مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
86. من قال: لا يرث المسلم الكافر
ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
ترقیم عوامۃ: 32095 ترقیم الشثری: -- 33580
٣٣٥٨٠ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار عن عمر في يهودية ماتت قال: يرثها اهل دينها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سليمان لا يروي عن عمر.
سلیمان بن یسار روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک یہودیہ کے بارے میں فرمایا جو مرگئی تھی، کہ اس کے وارث اس کے ہم مذہب ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33580، ترقيم محمد عوامة 32095)
ترقیم عوامۃ: 32096 ترقیم الشثری: -- 33581
٣٣٥٨١ - حدثنا محمد بن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم قال: لا يرث النصراني المسلم ولا المسلم النصراني، فهذا قول علي وزيد، واما عبد الله بن مسعود فإنه كان يقضي (انهم) (١) يحجبون ولا يورثون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بأنهم).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں، کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق نصرانی مسلمان کا اور مسلمان نصرانی کا وارث نہیں ہوسکتا، اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فیصلہ کیا کرتے تھے کہ یہ دوسروں کو وراثت سے روک سکتے ہیں لیکن خود وارث نہیں بنائے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33581، ترقيم محمد عوامة 32096)
ترقیم عوامۃ: 32097 ترقیم الشثری: -- 33582
٣٣٥٨٢ - حدثنا حفص عن داود عن سعيد بن جبير (قال) (١) : قال عمر: لا يرث الكافر المسلم، ولا المسلم الكافر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ سعيد بن جبير لم يدرك عمر.
سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کافر مسلمان کا اور مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33582، ترقيم محمد عوامة 32097)
ترقیم عوامۃ: 32098 ترقیم الشثری: -- 33583
٣٣٥٨٣ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن سعيد بن جبير قال: قال عمر: مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سعيد بن جبير لم يدرك عمر.
سعید بن جبیر ایک دوسری سند سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا یہی فرمان نقل کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33583، ترقيم محمد عوامة 32098)
ترقیم عوامۃ: 32099 ترقیم الشثری: -- 33584
٣٣٥٨٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن الزهري قال: لا يرث المسلم الكافر ولا الكافر المسلم على عهد رسول الله ﷺ، ولا عهد ابي بكر، ولا عهد عمر، فلما ولي معاوية ورث المسلم من الكافر ولم يورث الكافر من المسلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي لم يدرك أبا بكر ولا عمر.
زہری فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں وارث ہوتا تھا، اور نہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں، پس جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ حاکم ہوئے تو انہوں نے مسلمان کو کافر کا وارث بنایا اور کافر کو مسلمان کا وارث نہیں بنایا، راوی کہتے ہیں کہ پھر خلفاء نے اسی بات کو اپنا لیا، یہاں تک کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ حاکم ہوئے تو انہوں نے پہلی سنت کو نافذ کیا، پھر یہی بات یزید بن عبد الملک نے اپنائی اور جب ہشام بن عبد الملک حاکم ہوا تو اس نے خلفاء کے طریقے کو اپنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33584، ترقيم محمد عوامة 32099)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33585
٣٣٥٨٥ - قال: فاخذ بذلك (الخلفاء) (١) حتى قام عمر بن عبد العزيز، فراجع السنة الاولى ثم اخذ بذلك يزيد بن عبد الملك، فلما قام هشام بن عبد الملك اخذ بسنة الخلفاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [م].
راوی کہتے ہیں کہ پھر خلفاء نے اسی بات کو اپنا لیا، یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ حاکم ہوئے تو انہوں نے پہلی سنت کی طرف رجوع کیا، پھر یہی بات یزید بن عبد الملک نے اپنائی اور جب ہشام بن عبد الملک حاکم ہوا تو اس نے خلفاء کے طریقے کو اپنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33585، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32100 ترقیم الشثری: -- 33586
٣٣٥٨٦ - حدثنا اسباط بن محمد عن اشعث عن ابي الزبير عن جابر قال: لا يرث الرجل غير اهل ملته إلا ان يكون عبد رجل او امته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ أشعث ضعيف.
ابو الزبیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آدمی اپنے ہم مذہب لوگوں کے علاوہ کسی کا وارث نہیں ہوسکتا مگر یہ کہ وہ کسی آدمی کا غلام ہو یا اس کی باندی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33586، ترقيم محمد عوامة 32100)
87. من كان يورث المسلم الكافر
ان حضرات کا بیان جو مسلمان کو کافر کا وارث بناتے تھے
ترقیم عوامۃ: 32101 ترقیم الشثری: -- 33587
٣٣٥٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن (ابي) (١) حكيم عن عبد الله بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن ابي الاسود الدئلي قال: كان معاذ باليمن فارتفعوا إليه في يهودي مات وترك اخاه مسلما، فقال معاذ: إني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الإسلام يزيد ولا ينقص فورثه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) منقطع؛ أبو الأسود الدؤلي لم يدرك معاذًا، أخرجه أحمد (٢٢٠٠٥)، وأبو داود (٢٩١٢)، والحاكم ٤/ ٣٤٥، وابن أبي عاصم في السنة (٩٥٤)، والطيالسي (٥٦٨)، والبزار (٢٦٣٦)، والشاشي (١٣٨٠)، والطبراني ٢٠/ (٣٣٩)، والبيهقي ٦/ ٢٥٤، والجوزجاني في الأباطيل (٥٥).
ابو الاسود دیلی فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے کہ لوگ ان کے پاس ایک یہودی کا مسئلہ لے کر آئے جس نے مرتے ہوئے اپنا ایک مسلمان بھائی وارث چھوڑا تھا، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے، کہ بیشک اسلام بڑھتا ہے اور کم نہیں ہوتا اس کے بعد آپ نے اس مسلمان کو اس کا وارث بنادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33587، ترقيم محمد عوامة 32101)
ترقیم عوامۃ: 32102 ترقیم الشثری: -- 33588
٣٣٥٨٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل عن الشعبي عن عبد الله بن معقل قال: ما رايت قضاء بعد قضاء اصحاب رسول الله ﷺ احسن من قضاء قضى به معاوية في اهل الكتاب، قال: نرثهم ولا يرثوننا، كما يحل لنا النكاح فيهم، ولا يحل لهم النكاح فينا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فیصلے کے بعد کوئی فیصلہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے سے زیادہ بہتر نہیں دیکھا جو انہوں نے اہل کتاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہ ہوں گے، جیسا کہ ہمارے لئے ان کی عورتوں سے نکاح حلال ہے اور ان کے لئے ہماری عورتوں سے نکاح حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33588، ترقيم محمد عوامة 32102)
88. في النصراني يرث اليهودي واليهودي يرث النصراني
اس نصرانی کا بیان جس کا وارث یہودی ہو اور اس یہودی کا بیان جس کا وارث نصرانی ہو
ترقیم عوامۃ: 32103 ترقیم الشثری: -- 33589
٣٣٥٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن رجل عن الحسن قال: لا يرث اليهودي النصراني، ولا يرث النصراني اليهودي.
سفیان ایک آدمی کے واسطے سے حضرت حسن کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ یہودی نصرانی کا اور نصرانی یہودی کا وارث نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33589، ترقيم محمد عوامة 32103)