية: ﴿ونبلوكم بالشر والخير فتنة وإلينا ترجعون﴾ [الانبياء: ٣٥] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (أنا).
(٢) في [أ، ح، ط]: (بشر).
(٣) في [هـ]: (مسقفان).
(٤) في [جـ]: (وأنا).

ایوب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عکرمہ سے مدینہ میں ملا، اور پوچھا: آپ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: بری حالت میں ہوں، میرے دونوں ہاتھ پھٹے ہوئے ہیں اور میں اس طرح اور اس طرح ہوں۔ راوی فرماتے ہیں کہ آپ اس آیت کی تاویل کرتے تھے۔ { وَنَبْلُوکُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَیْرِ فِتْنَۃً وَإِلَیْنَا تُرْجَعُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27477، ترقيم محمد عوامة 26327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26328 ترقیم الشثری: -- 27478
٢٧٤٧٨ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب ان ابا عبد الرحمن السلمي كان إذا قيل له: كيف انت؟ قال: بخير (نحمد) (١) الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (بحمد).
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی سے جب پوچھا جاتا: کہ آپ کیسے ہیں؟ تو آپ فرماتے خیریت کے ساتھ اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27478، ترقيم محمد عوامة 26328)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 27479
٢٧٤٧٩ - قال عطاء: فذكرت ذلك لابي البختري فقال: (انى) (١) اخذها ثلاثا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو البختری کے سامنے یہ ذکر کیا تو آپ نے تین مرتبہ فرمایا: انہوں نے یہ طریقہ کہاں سے لیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27479، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26329 ترقیم الشثری: -- 27480
٢٧٤٨٠ - حدثنا إسماعيل عن ابن عون قال: لقي رجل محمدا فقال: كيف انت؟ قال: بشر، اجوع فلا استطيع ان (اشبع) (١) ، واعطش فلا استطيع ان اروى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سبع).
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی امام محمد سے ملا اور پوچھا: آپ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: بہت بری حالت میں ہوں۔ مجھے بھوک لگتی ہے اور میں اتنی طاقت نہیں رکھتا کہ میں سیر ہو سکوں اور مجھے پیاس لگتی ہے اور میں طاقت نہیں رکھتا کہ میں پیاس بجھا لوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27480، ترقيم محمد عوامة 26329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. باب من كره أن يوطأ عقبه
جو شخص اپنے پیچھے چلنے کو ناپسند سمجھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26330 ترقیم الشثری: -- 27481
٢٧٤٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون ان توطا اعقابهم.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: وہ حضرات اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ان کے پیچھے چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27481، ترقيم محمد عوامة 26330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26331 ترقیم الشثری: -- 27482
٢٧٤٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو الكلبي عن حماد بن سلمة عن ثابت عن شعيب بن (عبد الله) (١) [بن عمرو عن ابيه قال: ما رئي رسول الله ﷺ ياكل متكئا قط ولا يطا عقبه رجلان] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (عبيد اللَّه).
(٢) ما بين المعكوفين سقط من: [ط].
(٣) حسن؛ شعيب صدوق، أخرجه أحمد (٦٥٤٩)، وأبو داود (٣٧٧٠)، وابن ماجه (٢٤٤)، وابن سعد (١/ ٣٨٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٥/ ٣٢١)، والبيهقي في الشعب (٥٩٧٢)، وابن لثماهين في ناسخ الحديث (٦٣٥).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹیک لگا کر کھانا کھایا ہو اور نہ ہی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے دو آدمی چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27482، ترقيم محمد عوامة 26331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26332 ترقیم الشثری: -- 27483
٢٧٤٨٣ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش) (١) عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد ان عمارا دعا على رجل قال: اللهم إن كان كاذبا فابسط له (في) (٢) الدنيا، واجعله موطا العقبين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفين سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في مسند ابن عباس عن تهذيب الآثار (٥٥٣)، وابن سعد (٣/ ٢٥٦)، وابن عساكر (٤٣/ ٤٤٨)، وهناد في الزهد (٥٥١).

حضرت حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ایک آدمی کو یوں بد دعا دی۔ اے اللہ! اگر یہ شخص جھوٹا ہے تو تو اس کے لیے دنیا کو کشادہ کر دے اور اس کو ایسا بنا دے کہ اس کے پیچھے پیچھے لوگ چلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27483، ترقيم محمد عوامة 26332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں