مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
115. (باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك)
(نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
ترقیم عوامۃ: 26547 ترقیم الشثری: -- 27704
٢٧٧٠٤ - حدثنا ابو اسامة (عن اسامة) (١) عن نافع قال: (كان) (٢) لعبد الله (بن رواحة) (٣) جارية فكان يكاتم امراته غشيانها، قال: فوقع عليها ذات يوم فجاء (إلى) (٤) امراته فاتهمته ان يكون وقع عليها، فانكر ذلك فقالت (له) (٥) : (اقرا إذا) (٦) القرآن، فقال: شهدت بإذن الله ان محمدا … رسول الذي فوق السماوات من عل وان ابا يحيى ويحيى كلاهما … له عمل في دينه متقبل ⦗٣٣١⦘ فقالت: (اولى لك) (٧) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، هـ].
(٢) في [ث]: (كانت)، وكذلك في بقية النسخ.
(٣) زيادة من: [جـ، ز، م].
(٤) سقطة من: [ط].
(٥) زيادة من: [جـ، ز، م].
(٦) في [جـ]: (إذا اقرأ).
(٧) في [س، ط، هـ]: (أولا ذلك).
(٨) مرسل؛ نافع تابعي، أخرجه ابن عساكر ٢٨/ ١١٣، وابن أبي الدنيا في العيال (٥٧٣)، وابن قدامة في إثبات صفة العلو (ص ١٠٠)، ووردت القصة بأسانيد أخرى، انظر: سنن الدارقطني (١/ ١٢٠)، وسير أعلام النبلاء ١/ ٢٣٨، وطبقات الشافعية الكبرى ١/ ٢٦٤.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن رواحۃ کی ایک باندی تھی۔ آپ اس سے جماع کرنے کو اپنی بیوی سے چھپاتے تھے۔ ایک دن آپ نے اس اسے جماع کیا اور جب اپنی بیوی کے پاس آئے تو اس نے آپ پر الزام لگایا کہ آپ نے اس باندی سے جماع کیا ہے؟ آپ نے اس کا انکار کیا تو آپ کی بیوی نے آپ سے کہا: اگر ایسی بات ہے تو قرآن پڑھو: آپ نے یہ اشعار پڑھ دیئے۔: میں اللہ کے حکم سے گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس اللہ کے رسول ہیں جو آسمانوں کے اوپر ہے۔ یحییٰ اور ان کے والد دونوں کا عمل اس دین میں قابل قبول ہے۔ اس نے کہا: تمہارے لیے خرابی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27704، ترقيم محمد عوامة 26547)
ترقیم عوامۃ: 26548 ترقیم الشثری: -- 27705
٢٧٧٠٥ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عمرو بن مرة عن خيثمة قال: (اتى عمر) (١) (شاعر) (٢) فقال: انشدك فاستنشده فجعل هو ينشده فذكر محمدا فقال: غفر الله لمحمد بما صبر قال: يقول عمر: قد فعل. (ثم) (٣) ابا بكر جميعا وعمر فقال: ما شاء الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (شاعرًا).
(٣) في [ث]: (قال: ثم قال).
(٤) منقطع؛ خيثمة لم يدرك عمر.
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک شاعر آیا اور کہنے لگا: کیا آپ کو شعر سناؤں؟ آپ نے شعر سنانے کا کہا: تو وہ شعر سنا رہا تھا کہ اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر کیا اور کہا: اللہ تعالیٰ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مغفرت فرمائے اس صبر کے سبب جو آپ نے کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا: تحقیق اللہ نے ایسا کر دیا۔ پھر اس نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر دونوں کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: جو اللہ نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27705، ترقيم محمد عوامة 26548)
ترقیم عوامۃ: 26549 ترقیم الشثری: -- 27706
٢٧٧٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن مصعب بن سليم عن انس قال: تمثل البراء بيتا من شعر فقلت: تمثل (١) اخي ببيت من شعر لا تدري لعله آخر (شيء) (٢) تكلمت به قال: لا اموت على فراشي لقد قتلت من المشركين والمنافقين مائة إلا (رجلا) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: زيادة (أي).
