مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36745 ترقیم الشثری: -- 38334
٣٨٣٣٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا ابو هلال قال: حدثنا خالد بن (رباح) (١) ان انس بن مالك سئل عن مسالة فقال: عليكم بمولانا الحسن فاسالوه، فقالوا: نسالك يا (ابا) (٢) حمزة (وتقول) (٣) : سلوا مولانا الحسن، فقال: إنا سمعنا وسمع، فنسينا وحفظ (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (رياح).
(٢) في [جـ، ع]: (با).
(٣) في [ب]: (ويقول).
(٤) منقطع؛ خالد بن رباح لم يدرك أنس بن مالك، أخرجه ابن سعد ٧/ ١٧٦.
حضرت انس مالک رضی اللہ عنہ سے کوئی مسئلہ پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا ہمارے غلام حسن سے دریافت کرو۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوحمزہ ہم آپ سے مسئلہ پوچھتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہمارے غلام حسن سے پوچھو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے بھی سنا اور اس نے بھی سنا لیکن ہم بھول گئے اور اس نے یاد رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38334، ترقيم محمد عوامة 36745)
ترقیم عوامۃ: 36746 ترقیم الشثری: -- 38335
٣٨٣٣٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن موسى القارئ عن طلحة ابن عبد الله قال: كان زاذان يعلم بلا شيء.
حضرت طلحہ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ”زاذان“ بغیر کسی چیز کے تعلیم دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38335، ترقيم محمد عوامة 36746)
ترقیم عوامۃ: 36747 ترقیم الشثری: -- 38336
٣٨٣٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : حدثنا فرج بن فضالة عن اسد بن وداعة قال: كان شداد بن اوس إذا اوى إلى فراشه (كانه) (٢) حبة قمح على مقلى ثم يقول: اللهم إن النار (قد) (٣) (منعتني) (٤) النوم؛ ثم يقوم إلى الصلاة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [س]: (منفعتي).
(٥) ضعيف؛ لضعف فرج بن فضالة، أخرجه المروزي في التهجد (٧٠)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٦٤، وابن عساكر ٢٢/ ٤١٥، وأحمد في الزهد ص ١٦٥.
حضرت اسد بن وداعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شداد بن اوس جب اپنے بستر پر جاتے تو یوں لگتا جیسے دانہ کڑاہی میں ہو پھر فرماتے کہ اے اللہ مجھ کو جہنم کی آگ نے سونے سے روک دیا ہے پھر نماز کی طرف کھڑے ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38336، ترقيم محمد عوامة 36747)
ترقیم عوامۃ: 36748 ترقیم الشثری: -- 38337
٣٨٣٣٧ - حدثنا ابن نمير عن إسماعيل عن عمارة بن القعقاع عن ابي (زرعة) (١) عن عمر بن الخطاب قال: (٢) اجود الناس من جاد على من (لا) (٣) يرجو ثوابه، وإن (احلم) (٤) الناس من عفا بعد القدرة، وإن ابخل الناس الذي (يبخل) (٥) بالسلام، وإن اعجز الناس الذي يعجز في دعاء الله (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ذرعه).
(٢) في [هـ]: زيادة (أن).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [جـ]: (أعلم).
(٥) في [ب]: (بخل).
(٦) ضعيف منقطع، إسماعيل هو ابن مسلم المكي ضعيف، وأبو زرعة لم يدرك عمر.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو اس پر سخاوت کرے کہ جس سے ثواب کی امید نہ ہو۔ اور لوگوں میں سے سب سے بردبار وہ شخص ہے جو قدرت کے باوجود معاف کردے اور لوگوں میں سے سب سے بخیل وہ شخص ہے کہ جو سلام کرنے میں بھی بخل کرے۔ اور لوگوں میں سے سب سے زیادہ عاجز وہ شخص ہے جو اللہ سے دعا کرنے میں بھی عاجز ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38337، ترقيم محمد عوامة 36748)
ترقیم عوامۃ: 36749 ترقیم الشثری: -- 38338
٣٨٣٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سلام بن مسكين قال: سمعت الحسن يقول: إذا نام العبد في سجوده باهى الله به الملائكة يقول: انظروا عبدي يعبدني وروحه عندي.
حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ جب آدمی سجدہ میں سوجاتا ہے تو اللہ اس پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ دیکھو میرے اس بندے کی طرف وہ میری عبادت کر رہا ہے اور اس کی روح میرے پاس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38338، ترقيم محمد عوامة 36749)
ترقیم عوامۃ: 36750 ترقیم الشثری: -- 38339
٣٨٣٣٩ - حدثنا اسود بن عامر (قال) (١) : حدثنا ابن (ابي) (٢) (السميط) (٣) عن قتادة عن مطرف قال: (لفضل) (٤) العلم احب إلي من فضل العبادة، وملاك دينكم الورع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ب]: (سميط).
(٤) في [ب]: (الفضل).
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علم کا مرتبہ میرے نزدیک عبادت کے مرتبہ سے زیادہ ہے اور دین کا سرمایہ پرہیزگاری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38339، ترقيم محمد عوامة 36750)
ترقیم عوامۃ: 36751 ترقیم الشثری: -- 38340
٣٨٣٤٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن رجل من النخع عن ابن مسعود قال: يود اهل البلاء يوم القيامة ان جلودهم كانت تقرض بالمقاريض (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام راويه، وأخرجه الطبراني (٨٧٧٧).
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اہل مصیبت لوگ قیامت کے دن یہ تمنا کریں گے کہ کاش ان کے جسم قینچیوں سے کاٹ دیے جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38340، ترقيم محمد عوامة 36751)
ترقیم عوامۃ: 36752 ترقیم الشثری: -- 38341
٣٨٣٤١ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: لقد استخلف عثمان وما (ازرهم) (١) إلا (البرود) (٢) وما ارديتهم إلا (النمار) (٣) كان احدهم يقول لصاحبه: نمرتي خير من نمرتك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أذرهم).
(٢) في [س]: (البدوا).
(٣) في [س]: (النماد).
(٤) منقطع؛ عروة لم يدرك عثمان.
حضرت ہشام رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو لوگوں کی ازار بند صرف چادر ہی ہوا کرتی تھی اور ان کی اوڑھنیاں بھی دھاری دار چادر کی ہی ہوتی تھیں۔ ان میں سے ایک دوسرے کو کہا کرتا تھا کہ میری چادر تیری چادر سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38341، ترقيم محمد عوامة 36752)
ترقیم عوامۃ: 36753 ترقیم الشثری: -- 38342
٣٨٣٤٢ - حدثنا ابو اسامة عن جرير عن حميد بن هلال قال: قال (لنا) (١) ابو قتادة العدوي: عليكم بهذا الشيخ -يعني الحسن- فما رايت احدا اشبه رايا بعمر بن الخطاب منه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (لي).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري في التاريخ ٢/ ٢٨٩، وابن سعد ٧/ ١٩١، والدولابي ٣/ ٩٢٨.
حضرت ابوقتادہ رحمہ اللہ عدوی نے فرمایا ہے کہ تم اس شیخ یعنی حسن بصری رحمہ اللہ کی صحبت لازم پکڑو کیونکہ میں نے ان کی رائے سے زیادہ کسی کو بھی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی رائے کے مشابہہ نہیں دیکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38342، ترقيم محمد عوامة 36753)
ترقیم عوامۃ: 36754 ترقیم الشثری: -- 38343
٣٨٣٤٣ - حدثنا ابو اسامة عن سليمان بن المغيرة عن ثابت قال: قال مطرف بن عبد الله: ما كنت لاومن على دعاء احد حتى اسمع ما يقول إلا الحسن.
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں کسی کی دعا پر بھی بغیر سنے آمین نہیں کہتا سوائے حسن بصری کی دعا کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38343، ترقيم محمد عوامة 36754)