🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36735 ترقیم الشثری: -- 38324
٣٨٣٢٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: اخبرنا ابو سنان (قال) (٢) : حدثنا عمرو بن مرة قال: جاء ابو وائل يعود الربيع بن (خثيم) (٣) فقال: ما جئت إليك إلا ⦗٧٤⦘ (تسمعت) (٤) صوت الناعية، فقال الربيع: ما انا إلا (على) (٥) شهر يكتب لي فيه خمسون ومائة صلاة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، س]: (خيثم).
(٤) في [هـ]: (لسمعت)، وفي [جـ]: (سمعت).
(٥) سقط من: [س].

حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ابو وائل رحمہ اللہ ربیع بن خثیم کے پاس ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور کہا کہ میں تو اس لیے آیا تھا کہ میں نے موت کی خبر دینے والے کی آواز سنی تھی تو ربیع نے جواب دیا کہ میں ایک ماہ سے ایسی حالت پر ہوں کہ میرے لیے ایک سو پچاس نمازوں ”150“ کا ثواب لکھا جا رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38324، ترقيم محمد عوامة 36735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36736 ترقیم الشثری: -- 38325
٣٨٣٢٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة (قال) (١) : حدثنا ابو جعفر الخطمي ان (جده عمير) (٢) بن حبيب [ (كان) (٣) يقوم من الليل فيقول: (الرحيل) (٤) ايها الناس، سبقتم إلى الماء، الدلجة الدلجة، من يسبق إلى الماء يظما، ومن يسبق إلى (الشمس) (٥) (يضح) (٦) (للشمس) (٧) الرحيل الرحيل (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: (جده عمر).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [س]: (الرجل).
(٥) كذا في النسخ، ولعلها: (الظل).
(٦) في [س]: (يضيح)، وفي [جـ]: (يضحا).
(٧) سقط من: [ز، هـ].
(٨) منقطع؛ أبو جعفر لم يسمع من جده.

حضرت ابوجعفر خطمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا محترم عمیر بن حبیب رات کو اٹھ کر کہا کرتے تھے کہ اے لوگو! کوچ کرو دوسرے لوگ تم سے پہلے پانی تک پہنچ گئے ہیں۔ کوچ کرو کوچ کرو، جس شخص سے پہلے لوگ پانی تک پہنچ جائیں وہ پیاسا رہ جاتا ہے اور جس شخص سے پہلے لوگ سورج کی طرف بڑھ جائیں وہ دھوپ میں جلتا ہے۔ کوچ کرو، کوچ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38325، ترقيم محمد عوامة 36736)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36737 ترقیم الشثری: -- 38326
٣٨٣٢٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ابي جعفر الخطمي ان عمير بن حبيب] (١) كان له مولى يعلم بنيه القرآن والكتاب، فجعل يذاكرهم النساء والدنيا، قال: فقال له: (يا زياد) (٢) لقد ظللت على بني قبة الشيطان، (اكشطوها) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفين سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ع]: (يا با زباد).
(٣) في [أ، ب]: (اقشطوها).
(٤) منقطع؛ أبو جعفر لم يسمع من جده عمير.

حضرت عمیر بن حبیب رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو ان کے بیٹوں کو قرآن اور کتاب کی تعلیم دیا کرتا تھا وہ ان سے دنیا اور عورتوں کی باتیں کرنے لگ جاتا تھا۔ تو اس کو عمیر بن حبیب نے کہا کہ اے زیاد! تو نے تو ہمارے بچوں کے اوپر شیطان کا گنبد بنادیا ہے اس کو اتار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38326، ترقيم محمد عوامة 36737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36738 ترقیم الشثری: -- 38327
٣٨٣٢٧ - حدثنا محمد بن (ابي) (١) (عدي) (٢) عن (ابن) (٣) عون قال: قال مسلم ابن (يسار) (٤) : إذا حدثت عن الله حديثا فامسك، فاعلم ما قبله وما بعده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (عبيد)، وانظر: الحلية ٢/ ٢٩٢.
(٣) في [أ، ب]: (أبي).
(٤) في [ب]: (سيا).

حضرت مسلم بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو اللہ تعالیٰ کی کسی بات کو نقل کرنے کا ارادہ کرے تو رک جا اور پہلے اس کا سیاق وسباق معلوم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38327، ترقيم محمد عوامة 36738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36739 ترقیم الشثری: -- 38328
٣٨٣٢٨ - حدثنا حسين بن علي عن سفيان ابن عيينة عن عاصم قال: كان (عامة) (١) كلام (الحسن) (٢) : سبحان الله العظيم سبحان الله وبحمده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عام).
(٢) كذا في النسخ، وفي المطبوع: (ابن سيرين)؛ لأن عبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد ص ٢١٧، رواه هكذا عن المؤلف، وانظر: صفة الصفوة ٣/ ٢٤٦، وجامع العلوم ص ٤٤٦.

حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ کا اکثر کلام یہی ہوتا تھا: سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38328، ترقيم محمد عوامة 36739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36740 ترقیم الشثری: -- 38329
٣٨٣٢٩ - حدثنا الحسن بن موسى (قال) (١) : حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن مطرف بن عبد الله بن الشخير قال: من اصفى (صفي) (٢) له، ومن خلط خلط عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: (أصفى).

حضرت مطرف بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص صفائِ قلب میں لگ جاتا ہے اس کو صفائی مل جاتی ہے اور جو شخص ملاوٹ اختیار کرتا ہے اس پر ملاوٹ ڈال دی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38329، ترقيم محمد عوامة 36740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36741 ترقیم الشثری: -- 38330
٣٨٣٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: اوصى رجل ابنه فقال: يا بني اظهر الياس مما في ايدي الناس، فإنه (غنى) (١) ، (وإياك) (٢) وطلب الحاجات فإنه (فقر) (٣) حاضر، وإياك وما يعتذر منه بالقول، وإذا صليت فصل صلاة مودع لا ترى انك تعود، وإن استطعت ان تكون اليوم خيرا (منك) (٤) ⦗٧٦⦘ امس (وغدا) (٥) خيرا منك (اليوم) (٦) فافعل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (غنا).
(٢) في [ع]: تكرر.
(٣) في [هـ]: (فقد).
(٤) في [ع]: (من).
(٥) في [س]: (غدا).
(٦) سقط من: [س].

حضرت عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موجود چیز سے ناامیدی ظاہر کر اس لیے کہ یہی غنا ہے۔ اور اپنے آپ کو حاجات کے مانگنے سے بچا کیونکہ یہی موجودہ فقر ہے اور اپنے آپ کو ان باتوں سے بچا جن کی معذرت کرنی پڑے اور جب تو نماز پڑھے تو ایسی نماز پڑھ کہ جیسے یہ آخری نماز ہے یہ مت سمجھ کہ دوبارہ بھی موقع ملے گا۔ اور اگر تو اس طرح کرسکتا ہو تیرا آج کل سے بہتر اور آئندہ کا دن آج سے بہتر ہو تو اس طرح ضرور کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38330، ترقيم محمد عوامة 36741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36742 ترقیم الشثری: -- 38331
٣٨٣٣١ - حدثنا شاذان قال: حدثنا مهدي بن ميمون عن يونس بن خباب قال: قال لي مجاهد: الا (انبئك) (١) بالاواب الحفيظ، قلت: بلى، قال: هو الذي يذكر ذنبه إذا خلا فيستغفر الله منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (أنبيك).
حضرت یونس بن خباب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو مجاہد نے فرمایا کہ میں تجھ کو توبہ کرنے والے اور حفاظت کرنے والے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے کہا کیوں نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ شخص ہوتا ہے جو اکیلے میں اپنے گناہوں کو یاد کرکے اللہ سے معافی مانگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38331، ترقيم محمد عوامة 36742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36743 ترقیم الشثری: -- 38332
٣٨٣٣٢ - حدثنا الحسن قال: سمعت زهيرا ابا خيثمة قال: حدثنا ابو إسحاق الهمداني قال: كان الحسن -يعني البصري- يشبه باصحاب رسول الله ﷺ.
حضرت ابواسحاق ہمدانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے بہت متشابہہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38332، ترقيم محمد عوامة 36743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36744 ترقیم الشثری: -- 38333
٣٨٣٣٣ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد ويونس بن عبيد انهما قالا: قد راينا الفقهاء فما راينا منهم احدا اجمع من الحسن.
حضرت حمید رحمہ اللہ اور یونس بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے بہت سے فقہاء دیکھے ہیں لیکن ان میں حسن رحمہ اللہ جیسا جامع شخصیت کا مالک نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38333، ترقيم محمد عوامة 36744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں