مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36725 ترقیم الشثری: -- 38314
٣٨٣١٤ - حدثنا شريك عن عبيد بن مسروق عن منذر الثوري عن ربيع بن (خثيم) (١) ﴿ (وإذا) (٢) العشار عطلت﴾ [التكوير: ٤] ، قال: تخلى منها اهلها فلم تحلب (ولم تصر) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س]: (خيثم).
(٢) في [س]: (فإذا).
(٣) في [س]: (ولم تصبر).
حضرت ربیع بن خثیم قرآن مجید کی آیت { وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مراد ہے کہ اونٹنیوں کے مالک نہ ان کا دودھ دھوئیں گے اور نہ ہی ان کے دودھ کی حفاظت کے لیے ان کے تھن باندھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38314، ترقيم محمد عوامة 36725)
ترقیم عوامۃ: 36726 ترقیم الشثری: -- 38315
٣٨٣١٥ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا الربيع بن المنذر عن (طريف) (١) قال: رايت ربيع بن (خثيم) (٢) [يحمل (عرقه) (٣) إلى بيت عمته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (طريق).
(٢) في [أ، س]: (خيثم).
(٣) أي: زبلا من خوص، وفي [س، ع]: (عرفه).
حضرت طریف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ربیع بن خثیم کو کھجور کے پتوں کا ٹوکرا اپنی پھوپھی کے گھر لے جاتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38315، ترقيم محمد عوامة 36726)
ترقیم عوامۃ: 36727 ترقیم الشثری: -- 38316
٣٨٣١٦ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا الربيع بن المنذر (عن ابيه) (١) عن ربيع بن (خثيم) (٢) ] (٣) قال: ما لم يرد به وجه الله يضمحل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، س]: (خيثم).
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [أ].
حضرت ربیع بن خثیم کا ارشاد ہے کہ جس کام میں اللہ کی رضا مقصود نہ ہو وہ نیست ونابود ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38316، ترقيم محمد عوامة 36727)
ترقیم عوامۃ: 36728 ترقیم الشثری: -- 38317
٣٨٣١٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا ابو (كدينة) (١) عن مطرف عن المنهال بن عمرو عن سعيد بن جبير قال: لما اصيب ابن عمر قال: ما تركت خلفي ⦗٧١⦘ شيئا من الدنيا (آسى) (٢) عليه غير ظما الهواجر وغير مشي إلى الصلاة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (لدينه).
(٢) في [س، ع]: (أساد).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٤/ ١٨٥، وابن عساكر ٣١/ ١٩٧، وابن أبي الدنيا في المحتضرين (٢١٣)، وابن زبر في وصايا العلماء ص ٦٣.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہما کو تکلیف پہنچی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے بعد کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑی جس پر مجھے افسوس ہو سوائے سخت گرمی کی پیاس اور میرا نماز کی طرف چل کر جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38317، ترقيم محمد عوامة 36728)
ترقیم عوامۃ: 36729 ترقیم الشثری: -- 38318
٣٨٣١٨ - حدثنا (عبيد الله) (١) بن موسى قال: اخبرنا شيبان عن آدم بن علي قال: سمعت اخا بلال مؤذن رسول الله ﷺ يقول: الناس ثلاثة اثلاث: فسالم وغانم وشاجب، قال: (السالم) (٢) : الساكت، والغانم: الذي يامر بالخير وينهى عن المنكر، فذلك في زيادة من الله، والشاجب: الناطق بالخنا والمعين على الظلم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عبد اللَّه).
(٢) في [جـ]: (سالم).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد في الورع ص ٧٤، والمروزي في الورع (٢٥١)، والبيهقي في الشعب (٥٠٧٢)، وابن عساكر ١٦/ ٢٣، وأبو عبيد في غريب الحديث ٤/ ٤٥٧، وابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٥٦٠.