(٢) في [جـ]: (كلمة).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (رجل).
(٤) حسن؛ مصعب بن سليم صدوق.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء ایک شعر گنگنا رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ آپ شعر گنگنا رہے ہیں، اگر آپ کو اس حالت میں موت آگئی تو کیا ہوگا۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے بستر پر نہیں مروں گا۔ میں نے ننانوے مشرکوں اور منافقوں کو قتل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27706، ترقيم محمد عوامة 26549)
ترقیم عوامۃ: 26550 ترقیم الشثری: -- 27707
٢٧٧٠٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي خالد الوالبي قال: كنت اجلس مع اصحاب رسول الله ﷺ فلعلهم لا يذكرون إلا الشعر حتى يتفرقوا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو خالد والبی نے ارشاد فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ بیٹھا کرتا تھا۔ بعض اوقات وہ اپی مجالس میں صرف اشعار کا ہی تذکرہ کیا کرتے تھے یہاں تک کہ منتشر ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27707، ترقيم محمد عوامة 26550)
ترقیم عوامۃ: 26551 ترقیم الشثری: -- 27708
٢٧٧٠٨ - حدثنا وكيع عن الحسن عن ابي الجحاف عن الشعبي قال: كان ابو بكر شاعرا، وكان عمر شاعرا، وكان علي شاعرا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدركهم.
امام شعبی نے ارشاد فرمایا: حضرت ابوبکر شاعر تھے، حضرت عمر شاعر تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی شاعر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27708]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27708، ترقيم محمد عوامة 26551)
ترقیم عوامۃ: 26552 ترقیم الشثری: -- 27709
٢٧٧٠٩ - حدثنا ابو اسامة (قال: اخبرنا مجالد) (١) قال: اخبرني عامر قال: (اخبرنا) (٢) ربعي (بن حراش) (٣) انه اتى (٤) عمر في نفر من غطفان (فذكروا) (٥) الشعر فقال عمر: اي شعرائكم اشعر؟ فقالوا: انت اعلم يا امير المؤمنين قال: فقال عمر: من الذي يقول: اتيتك عاريا خلقا ثيابي … على خوف (يظن) (٦) بي الظنون (فالفيت) (٧) الامانة لم تخنها … ذلك كان نوح لا يخون (قلنا: النابغة) (٨) . ثم قال مثل ذلك، ثم قال: من الذي يقول: ⦗٣٣٣⦘ حلفت فلم (اترك) (٩) (لنفسي) (١٠) ريبة … وليس وراء الله للمرء مذهب ثم قال: من الذي يقول: (إلا سليمان) (١١) إذ قال الإله له … قم في البرية فازجرها عن الفند قلنا: النابغة قال: هذا اشعر شعرائكم (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ث].
(٢) في [أ، جـ، م]: (أخبرني).
(٣) في [ط]: (عن جراش).
(٤) في [جـ]: (على).
(٥) في [ث]: (فرووا)
(٦) في [ث]: (تظن).
(٧) في [ط]: (ألقيت).
(٨) زيادة من: [ث، جـ، ح].
(٩) في [ط]: (أنمك).
(١٠) في [جـ، م]: (لنفسك).
(١١) في [ث]: (كن كسليمان)، وفي [جـ]: (ألا سليمان).
(١٢) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه ابن جرير في مسند عمر من تهذيب الآثار (٩٨١)، وابن عساكر (١٩/ ٢٢٤)، وابن شبة في تاريخ المدينة (١٣٣٩)، وابن أبي الدنيا في الإشراف (٤٣٩)، والدينوري في المجالسة (١٤٠٤).
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ربعی بن حراش نے ارشاد فرمایا: میں غطفان کی ایک جماعت میں حضرت عمر کے پاس آیا تو وہ لوگ شعروں کا تذکرہ کر رہے تھے۔ حضرت عمر نے فرمایا: تمہارے شعراء میں سب سے بڑا شاعر کون سا ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: امیر المؤمنین! آپ زیادہ جانتے ہیں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا: یہ شعر کس نے کہا؟: میں تیرے پاس اس حال میں آیا کہ میں ننگے پاؤں تھا اور میرے کپڑے پرانے تھے۔ بہت سے اندیشوں نے مجھے گھیرا ہوا تھا۔ میں اپنی امانت کو اس حال میں پایا کہ تو نے اس میں خیانت نہ کی تھی۔ حضرت نوح بھی خیانت نہ کیا کرتے تھے۔ ہم لوگوں نے جواب دیا: نابغہ نے، آپ پھر ایسے ہی فرمایا اور پوچھا: یہ شعر کس نے کہا؟: میں نے قسم کھائی اور اپنے دل میں کوئی شک باقی نہ چھوڑا۔ اور اللہ کے سوا آدمی کے لیے جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پھر آپ نے فرمایا: یہ شعر کس نے کہا؟: سوائے سلیمان کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان سے کہا لوگوں میں کھڑے ہوجاؤ اور انہیں غلط کاری سے روکو۔ ہم نے جواب دیا: نابغہ نے۔ آپ نے فرمایا: یہ تمہارے شعراء میں سب سے بڑا شاعر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27709]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27709، ترقيم محمد عوامة 26552)
ترقیم عوامۃ: 26553 ترقیم الشثری: -- 27710
٢٧٧١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابيه عن ابي الضحى ان ابا بكر استنشد معد يكرب فانشده، وقال: ما استنشدت (في الإسلام احدا) (١) قبلك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أحدًا في الإسلام).
(٢) منقطع؛ أبو الضحى لم يدرك أبا بكر.
حضرت ابوضحی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے معدی کرب سے شعر سنانے کا مطالبہ کیا تو اس نے انہیں شعر سنائے، اور آپ نے فرمایا: میں نے اسلام لانے کے بعد تجھ سے پہلے کسی سے بھی شعر سنانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27710، ترقيم محمد عوامة 26553)
ترقیم عوامۃ: 26554 ترقیم الشثری: -- 27711
٢٧٧١١ - حدثنا وكيع عن سعيد بن (حسان) (١) عن عبد الله بن عبيد بن (عمير) (٢) قال: قال ابو بكر: (ربما) (٣) قال الشاعر: الكلمة (الحكيمة) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (غسان).
(٢) في [ح، ط]: (عمر).
(٣) في [جـ]: (بما).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (الحكمية).
(٥) منقطع؛ عبد اللَّه لم يدرك أبا بكر.
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا: کبھی کبھار شاعر پر حکمت بات کہہ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27711]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27711، ترقيم محمد عوامة 26554)
ترقیم عوامۃ: 26555 ترقیم الشثری: -- 27712
٢٧٧١٢ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن هانئ قال: سمعت عليا يقول: اشدد حيازيمك للموت … (فإن) (١) الموت لاقيكا ولا تجزع من الموت … إذا حل بواديكا (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (لأن).
(٢) حسن؛ هاني صدوق.
حضرت ھانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ شعر پڑھتے ہوئے سُنا:: تو اپنے سینہ کو موت کے لیے تیار کر لے…اس لیے کہ موت تجھ سے ملاقات کرنے والی ہے اور تو ہرگز موت سے نہ ڈر…جب موت تیری وادی میں اتر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27712]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27712، ترقيم محمد عوامة 26555)
ترقیم عوامۃ: 26556 ترقیم الشثری: -- 27713
٢٧٧١٣ - حدثنا ابو اسامة عن يزيد عن ابن سيرين قال: قال علي بن ابي طالب للمرادي: (اريد) (١) (حياته) (٢) ويريد قتلي … عذيرك من خليك من مرادي (٣)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يريد).
(٢) في [م]: (حباءة)، وفي [جـ]: (حياءه).
(٣) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے عبد الرحمن بن ملجم مرادی سے یوں کہا:: میں ا س کی زندگی کا ارادہ کرتا ہوں اور وہ میرے قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تم قبیلہ مراد میں سے کسی ایسے دوست کو لاؤ جو تمہارا عذر تسلیم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27713]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27713، ترقيم محمد عوامة 26556)