مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
188. في الرجل يخلي عن دابته فيأخذها الرجل
کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
ترقیم عوامۃ: 34366 ترقیم الشثری: -- 35930
٣٥٩٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن عثمان بن غياث عن الحسن في الرجل يترك الدابة في ارض القفر قال: هي لمن احياها.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنا جانور بےآب وگاہ زمین میں چھوڑ دے تو جو اس کو پال لے اور چارہ وغیرہ کھلائے وہ اس کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35930، ترقيم محمد عوامة 34366)
ترقیم عوامۃ: 34367 ترقیم الشثری: -- 35931
٣٥٩٣١ - حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن عامر في رجل سيب دابته فاخذها رجل (١) فجاء صاحبها فخاصمه إلى عامر، فقال: هذا امر قد قضي فيه (قبل) (٢) اليوم، إن كان سيبها في (خوف و) (٣) (مفازة) (٤) فهو احق بدابته، وإن كان سيبها في كلا وامن فلا حق له فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (جوف).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فحازه).
حضرت عامر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا جانور آزاد چھوڑ دیا تو اس کو دوسرے آدمی نے پکڑ لیا، پھر اس کا مالک آیا اور حضرت عامر کے پاس جھگڑا لے کر حاضر ہوا۔ حضرت عامر نے فرمایا یہ ایسا معاملہ ہے جس کے متعلق آج کے دن سے قبل فیصلہ ہوچکا ہے اگر تو اس نے خوف والی جگہ اور بیابان میں اپنا جانور چھوڑا تھا تو پھر یہ اپنے جانور کا زیاد ہ حقدار ہے، اور اگر چارے اور امن والی جگہ میں چھوڑا ہے تو پھر اس میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35931، ترقيم محمد عوامة 34367)
189. في تشييع الغزاة وتلقيهم
غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
ترقیم عوامۃ: 34368 ترقیم الشثری: -- 35932
٣٥٩٣٢ - حدثنا ابن ابي بكير قال: (ثنا) (١) شعبة عن ابي الفيض قال: سمعت سعيد بن (جابر) (٢) الرعيني عن ابيه - (احسب) (٣) - ان ابا بكر شيع جيشا فمشى ⦗٥٣٣⦘ معهم فقال: الحمد الله الذي اغبرت اقدامنا في سبيل الله، قال: فقال رجل: إنما شيعناهم، فقال: جهزناهم وشيعناهم ودعونا (لهم) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في النسخ: (جبير)، والتصويب مما ورد في كتاب الجهاد من هذا المصنف ٥/ ٣٤٤ [٢٠٦٧٥]، وكتب التراجم كما في الجرح والتعديل ٤/ ١٠، والثقات ٦/ ٣٥٢، وتهذيب الكمال ٣٤/ ٣٠٣، وسنن البيهقي ٩/ ١٧٣، والتاريخ الكبير ٣/ ٤٦٢.
(٣) في [هـ]: (أحست).
(٤) في [هـ]: (هم).
(٥) مجهول؛ لجهالة سعيد بن جابر الرعيني وأبيه، أخرجه البخاري في التاريخ ٣/ ٤٦٢، والبيهقي ٩/ ١٧٣.
حضرت سعید بن جابر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے لشکر روانہ فرمایا پھر ان کے ساتھ چلتے رہے ان کو رخصت کرنے کیلئے اور فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے راستہ میں ہمارے قدموں کو غبار آلود کیا، ایک شخص نے کہا: ہم نے تو ان کو صرف رخصت کیا ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم نے ان کو تیار کیا اور ان کو رخصت کیا اور ان کیلئے دعا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35932، ترقيم محمد عوامة 34368)
ترقیم عوامۃ: 34369 ترقیم الشثری: -- 35933
٣٥٩٣٣ - حدثنا ابن ابي (غنية) (١) عن ابيه عن إسماعيل عن قيس او غيره قال: بعث ابو بكر جيشا إلى الشام فخرج يشيعهم على راحلته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عتبة).
(٢) صحيح.
حضرت قیس رحمہ اللہ یا کسی اور سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ملک شام کی طرف لشکر روانہ فرمایا پھر ان کو روانہ کرنے کیلئے سواری پر سوار ہو کر ان کے ساتھ نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35933، ترقيم محمد عوامة 34369)
ترقیم عوامۃ: 34370 ترقیم الشثری: -- 35934
٣٥٩٣٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الاجلح عن الشعبي قال: اتي رسول الله ﷺ، فقيل له: قد قدم جعفر فقال:"ما ادري بايهما افرح؟ بقدوم جعفر او بفتح خيبر"، ثم تلقاه النبي ﷺ فالتزمه وقبل ما بين عينيه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الشعبي تابعي، أخرجه الحاكم ٢/ ٦٨١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٣)، والطبراني (١٤٦٩)، وابن سعد ٤/ ٣٤، والطحاوي ٤/ ٢٨١، وورد من حديث الشعبي عن جابر مرفوعًا، أخرجه البيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٢٤٦، ومن حديث الشعبي عن عبد اللَّه ين جعفر، أخرجه البيهقي (٨٩٦٨) ومن حديث الشعبي عن عبد اللَّه بن جعفر عن أبيه، أخرجه ابن قانع ١/ ١٥٢.
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ کو خبر دی کہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: معلوم نہیں کس بات سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے: حضرت جعفر کے آنے پر یا پھر خیبر فتح ہونے پر؟! پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا استقبال کیا اور بغل گیر ہو کر ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35934، ترقيم محمد عوامة 34370)
ترقیم عوامۃ: 34371 ترقیم الشثری: -- 35935
٣٥٩٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا (حنش) (١) بن الحارث عن ابيه قال: لما وجهنا عمر إلى الكوفة مشى معنا ساعة من النهار فودعنا ودعا لنا، ثم قعد ينفض رجليه من الغبار، ثم رجع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حبش)، وفي [ط، هـ]: (حلس)، وفي [ك]: (حسين).
(٢) مجهول؛ لجهالة الحارث والد حنش.
حضرت حنش بن حارث رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب ہمیں کوفہ کی طرف بھیجا تو دن کا کچھ حصہ ہمارے ساتھ چلے پھر ہمیں الوداع فرمایا اور ہمارے لئے دعا فرمائی پھر بیٹھ کر اپنے قدموں سے مٹی اور غبار جھاڑا اور واپس لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35935، ترقيم محمد عوامة 34371)
ترقیم عوامۃ: 34372 ترقیم الشثری: -- 35936
٣٥٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثت عن ابن عيينة عن ابن ابي نجيح عن مجاهد قال: شيع النبي ﷺ عليا ولم (يتلقه) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يبلغه).
(٢) مرسل، مجهول الإسناد؛ مجاهد تابعي، والراوي عن ابن عيينة مبهم.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو (سفر پر) رخصت کیا اور ان کا استقبال نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35936، ترقيم محمد عوامة 34372)
ترقیم عوامۃ: 34373 ترقیم الشثری: -- 35937
٣٥٩٣٧ - حدثنا ابن عيينة عن بيان عن الشعبي عن قرظة قال: شيعنا عمر إلى (صرار) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مرار).
حضرت قرظہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہمیں رخصت کرنے کیلئے مقام صرار تک ہمارے ساتھ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35937، ترقيم محمد عوامة 34373)
190. ما جاء في الفرار من الزحف
جنگ سے فرار ہونے پر وعید کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34374 ترقیم الشثری: -- 35938
٣٥٩٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: حدثني عبد الله بن عمر انه كان في سرية من سرايا رسول الله ﷺ فحاص الناس حيصة (فكنت) (١) فيمن حاص، قال: فقلنا حين فررنا (من الزحف) (٢) : (كيف نصنع؟) (٣) وقد (فررنا من الزحف) (٤) ، وبؤنا بالغضب، فقلنا: ندخل المدينة فنبيت بها، فلا يرانا احد، قال: فلما دخلنا قلنا: لو عرضنا انفسنا على رسول الله ﷺ، فإن كانت لنا توبة اقمنا، وإن كان غير ذلك ذهبنا، قال: فجلسنا إلى رسول الله ﷺ قبل صلاة الغداة، فلما خرج قمنا إليه فقلنا: يا رسول الله نحن الفرارون، قال: فاقبل علينا فقال:"بل انتم العكارون"، (قال) (٥) : فدنونا ⦗٥٣٥⦘ فقبلنا يده وقلنا يا رسول الله: اردنا ان نفعل وان نفعل، قال:"انا فئة (المسلمين) (٦) " (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلبت).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) في [أ، ب]: (للمسلمين).
(٧) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه أحمد ٢/ ٧٠ (٥٣٨٤)، وأبو داود (٢٦٤٧)، والترمذي (١٧١٦)، والبخاري في الأدب (٩٧٢)، وابن سعد ٤/ ١٤٥، والحميدي (٦٨٧)، وابن الجارود (١٠٥٠)، وابن أبي حاتم في التفسير (٨٨٩٦)، والنحاس في الناسخ ١/ ٤٦٢، وسعيد بن منصور (٢٥٣٩)، والشافعي في السند ص ٢٠٧، والأم ٤/ ١٧١، وأبو يعلى (٥٥٩٦)، وتمام (٨٤١)، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٣٥٧، والبيهقي في الشعب (٤٣١١).
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ ایک سریہ میں شریک تھے، لوگوں نے بھاگنے کیلئے چکر لگانا شروع کردیئے فرماتے ہیں کہ میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا، جنگ سے فرار ہوتے وقت ہم نے کہا ہم کیا کریں کہ ہم جنگ سے فرار ہو رہے ہیں اور اللہ کے غضب کے مستحق ہو کر لوٹ رہے ہیں؟ ہم نے کہا کہ مدینہ چلتے ہیں اور وہاں رات گزارتے ہیں کہ کوئی ہمیں نہ دیکھے، راوی کہتے ہیں کہ پھر جب ہم مدینہ آئے تو ہم نے کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کردیں تو بہتر ہے اگر تو ہمارے لیے توبہ کی گنجائش ہے تو ہم اسی پر رہیں اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ ہے تو ہم واپس چلتے ہیں، ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صبح کی نماز سے قبل بیٹھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تو ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم جنگ سے فرار ہونے والوں میں سے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: بلکہ تم بھاگ کر دوبارہ لوٹنے والے ہو، راوی فرماتے ہیں کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے تو ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم نے فلاں فلاں کام کرنے کا ارادہ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں مسلمانوں کی پناہ گاہ (فئہ) ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35938، ترقيم محمد عوامة 34374)
ترقیم عوامۃ: 34375 ترقیم الشثری: -- 35939
٣٥٩٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: لما بلغ عمر (قتل) (١) ابي عبيد الثقفي قال: إن كنت له لفئة لو انحاز إلي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (فعل).
(٢) منقطع، ابن سيرين لا يروي عن عمر.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ابو عبید الثفقی رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے کی اطلاع ملی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر وہ میری طرف لوٹ آتا تو میں اس کی پناہ گاہ (فئہ) ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35939، ترقيم محمد عوامة 34375)