مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
115. (باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك)
(نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
ترقیم عوامۃ: 26567 ترقیم الشثری: -- 27724
٢٧٧٢٤ - حدثنا ابو معاوية عن هشام بن عروة عن ابيه قال: ما رايت احدا اعلم بشعر ولا فريضة ولا اعلم بفقه من عائشة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ کسی کو اشعار، فرائض اور فقہ کو جاننے والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27724، ترقيم محمد عوامة 26567)
ترقیم عوامۃ: 26568 ترقیم الشثری: -- 27725
٢٧٧٢٥ - حدثنا شريك عن فرات عن (سعيد) (١) بن جبير قال: (٢) ﴿القانع﴾ [الحج: ٣٦] : السائل، (ثم) (٣) انشد (ابيات) (٤) شماخ وقال: لمال المرء يصلحه (فيغني) (٥) … (مفاقره) (٦) اعف من القنوع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) في [أ، هـ]: (فيفني).
(٣) في [ح]: (لم).
(٤) في [جـ]: (بيت).
(٥) في [أ، هـ]: (فيفني).
(٦) في [أ، جـ، ح، ط]: (معافرة).
حضرت فرّات فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: کہ قرآن مجید میں القانع سے مراد سوال کرنے والا ہے۔ پھر آپ نے شماخ کا یہ شعر پڑھا۔: آدمی کا مال درستی پیدا کرتا ہے اور اس کے فقر کو مالداری سے بدل کر اسے سوال کرنے والوں کے مقابلے میں عفیف بنادیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27725، ترقيم محمد عوامة 26568)
ترقیم عوامۃ: 26569 ترقیم الشثری: -- 27726
٢٧٧٢٦ - حدثنا شريك عن بيان عن عامر ﴿فإذا هم بالساهرة﴾ [النازعات: ١٤] ، قال: بالارض، ثم انشد (ابياتا) (١) لامية: (وفيها لحم ساهرة وبحر) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بيتًا).
(٢) في [أ، جـ، ح]: فأتانا بلحم ساهرة وبحر. وفي [ط]: (بساهرة).
حضرت بیان فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے قرآن کی آیت: { فَإِذَا ہُمْ بِالسَّاہِرَۃِ } کے بارے میں ارشاد فرمایا: ساھرۃ سے مراد زمین ہے۔ پھر آپ نے امیہ کے شعر کا یہ مصرعہ پڑھا۔: اس میں زمین اور سمندر کا گوشت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27726، ترقيم محمد عوامة 26569)
ترقیم عوامۃ: 26570 ترقیم الشثری: -- 27727
٢٧٧٢٧ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم قال: ما (سمعنا) (١) الحسن يتمثل ببيت من شعر (قط) (٢) إلا هذا البيت: ليس من مات فاستراح بميت … إنما الميت ميت الاحياء ثم قال: (و) (٣) صدق والله إنه ليكون حيا وهو ميت القلب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (سمعت).
(٢) سقطة من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ، م].
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی حضرت حسن بصری کو کسی شعر کے مصرعہ کو بطور تمثیل پڑھتے ہوئے نہیں سنا سوائے اس شعر کے:: اصل مردہ وہ نہیں جو مرگیا اور آرام پا گیا اصل مردہ تو وہ ہے جو زندگی میں مردہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! شاعر نے سچ کہا: بیشک وہ زندہ ہے اس حال میں کہ دل مردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27727، ترقيم محمد عوامة 26570)
ترقیم عوامۃ: 26571 ترقیم الشثری: -- 27728
٢٧٧٢٨ - حدثنا سفيان بن عيينة عن هشام قال: سمعت ابي يقول تركتها -يعني عائشة- قبل ان تموت بثلاث سنين، وما رايت احدا اعلم بكتاب الله ولا بسنة (عن) (١) رسول الله ﷺ ولا بشعر ولا (فريضة) (٢) (منها) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطة من: [ث].
(٢) في [م]: (بفريضة).
(٣) في [ث]: (من عائشة ﵂.
(٤) صحيح.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت عروہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ان کی وفات سے تین سال قبل چھوڑا۔ اور میں نے کسی کو بھی آپ سے زیادہ قرآن مجید، رسول اللہ کی سنت، اشعار اور فرائض کا جاننے والے کوئی نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27728، ترقيم محمد عوامة 26571)
ترقیم عوامۃ: 26572 ترقیم الشثری: -- 27729
٢٧٧٢٩ - حدثنا ابو داود و (١) الطيالسي، عن مسمع بن مالك اليربوعي قال: سمعت عكرمة يقول: كان ابن عباس إذا سئل عن شيء من القرآن انشد (شعرا) (٢) من اشعارهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (قال).
(٢) في [جـ، م]: (أشعارًا).
(٣) مجهول؛ لجهالة مسمع.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآن مجید میں سے کسی چیز کے متعلق سوال کیا جاتا۔ تو آپ اہل عرب کے اشعار میں سے کوئی شعر پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27729، ترقيم محمد عوامة 26572)
ترقیم عوامۃ: 26573 ترقیم الشثری: -- 27730
٢٧٧٣٠ - حدثنا (حسين بن علي) (١) عن ابن (ابجر) (٢) قال: (مر) (٣) ⦗٣٤٠⦘ (عامر) (٤) (برجلين) (٥) عند مجمع طريقين وهما (يغتابانه) (٦) ويقعان فيه فقال: هنيئا مريئا غير داء مخامر … لعزة من اعراضنا ما استحلت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (علي بن حسين)، وفي [أ، هـ]: (أحمد بن علي).
(٢) في [ط]: (أبحر).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط].
(٤) في [ث]: (علي).
(٥) في [ط]: (رجلين).
(٦) سقط من: [هـ].
حضرت ابن ابجبر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر کا گزر دو آدمیوں کے قریب سے ہوا جو دو راستوں کے چلنے کی جگہ کے پاس تھے۔ اور وہ دونوں آپ کی غیبت کر رہے تھے اور آپ میں عیب نکال رہے تھے۔ اس پر آپ نے یہ شعر پڑھا:: عزہ کو مبارک اور خوشگوار ہو، بغیر کسی لاحق ہونے والی بیماری کے، ہماری عزتوں میں سے جو کچھ اس نے حلال سمجھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27730، ترقيم محمد عوامة 26573)
ترقیم عوامۃ: 26574 ترقیم الشثری: -- 27731
٢٧٧٣١ - حدثنا يحيى بن (واضح) (١) عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن عبد الله ابن (قسيط) (٢) عن ابي الحسن (البراد) (٣) قال: لما نزلت هذه الآية: ﴿والشعراء يتبعهم الغاوون﴾ [الشعراء: ٢٢٤] ، جاء عبد الله بن رواحة وكعب بن مالك وحسان بن ثابت إلى رسول الله ﷺ وهم يبكون فقالوا: يا رسول الله انزل (الله) (٤) هذه الآية وهو يعلم انا شعراء فقال:"اقراوا ما بعدها": ﴿إلا الذين آمنوا وعملوا الصالحات﴾ [الشعراء: ٢٢٧] ، انتم ﴿وانتصروا﴾ انتم" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (وضاح).
(٢) في [أ، ح، ط]: (قصيد).
(٣) في [جـ، ز]: (البزاز)، وفي [أ، ح، ط]: (البزار)، والمثبت هو الموافق لما في طبقات ابن سعد (٥/ ٣١٠)، والجرح والتعديل (٩٣٥٦)، وفتح الباب (ص ٢٢٢)، والثقات (٥/ ٥٧٣)، وانظر: ترجمته في تهذيب الكمال (٣٣/ ٢٤٥)، وتهذيب التهذيب (١٢/ ٧٧)، والإصابة (٩٧٥٥)، والأظهر أنه ثقة وأنه غير سالم البراد، فذاك كنيته أبو عبد اللَّه، انظر: تهذيب الكمال (١٠/ ١٧٥).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) مرسل؛ أبو الحسن تابعي.
حضرت یزید بن عبد اللہ بن قسیط فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الحسن برّاد نے ارشاد فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ”اور رہے شعراء تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلتے ہیں۔“ تو حضرت عبد اللہ بن رواحہ، حضرت کعب بن مالک اور حضرت حسان بن ثابت، یہ تینوں حضرات روتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ رب العزت نے یہ آیت اتاری اس حال میں کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم لوگ شاعر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے بعد والی آیت بھی پڑھو: مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے۔ تم لوگ ہو۔ اور انہوں نے بدلہ لیا۔ یہ بھی تم لوگ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27731، ترقيم محمد عوامة 26574)
ترقیم عوامۃ: 26575 ترقیم الشثری: -- 27732
٢٧٧٣٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن عكرمة ﴿والشعراء يتبعهم الغاوون﴾ [الشعراء: ٢٢٤] : قال: عصاة الجن.
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے قرآن مجید کی آیت { وَالشُّعَرَائُ یَتَّبِعُہُمَ الْغَاوُونَ } کے متعلق یوں ارشاد فرمایا کہ اس سے نافرمان جن مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27732، ترقيم محمد عوامة 26575)
ترقیم عوامۃ: 26576 ترقیم الشثری: -- 27733
٢٧٧٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ابي جعفر الخطمي ان رسول الله ﷺ كان يبني المسجد وعبد الله بن رواحة يقول: افلح من يعالج المساجدا. ورسول الله ﷺ يقول: قد افلح من (يعالج) (١) المساجدا (و) (٢) (يتلو) (٣) القرآن قائما وقاعدا ورسول الله ﷺ يقول:"و (يتلو) (٤) القرآن قائما وقاعدا" وهم يبنون المسجد (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (بنى).
(٢) سقط (الواو) في: [م].
(٣) في [ث]: (يقرأ).
(٤) في [ث]: (يقرأ).
(٥) معضل؛ أبو جعفر الحظمي من تابعي التابعين، أخرجه ابن شبه في تاريخ المدينة (١٦٥).
حضرت ابو جعفرخطمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کی تعمیر میں مصروف تھے اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ یہ شعر پڑھ رہے تھے:: کامیاب ہوگیا جس نے مسجد بنانے کی محنت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق فلاح پا گیا جس نے مسجد بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا۔: وہ قرآن پڑھتا ہے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ قرآن کی تلاوت کرتا ہے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر۔ اس موقع پر صحابہ مسجد کی تعمیر کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27733، ترقيم محمد عوامة 26576)