مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
85. في الرجل يعتق الرجل سائبه لمن يكون ميراثه؟
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کو آزاد چھوڑ دے، یہ کہہ کر کہ کسی کو تم پر ولایت نہیں، کہ اس کی میراث کس کو ملے گی؟
ترقیم عوامۃ: 32086 ترقیم الشثری: -- 33570
٣٣٥٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا بسطام بن مسلم عن عطاء بن ابي رباح ان طارق بن (المرقع) (١) اعتق غلاما له لله، فمات وترك مالا، فعرض على مولاه طارق فقال: شيء جعلته لله فلست بعائد فيه، فكتب في ذلك إلى عمر، فكتب عمر ان اعرضوا المال على طارق، فإن قبله (٢) ، وإلا فاشتروا به رقيقا فاعتقوهم، قال: فبلغ (٣) خمسة عشر راسا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (الربيع).
(٢) في [هـ]: زيادة (فذاك).
(٣) زيادة في [أ، ب]: (ذلك).
(٤) منقطع، عطاء بن أبي رباح لم يدرك عمر.
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ، طارق بن مرقع نے اپنا غلام اللہ کے لئے آزاد کیا چناچہ وہ مرگیا اور اس نے اپنا مال چھوڑا، اس کو اس کے آقا طارق پر پیش کیا گیا تو وہ کہنے لگے یہ ایسی چیز ہے جو میں نے اللہ کے لئے چھوڑ دی ہے اس لئے میں اس کو دوبارہ لینے والا نہیں، چناچہ اس بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا گیا۔ آپ نے فرمایا، کہ مال طارق کو دے دو، اگر وہ لے لے تو ٹھیک ورنہ اس سے غلام خرید کر آزاد کردو، راوی فرماتے ہیں، کہ وہ مال پندرہ غلاموں کی قیمت تک جا پہنچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33570، ترقيم محمد عوامة 32086)
ترقیم عوامۃ: 32087 ترقیم الشثری: -- 33571
٣٣٥٧١ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد ان امراة من الانصار اعتقت سالما سائبة، ثم قالت له: (وال) (١) من شئت، فوالى ابا حذيفة بن عتبة، فاصيب يوم اليمامة (فرفع) (٢) ماله إلى (التي) (٣) اعتقته (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (والي).
(٢) في [هـ]: (فدفع).
(٣) في [جـ]: (الذي).
(٤) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك ذلك.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک انصاریہ عورت نے حضرت سالم کو کسی کی ولایت نہ ہونے کی شرط پر آزاد کردیا، اور کہا جس کو چاہو اپنا ولی بنا لو، انہوں نے ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ بن عتبہ کو اپنا ولی بنایا، چناچہ یمامہ کی جنگ میں وہ شہید ہوگئے اور ان کا مال اس عورت کو دیا گیا جس نے ان کو آزاد کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33571]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33571، ترقيم محمد عوامة 32087)
86. من قال: لا يرث المسلم الكافر
ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
ترقیم عوامۃ: 32088 ترقیم الشثری: -- 33572
٣٣٥٧٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن علي بن حسين عن عمرو بن عثمان عن اسامة بن زيد قال (١) : قال رسول الله ﷺ:" (لا تتوارث) (٢) ⦗٣٥٧⦘ الملتان المختلفتان" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) يظهر لي أن سقطًا تقديره (قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يرث الكافر المسلم ولا المسلم الكافر"، حدثنا هشيم عن الزهري عن علي بن حسين عن عمرو بن عثمان. .).
(٢) في [أ، ب، م]: (لا يتوارث).
(٣) معلول، أخرجه النسائي (٦٣٨١)، والحاكم ٢/ ٢٩٢، وسعيد ١ (١٣٦)، وابن عبد البر في التمهيد ٩/ ١٧١، والطحاوي ٣/ ٢٦٦ من حديث هشيم عن الزهري به، والمشهور من حديث سفيان لفظ: "لا يرث المسلم الكافر"، كذا أخرجه مسلم (١٦١٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٤٥٤)، وابن البخاري في مشيخته (٥٥٣)، من طريق المؤلف، وهكذا هو في مسند ابن أبي شيبة (١٤٤).
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو مختلف ملتوں کے لو گ وارث نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33572]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33572، ترقيم محمد عوامة 32088)
ترقیم عوامۃ: 32089 ترقیم الشثری: -- 33573
٣٣٥٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان وشعبة عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب (ان) (١) الاشعث بن قيس ماتت عمة له مشركة يهودية فلم يورثه (عمر منها) (٢) ، وقال: يرثها اهل دينها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: زيادة (إلا).
(٢) في [م]: (عمومتها).
(٣) صحيح.
طارق بن شہاب فرماتے ہیں، کہ اشعث بن قیس کی ایک مشرکہ یہودیہ پھوپھی فوت ہوگئی، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو اس کے مال کا وارث نہیں بنایا، اور فرمایا اس کے وارث اس کے دین کے لوگ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33573، ترقيم محمد عوامة 32089)
ترقیم عوامۃ: 32090 ترقیم الشثری: -- 33574
٣٣٥٧٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن عبد الله بن معقل ان عمة للاشعث بن قيس ماتت وهي يهودية، فلم يورثه (عمر منها) (١) شيئا وقال: يرثها اهل دينها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عمومتها).
(٢) رجاله ثقات.
عبد اللہ بن معقل کہتے ہیں، اشعث بن قیس کی یہودیہ پھوپھی فوت ہوگئی، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو اس کے مال کا وارث نہیں بنایا، اور فرمایا اس کے وارث اس کے دین کے لوگ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33574]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33574، ترقيم محمد عوامة 32090)
ترقیم عوامۃ: 32091 ترقیم الشثری: -- 33575
٣٣٥٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عامر عن عمر قال: يرثها اهل دينها، كل ملة تتبع ملتها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن عمر.
عامر روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس کے وارث اس کے ہم مذہب لوگ ہوں گے، ہر ملت اپنی ملّت کے تابع ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33575، ترقيم محمد عوامة 32091)
ترقیم عوامۃ: 32092 ترقیم الشثری: -- 33576
٣٣٥٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: ارسل إلي (العرس) (١) بن قيس الكندي فسالني عن اخوين نصرانيين ⦗٣٥٨⦘ اسلم (٢) احدهما ومات الآخر، وترك مالا، فقلت: كان معاوية يقول: (لو كان نصرانيا ورثه) (٣) ، فلم يزده الإسلام إلا شدة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (المعرس)، وفي [م]: بياض.
(٢) زيادة في [أ، ب]: (ومات).
(٣) بياض في: [م].
(٤) صحيح.
میمون بن مہران کہتے ہیں کہ عُرس بن قیس کندی نے مجھ سے بذریعہ خط دو نصرانی بھائیوں کے بارے میں پوچھا جن میں سے ایک مسلمان ہوجائے اور دوسرا مرجائے اور مال چھوڑ جائے، میں نے کہا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اگر وہ بھائی نصرانی ہوتا تو وارث ہوتا اور اسلام نے اس میں شدت کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہیں کیا، عُرس بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس کی یہودیہ پھوپھی کے بارے میں ہم پر اس بات کا انکار فرما دیا اور ان کو اس کا وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33576، ترقيم محمد عوامة 32092)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33577
٣٣٥٧٧ - قال (العرس) (١) بن قيس: (ابى) (٢) ذلك (علينا) (٣) وعمر بن الخطاب في عمة الاشعث بن قيس ماتت وهي يهودية فلم يورثه عمر (منها) (٤) شيئا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م]: (العرس)، وفي [ط]: (المعرس)، وانظر: مصنف عبد الرزاق (١٩٣٠٦)، وتهذيب التهذيب ٧/ ١٥٨، والاستذكار ٥/ ٣٦٨.
(٢) في [هـ]: (إنا).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (عليًا)، وفي [هـ]: (علمنا).
(٤) في [أ، هـ]: (منهما).
(٥) مجهول؛ لجهالة العرس.
عرس بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کی پھوپھی کے بارے میں، جو یہودیہ ہونے کی حالت میں فوت ہوئی تھی، ہماری یہ بات نہیں مانی، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو اس کے مال میں سے کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33577]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33577، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32093 ترقیم الشثری: -- 33578
٣٣٥٧٨ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي (١) قال: لا يرث الكافر المسلم، ولا المسلم الكافر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (مثله).
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث.
حارث روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کافر مسلمان کا اور مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33578، ترقيم محمد عوامة 32093)
ترقیم عوامۃ: 32094 ترقیم الشثری: -- 33579
٣٣٥٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي مثله، وزاد فيه: إلا ان يكون عبدا له فيرثه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف الحارث.
حارث ایک دوسری سند سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت کرتے ہیں اور انہوں نے اس میں یہ اضافہ بھی کیا ہے کہ، مگر یہ کہ وہ اس کا غلام ہو پھر وہ اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33579، ترقيم محمد عوامة 32094)