🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. (باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك)
(نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26577 ترقیم الشثری: -- 27734
٢٧٧٣٤ - حدثنا ابو اسامة (قال: حدثنا) (١) مجالد عن عامر ان حارثة بن بدر (التميمي) (٢) من اهل البصرة قال: الا ابلغن همدان (إما) (٣) لقيتها … سلام فلا يسلم عدو (يعيبها) (٤) ⦗٣٤٢⦘ (لعمري يمينا) (٥) إن همدان تتقي … الإله ويقضي بالكتاب خطيبها. (٦) (تشيب) (٧) راسي واستخف … رعود المنايا (حولنا) (٨) وبروقها وإنا (لتستحلي) (٩) (المنايا) (١٠) نفوسنا … ونترك (اخرى مرة) (١١) ما نذوقها قال عامر: فحدث بهذا الحديث عبد الله (بن) (١٢) جعفر (قال) (١٣) : كنا نحن احق بهذه الابيات من (همدان) (١٤) (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن)، وفي [أ، م]: بدون (قال).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (التيمي)، وانظر: ترجمته في تاريخ دمشق ١١/ ٣٨٩، والإصابة ٢/ ١٦١.
(٣) في [ط، هـ]: (ما)، وفي [ث]: (أنى).
(٤) في [ح، هـ]: (يعيها)، وفي [ط]: (لعيبها).
(٥) في [ط، هـ]: (لعمر إلهي)، وفي [ح]: (لعمري ميتًا).
(٦) في [جـ، م]: زيادة (وقال).
(٧) في [ب]: (شيبت).
(٨) في [أ، ح]: (حلولها)، وفي [جـ]: (حولها).
(٩) في [أ، جـ، ط]: (تستحل).
(١٠) في [ط]: (المنانا).
(١١) في [أ]: سقط ما بين القوسين، وفي [ط]: سقط البيت كله.
(١٢) في [جـ]: (عن).
(١٣) في [أ، ط]: (فقال).
(١٤) في [هـ]: (همذان).
(١٥) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت حارثہ بن بدر تمیمی جو کہ بصری ہیں انہوں نے یہ شعر پڑھا:: جب تم ہمدان سے ملاقات کرو تو انہیں ہماری طرف سے سلام دینا اور پیغام دینا کہ ہمدان کو عیب دار کرنے والا دشمن سالم نہیں رہ سکتا۔ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہمدان والے اللہ سے ڈرتے ہیں اور ان کا خطیب کتاب اللہ کی روشنی میں فیصلہ کرتا ہے۔ اور یہ شعر پڑھا:: میرے سر کے بال سفید ہوگئے اور ہماری عقلوں کو موت کی کڑک اور چمک نے ہلکا کردیا۔ ہمارے دل موت کو میٹھا سمجھتے ہیں اور زندگی کو کڑوا۔ حضرت عامر فرماتے ہیں: یہ بات حضرت عبد اللہ بن جعفر کو بیان کی گئی تو آپ نے فرمایا: ہم لوگ ہمدان سے زیادہ ان اشعار کے حقدار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27734، ترقيم محمد عوامة 26577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26578 ترقیم الشثری: -- 27735
٢٧٧٣٥ - حدثنا يزيد قال: اخبرنا عبد الملك (بن) (١) قدامة الجمحي قال: حدثني (عمر) (٢) بن شعيب اخو عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: لما رفع الناس ايديهم من صفين قال: عمرو بن العاص: ⦗٣٤٣⦘ (شبت) (٣) الحرب فاعددت لها … مفرع الحارك (مروي الثبج) (٤) يصل الشد بشد فإذا … وثب الخيل من (الشد) (٥) (معج) (٦) (جرشع) (٧) اعظمه (جفرته) (٨) … فإذا ابتل من الماء (حدج) (٩) قال: وقال عبد الله بن عمرو: لو شهدت (جمل) (١٠) مقامي ومشهدي … بصفين يوما شاب منها الذوائب غداة اتى اهل العراق كانهم … سحاب ربيع (رفعته) (١١) الجنائب (وجئناهم) (١٢) (يزدى) (١٣) كان صفوفنا … من البحر مد موجه متراكب ⦗٣٤٤⦘ ودارت (رحانا) (١٤) (واستدارت) (١٥) رحاهم … (سراة) (١٦) (النهار) (١٧) ما (تولى) (١٨) المناكب إذا قلت قد ولوا سراعا بدت لنا … كتائب مهم (فارجحنت) (١٩) كتائب فقالوا: لنا إنا نرى ان تبايعوا … عليا فقلنا بل نرى ان (نضارب) (٢٠) (٢١)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، م]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمرو).
(٣) في [أ، ح، ط]: (شيب).
(٤) أي: أعلى الكاهل الغليظ، وفي [هـ]: (مودي الثلج)، وفي [ح]: (موري الثج)، وفي [أ]: (مودي الثيح)، وفي [م]: (ملوي الثيح).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (الثج).
(٦) المعج سير سهل سريع، وفي [جـ]: (ملج).
(٧) أي: عظيم الصدر، وفي [أ، ح، ط]: (خرشع).
(٨) أي: أن أكبره هو وسطه، وفي [ح، هـ]: (حفرته).
(٩) في [جـ، م]: (خدج).
(١٠) في [ح، ط]: (حمل)، وفي [جـ]: (بجمل).
(١١) في [أ، ح، ط، هـ]: (صفّفته).
(١٢) في [أ، ط]: (وحساهم).
(١٣) في [أ، هـ]: (يردي).
(١٤) في [ح، م]: (دحانا).
(١٥) في [أ]: (واستندارت).
(١٦) في [أ]: (لراة).
(١٧) في [أ، ح، ط]: (اليهادي).
(١٨) في [أ، هـ]: (توالي).
(١٩) في [م، هـ]: (وارجحنت).
(٢٠) في [جـ، م]: (تضاربوا).
(٢١) مجهول؛ عمر بن شعيب مجهول، وعبد الملك ضعيف، أخرجه ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٩٨٨)، والحارث (٧٥٦/ بغية) كما في المطالب العالية (٤٤٢٦)، والخطيب في تالي تلخيص المتشابه (١/ ١٥٩)، وابن عساكر (٣١/ ٢٧٦)، والطبراني كما في مجمع الزوائد (٧/ ٢٤٠).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب لوگوں نے صفین جنگ سے اپنے ہاتھ کھڑے کرلیے تو حضرت عمرو بن العاص نے یہ اشعار کہے:: جب جنگ بھڑک اٹھی تو میں نے اس کے لیے اونچے شانوں اور بھری ہوئی پیٹھ والا گھوڑا تیار کیا۔ وہ ایک دوڑ کو دوسری دوڑ سے ملاتا ہے اور جب گھوڑے تیز دوڑ سے اچھلنے لگیں تو وہ تیزی سے آگے نکلتا ہے۔ وہ مضبوط ہے، اس کا سب سے بڑا حصہ اس کا پیٹ ہے، اور جب وہ پانی سے بھیگ جائے تو نظر جما کر آگے دیکھتا ہے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے:: اگر جمل نامی عورت صفیں میں میری بہادری کو دیکھ لیتا تو اس کے بال سفید ہوجاتے۔ جب عراق والے اس طرح حملہ آور ہوئے جیسے گھٹا چھاتی ہے۔ ہم اپنے دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے اس طرح آئے ہیں کہ ہمارے لشکر سمندر کی موجوں کی طرح ہیں۔ دن کے روشن ہونے پر ہمارے اور ان کے درمیان جب جنگ تیزہوئی تو نہ کسی نے پیٹھ پھیر نہ کوئی فرار ہوا۔ جب کوئی کہے کہ وہ تیزی سے پیٹھ پھیر گئے تو اتنی دیر میں ان کے مزید لشکر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بعتی کرلو، ہم کہتے ہیں کہ ہم جنگ کریں گے۔ (محمد عوامہ کی تحقیق کے مطابق ان اشعار کی نسبت ان جلیل القدر صحابہ کی طرف درست نہیں۔ انہوں نے اپنے اس موقف کو بہت سے دلائل سے ثابت کیا ہے۔ دیکھیے۔ مصنف ابن ابی شیبہ ج ١٣ صفحہ ٣٠٤) [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27735، ترقيم محمد عوامة 26578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26579 ترقیم الشثری: -- 27736
٢٧٧٣٦ - حدثنا ابن إدريس عن حمزة (ابي) (١) (عمارة) (٢) قال: قال عمر بن عبد العزيز لعبيد الله بن عبد الله بن عتبة: مالك (وللشعراء) (٣) قال: وهل يستطيع المصدور إلا ان (ينفث) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (بن).
(٢) في [ط]: (عيادة).
(٣) في [جـ، م]: (وللشعر).
(٤) في [ث]: (يصدر).

حضرت حمزہ ابو عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے فرمایا: تمہیں شعر سے کیا تعلق؟ انہوں نے کہا جو چیز سینے میں ہو اسے نکالے بغیر گزارہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27736، ترقيم محمد عوامة 26579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26580 ترقیم الشثری: -- 27737
٢٧٧٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري قال: (كنت) (١) إذا لقيت عبيد الله بن عبد الله فكانما افجر به بحرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (كنت) من: [جـ، م].
امام زہری فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ سے ملاقات کی گویا میں نے کسی سمندر میں انقلاب پیدا کردیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27737، ترقيم محمد عوامة 26580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26581 ترقیم الشثری: -- 27738
٢٧٧٣٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد (١) بن جميع عن ابي سلمة قال: لم يكن اصحاب رسول الله ﷺ (متحزقين) (٢) ولا (متماوتين) (٣) وكانوا يتناشدون الشعر (في) (٤) مجالسهم ويذكرون امر جاهليتهم، فإذا اريد احدهم (على) (٥) شيء من (امر) (٦) دينه دارت حماليق عينيه كانه مجنون (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (عن).
(٢) أي: ليس لديهم زيادة في الشدة والحنق، وفي [هـ]: (منحرفين)، وفي [ح]: (متحرفين).
(٣) أي: ليسوا متضاعفين، وفي [أ، ح، ط]: (متماونين).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط].
(٥) في [أ، ح، ط]: (عن).
(٦) زيادة (أمر) من [جـ، م].
(٧) حسن؛ الوليد صدوق.

حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ تنگ مزاج اور سکڑے ہوئے نہیں تھے اور نہ ہی مصنوعی طور پر مردہ دلی دکھانے والے تھے۔ وہ اپنی مجلسوں میں اشعار پڑھا کرتے تھے، اور زمانہ جاہلیت کے واقعات ذکر کرتے تھے۔ اور جب ان میں سے کسی سے اس کے دین کے کسی معاملے میں کوئی بات منوانے کا ارادہ کیا جاتا تو اس کی آنکھوں کے حلقے ایسے گھومتے تھے گویا کہ وہ شخص مجنون ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27738، ترقيم محمد عوامة 26581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26582 ترقیم الشثری: -- 27739
٢٧٧٣٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابن شبرمة قال: [سمعته يقول: كان الفرزدق اشعر الناس.
حضرت محمد بن فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شبرمہ نے ارشاد فرمایا: فرزدق سب سے بڑا شاعر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27739، ترقيم محمد عوامة 26582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26583 ترقیم الشثری: -- 27740
٢٧٧٤٠ - [حدثنا محمد بن فضيل عن (ابي) (١) سفيان السعدي قال] (٢) : سمعت الحسن يتمثل هذا البيت: يسر الفتى ما كان قدم من تقى … إذا عرف الداء الذي هو قاتله

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت ابو سفیان سعدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری کو کسی شاعر کا یہ شعر پڑھتے ہوئے سنا:: جب آدمی مہلک بیماری کی پہچان حاصل کرلے گا تو اسے اپنے تقویٰ اور پرہیز گاری پر خوشی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27740، ترقيم محمد عوامة 26583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26584 ترقیم الشثری: -- 27741
٢٧٧٤١ - حدثنا محمد بن الحسن قال: حدثنا ابو عوانة (عن إبراهيم) (١) بن مهاجر عن عامر عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ إذا (استراث) (٢) (الخبر) (٣) تمثل ببيت طرفة: وياتيك بالاخبار من لم تزود (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ث، جـ، ح، هـ].
(٢) أي: تأخر، وفي [أ، ح، ط]: (استراب).
(٣) في [م]: (الخير).
(٤) حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق، أخرجه أحمد (٢٤٠٢٣)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٣٤)، وبنحوه البخاري في الأدب المفرد (٨٦٧)، والترمذي (٢٨٤٨)، والبغوي (٣٤٠٢)، وأبو نعيم في الحلية (٧/ ٢٦٤)، وابن سعد (١/ ٣٨٣).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بات پہنچنے میں تاخیر ہوجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طرفہ بن عبد کا یہ شعر پڑھتے: اور تمہارے پاس خبریں وہ شخص لائے گا جسے تم نے زاد راہ نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27741، ترقيم محمد عوامة 26584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26585 ترقیم الشثری: -- 27742
٢٧٧٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا (عيينة) (١) (بن) (٢) عبد الرحمن عن ابيه قال: كنت اجالس اصحاب رسول الله ﷺ مع ابي في المسجد فيتناشدون الاشعار ويذكرون حديث الجاهلية (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (عتيبة)، وفي [أ، هـ]: (ابن عيينة).
(٢) في [جـ، هـ]: (عن).
(٣) صحيح

حضرت عیینہ کے والد حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا وہ لوگ اشعار پڑھتے تھے اور زمانہ جاہلیت کی باتیں ذکر کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27742، ترقيم محمد عوامة 26585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26586 ترقیم الشثری: -- 27743
٢٧٧٤٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شريك عن سماك بن حرب عن جابر بن سمرة قال: كنا ناتي النبي ﷺ فيجلس احدنا حيث ينتهي، وكانوا يتذاكرون الشعر وحديث الجاهلية عند رسول الله ﷺ، فلا ينهاهم وربما (تبسم) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث، هـ]: (يتبسم).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، وكذلك شريك، أخرجه مسلم (٦٧٠)، وأحمد (٢٠٨١٠).

حضرت جابر بن سمرۃ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آتے تھے۔ اور ہم میں ہر کوئی مجلس کے آخری حصہ تک بیٹھتا تھا۔ اور صحابہ شعر پڑھتے اور زمانہ جاہلیت کے واقعات کا ذکر کرتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو منع نہیں کرتے اور کبھی کبھار مسکرا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27743، ترقيم محمد عوامة 26586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں