مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36705 ترقیم الشثری: -- 38294
٣٨٢٩٤ - [حدثنا سعيد بن عبد الله عن (نسير) (١) عن بكر قال: قال ابن الكواء (للربيع) (٢) بن (خثيم) (٣) : ما نراك تذم احدا ولا تعيبه؟ قال: ويلك يا ابن ⦗٦٤⦘ الكواء، ما انا (عن) (٤) نفسي براض، فاتفرغ من ذمي إلى ذم الناس، إن الناس (خافوا) (٥) الله على ذنوب العباد (وامنوا) (٦) على ذنوبهم] (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشر).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (لربيع).
(٣) في [س]: (خيثم).
(٤) في [س]: (على).
(٥) في [ط، هـ]: (حافوا).
(٦) في [جـ، س، ع]: (ءامنوه).
(٧) سقط الخبر في: [أ].
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ ابن الکواء رحمہ اللہ نے ربیع بن خثیم سے کہا کہ ہم آپ کو دیکھتے ہیں کہ نہ تو آپ کسی کی برائی بیان کرتے ہیں اور نہ ہی کسی پر کوئی عیب لگاتے ہیں۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ تیرے لیے ہلاکت ہو اے ابن الکواء میں تو اپنے نفس سے بھی راضی نہیں کہ میں اپنی برائی سے فراغت پا کر لوگوں کی برائی کروں۔ لوگ بندوں کے گناہوں کی وجہ سے اللہ سے ڈرتے ہیں اور اپنے گناہوں سے بےخوف رہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38294، ترقيم محمد عوامة 36705)
ترقیم عوامۃ: 36706 ترقیم الشثری: -- 38295
٣٨٢٩٥ - [حدثنا سعيد بن عبد الله عن نسير عن بكر قال: كان الربيع يقول: الناس رجلان: مؤمن وجاهل، فاما المؤمن فلا تؤذه، واما الجاهل فلا تجاهله] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [أ، ب، س، ط، هـ].
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ لوگ دو طرح کے ہیں مومن اور جاہل۔ مومن کو تکلیف نہ دو اور جاہل سے جہالت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38295، ترقيم محمد عوامة 36706)
ترقیم عوامۃ: 36707 ترقیم الشثری: -- 38296
٣٨٢٩٦ - [حدثنا سعيد بن عبد الله عن (نسير) (١) عن بكر قال: كان الربيع إذا قيل له: الا تداوى؟ قال: (قد اردت (ذلك) ) (٢) (٣) ، ثم (ذكرت) (٤) عادا وثمودا واصحاب الرس وقرونا بين ذلك كثيرا، فعرفت (انه) (٥) قد كانت فيهم اوجاع، ولهم اطباء، فمات المداوي والمداوى] (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشر).
(٢) في [أ، س، ع]: (ذاك).
(٣) في [س]: (قد أدت ذاك).
(٤) في [أ]: (ذكروا).
(٥) في [أ]: (أنهم).
(٦) سقط الخبر في: [جـ].
حضرت بکر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جب ربیع سے سوال کیا گیا کہ آپ دوا استعمال کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ اول میں نے اس کا ارادہ کیا تھا پھر میں قوم عاد اور قوم ثمود اور اصحابِ رس اور اس کے درمیان بہت سی اقوام کو یاد کیا تو مجھ کو یہ بات معلوم ہوگئی کہ ان لوگوں میں بھی تکالیف تھیں اور معالج بھی تھے۔ پس علاج کرنے والا اور کروانے والا دونوں ہی چل بسے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38296، ترقيم محمد عوامة 36707)
ترقیم عوامۃ: 36708 ترقیم الشثری: -- 38297
٣٨٢٩٧ - حدثنا سعيد بن عبد الله عن (نسير) (١) عن بكر قال: كان الربيع يقول إذا اصبح: اعملوا خيرا، وقولوا خيرا، ودوموا على صالح، وإذا اساتم ⦗٦٥⦘ فتوبوا، وإذا احسنتم فزيدوا، (ما) (٢) علمتم فاقيموا، وما (شككتم) (٣) فكلوه إلى الله، (المؤمن) (٤) فلا تؤذوه، والجاهل فلا تجاهلوه، ولا (يطل) (٥) عليكم الامد فتقسوا قلوبكم ﴿ولا تكونوا كالذين قالوا سمعنا وهم لا يسمعون﴾ [الانفال: ٢١] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشر).
(٢) في [ع]: (وما).
(٣) في [س]: (ملكتم).
(٤) في [س]: (والمؤمن).
(٥) في [جـ]: (يطول).
حضرت بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ربیع بن خثیم صبح کو کہا کرتے تھے کہ اچھے اعمال کرو اور اچھی بات کہو۔ اور نیکی پر مداومت کرو اور جب تم کوئی گناہ کرلو تو توبہ کرو اور جب تم کوئی نیکی کرلو تو مزید آگے بڑھو جو کچھ تم جانتے ہو اس پر قائم رہو، اور جس چیز میں تم شک کرو اس کو اللہ کے سپرد کردو۔ مومن کو تکلیف نہ دو اور جاہل سے جہالت مت کرو۔ اور تمہاری امیدیں لمبی نہ ہونے پائیں ورنہ دل سخت ہوجائیں گے۔ { وَلَا تَکُونُوا کَالَّذِینَ قَالُوا سَمِعْنَا وَہُمْ لَا یَسْمَعُونَ } اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور وہ نہیں سنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38297، ترقيم محمد عوامة 36708)
ترقیم عوامۃ: 36709 ترقیم الشثری: -- 38298
٣٨٢٩٨ - حدثنا سعيد بن عبد الله عن (نسير) (١) عن بكر قال: كان الربيع يقول: اكثروا (٢) ذكر هذا الموت الذي (لم) (٣) (تذوقوا) (٤) قبله مثله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشر).
(٢) في [ع]: زيادة (من).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [س]: (تذقوا).
حضرت بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ربیع رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ موت کو کثرت سے یاد کیا کرو جس سے قبل تم اس طرح کی تکلیف نہیں چکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38298، ترقيم محمد عوامة 36709)
ترقیم عوامۃ: 36710 ترقیم الشثری: -- 38299
٣٨٢٩٩ - حدثنا ابو اسامة عن ابن (عون) (١) عن (عمير) (٢) بن إسحاق قال: ادركت من اصحاب رسول الله ﷺ اكثر (ممن) (٣) سبقني منهم، فلم ار قوما اهون سيرة، ولا اقل تشديدا منهم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عدن).
(٢) في [س]: (عمر).
(٣) في [جـ]: (من).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمير بن إسحاق.
حضرت عمیر بن اسحاق کا ارشاد ہے کہ جو لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں میں نے ان سے زیادہ صحابہ کرام کو دیکھا ہے پس میں نے کوئی قوم بھی ان سے زیادہ بردبار اور نرمی کرنے والی نہیں دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38299، ترقيم محمد عوامة 36710)
ترقیم عوامۃ: 36711 ترقیم الشثری: -- 38300
٣٨٣٠٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن بعض اصحابه عن علي قال: إذا مالت الافياء وراحت الارواح فاطلبوا الحوائج إلى الله، فإنها ساعة الاوابين وقرا: ﴿فإنه كان للاوابين غفورا﴾ [الإسراء: ٢٥] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرواة عن علي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جب سائے ڈھل جائیں اور ہوائیں چلنے لگیں تو اپنی ضرورتوں کو اللہ سے مانگو کیونکہ یہ توبہ کرنے والوں کی گھڑی ہے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی: { فَإِنَّہُ کَانَ لِلأَوَّابِینَ غَفُورًا } بیشک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو معاف کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38300، ترقيم محمد عوامة 36711)
ترقیم عوامۃ: 36712 ترقیم الشثری: -- 38301
٣٨٣٠١ - حدثنا ابن نمير عن مالك بن مغول عن اكيل قال: كان بين رجل من الحي وبين عبد الرحمن بن يزيد شيء، فقال له علقمة: اكنت تسبنى لو (١) (سببتك؟) (٢) قال: لا، قال: هو خير مني، هو اكثر جهادا مني.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (أن).
(٢) في [س]: (سبتك).
حضرت اکیل فرماتے ہیں کہ قبیلے کے ایک آدمی اور عبدالرحمن بن یزید کے درمیان کچھ جھگڑا تھا تو ان کو علقمہ نے کہا کہ اگر میں آپ کو گالی دوں تو آپ مجھ کو گالی دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں دوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ آدمی مجھ سے اچھا ہے۔ اور مجھ سے زیادہ مجاہدہ والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38301، ترقيم محمد عوامة 36712)
ترقیم عوامۃ: 36713 ترقیم الشثری: -- 38302
٣٨٣٠٢ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا ابو عوانة عن عاصم بن (بهدلة) (١) قال: كان لابي وائل خص (٢) يكون فيه (٣) ودابته، فإذا اراد الغزو نقض (الخص) (٤) ، وإذا رجع بناه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بهذلة).
(٢) الخص: هو البيت من القصب، انظر: تاج العروس ١٧/ ٥٥٣.
(٣) في [هـ]: زيادة (هو).
(٤) في [أ]: (الحض).
حضرت عاصم بن بہدلہ کہتے ہیں کہ ابی وائل رحمہ اللہ کی ایک لکڑی کی جھونپڑی تھی جس میں وہ خود اور ان کی سواری ہوتی تھی۔ جب غزوہ کا ارادہ کرتے تو اس جھونپڑی کو گرا دیتے اور جب واپس آتے تو اس کو بنا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38302، ترقيم محمد عوامة 36713)
ترقیم عوامۃ: 36714 ترقیم الشثری: -- 38303
٣٨٣٠٣ - حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن زيد عن عمرو بن مالك عن ابي (الجوزاء) (١) ﴿إن جهنم كانت مرصادا﴾ [النبا: ٢١] ، قال: (صارت) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الحورى)، وفي [س]: (الحوراء).
(٢) في [س]: (صادب)، وفي [هـ]: (صادت).
حضرت ابوجوزاء رحمہ اللہ سے قرآن پاک کی آیت {إنَّ جَہَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا } کی تفسیر میں مذکور ہے کہ آیت میں کانت سے مراد صارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38303، ترقيم محمد عوامة 36714)