حضرت آدم بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مؤذن رسول بلال کے بھائی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لوگ تین اقسام کے ہیں۔ ایک سالم دوسرا غانم اور تیسرا ہالک۔ پھر فرمایا کہ سالم تو وہ ہے جو چپ رہا اور غانم وہ ہے جس نے بھلائی کا حکم دیا اور برائی سے روکا پس یہ آدمی اللہ کی طرف سے نفع میں ہے اور ہلاک ہونے والا شخص وہ ہے جو بدزبانی کرے اور ظلم پر مدد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38318، ترقيم محمد عوامة 36729)
ترقیم عوامۃ: 36730 ترقیم الشثری: -- 38319
٣٨٣١٩ - حدثنا حسين بن علي قال: اخبرني إبراهيم (عن) (١) الربيع بن ابي راشد قال: كان ابي معجبا بخلف بن حوشب، قال: قلت له: (يا ابة) (٢) إنك لتعجب بهذا الرجل، (فقال) (٣) : يا بني إنه نشا على طريقة حسنة فلم يزل عليها، قال: وكان (تكنى) (٤) ابا مرزوق؟ فقال له ربيع: حولها، قال: فقال خلف: (فاكنني) (٥) ، قال: انت ابو عبد الرحمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حدثنا)، وفي [ط، هـ]: (بن).
(٢) في [أ، س]: (يا أبت)، وفي [ع]: (يابه).
(٣) في [ع]: (قال).
(٤) في [أ، س]: (يكنى).
(٥) في [س]: (فاكنتني).
حضرت ربیع بن ابی راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم خلف بن حوشب کو بہت پسند کرتے تھے۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ اے ابا جان آپ اس شخص کو بہت پسند کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اے میرے بیٹے یہ شخص اچھے راستے پر چلا اور اسی پر قائم رہا۔ راوی فرماتے ہیں کہ اس وقت ان کی کنیت ابومرزوق تھی تو ان کو ربیع رحمہ اللہ نے کہا کہ آپ اس کنیت کو تبدیل کرلیں۔ راوی کہتے ہیں کہ خلف رحمہ اللہ نے ان سے کہا کہ پھر آپ ہی مجھے کوئی کنیت دے دیجیے تو انہوں نے کہا آپ ابوعبدالرحمن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38319، ترقيم محمد عوامة 36730)
ترقیم عوامۃ: 36731 ترقیم الشثری: -- 38320
٣٨٣٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن ابي موسى عن الحسن قال: قال: الإسلام وما الإسلام؟ (قال) (١) : الإسلام: السر والعلانية فيه سواء: (ان) (٢) (يسلم) (٣) قلبك لله، وان يسلم منك كل مسلم، وكل ذي عهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، س، ع].
(٢) في [جـ]: (وإن).
(٣) في [ع]: (تسلم).
حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ اسلام! اسلام کیا ہے؟ اسلام یہ ہے کہ پوشیدہ اور علانیہ دونوں حالتوں میں آدمی کا دل اللہ کے احکامات کے تابع ہو، اور تجھ سے ہر مسلمان اور معاہدے والا شخص محفوظ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38320، ترقيم محمد عوامة 36731)
ترقیم عوامۃ: 36732 ترقیم الشثری: -- 38321
٣٨٣٢١ - حدثنا حسين بن علي عن الحسن بن الحر قال: بلغني: ان العمل في يوم القدر كالعمل في (ليلته) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (ليلتها).
حضرت حسن بن حر فرماتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ لیلۃ القدر کی رات کو عمل کرنے کا جتنا ثواب ہے اتنا ہی اس دن کو عمل کرنے کا بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38321، ترقيم محمد عوامة 36732)
ترقیم عوامۃ: 36733 ترقیم الشثری: -- 38322
٣٨٣٢٢ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي (عن العلاء بن المسيب عن خيثمة) (١) (قال) (٢) : قال عيسى ابن مريم: (لا تخبئ) (٣) (رزق) (٤) اليوم لغد، فإن الذي اتاك به اليوم (سياتيك) (٥) به غدا، (فإن) (٦) قلت: وكيف يكون؟ (٧) فانظر إلى الطير لا تحرث ولا تزرع، تغدو وتروح إلى رزق الله، [فإن قلت: وما يكفي الطير؟ فانظر إلى حمر (الوحش) (٨) وبقر الوحش تغدو إلى رزق الله] (٩) وتروح شباعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (تحبسوا)، وفي [ط]: (تخبؤوا).
(٤) في [جـ]: (أرزق).
(٥) في [س]: (ستأتيك)، وفي [هـ]: (سيلتك).
(٦) سقط من: [أ، جـ، س، ع].
(٧) في [س]: زيادة (قال).
(٨) في [أ، ع]: (الدحش).
(٩) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ، س].
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ آج کے رزق میں سے کل کے لیے جمع نہ کرکے رکھو۔ اس لیے کہ جس ذات نے آج دیا ہے وہ کل بھی دے گی۔ اگر تیرے ذہن میں سوال ہو کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو پرندوں کو دیکھ لے جو نہ تو ہل چلاتے ہیں اور نہ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو اللہ کے رزق کے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔ پھر اگر تو کہے کہ یہ پرندوں کی مثال کافی نہیں تو جنگلی گدھوں کو دیکھ لے اور نیل گائے کو دیکھ لے جو صبح اللہ کے رزق کی طرف نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38322، ترقيم محمد عوامة 36733)
ترقیم عوامۃ: 36734 ترقیم الشثری: -- 38323
٣٨٣٢٣ - حدثنا المحاربي عن مالك بن مغول قال: حدثني ابو يعفور عن المسيب ابن رافع عن عبد الله بن مسعود قال: ينبغي لحامل القرآن ان يعرف بليله (إذا) (١) الناس نائمون، وبنهاره (إذا) (٢) الناس مفطرون، وبحزنه (إذا) (٣) الناس يفرحون، (وببكائه) (٤) (إذا) (٥) الناس يضحكون، وبصمته (إذا) (٦) الناس يخلطون، وبخشوعه (إذا) (٧) الناس يختالون، وينبغي لحامل القرآن ان يكون باكيا محزونا حليما حكيما سكيتا، ولا ينبغي لحامل القرآن ان يكون -قال ابو بكر: ذكر كلمة- لا صخابا ولا صياحا ولا (حديدا) (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إذ).
(٢) في [س]: (إذ).
(٣) في [س]: (إذ).
(٤) في [ط، هـ]: (لبكائه)، وفي [أ]: (ويبكك).
(٥) في [س]: (إذ).
(٦) في [س]: (إذ).
(٧) في [س]: (إذ).
(٨) في [ب]: (جديدًا).
(٩) منقطع؛ المسيب بن رافع لم يسمع من ابن مسعود، وأخرجه أحمد في الزهد ص ١٦٢، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٢٩، وابن أبي الدنيا في الهم والحزن (١٣٧)، والبيهقي في الشعب (١٨٠٧)، والدينوري في المجالسة (٢٣٠٠).
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اشاد ہے کہ حامل قرآن کو چاہیے کہ وہ اپنی رات سے پہچانا جائے جس وقت لوگ سو رہے ہوں اور اپنے دن (کے روزے) سے بھی پہچانا جائے جس وقت لوگ روزے سے نہ ہوں اور اپنے غم سے پہچانا جائے جب لوگ خوش ہو رہے ہوں، اور اپنے رونے سے پہچانا جائے جب لوگ ہنس رہے ہوں، اور اپنی خاموشی سے پہچانا جائے جس وقت لوگ باتوں میں مشغول ہوں، اور اپنے خشوع سے پہچانا جائے جس وقت لوگ تکبر کرتے ہوں اور حامل قرآن کے لیے مناسب ہے کہ وہ رونے والا، غمگین، بردبار، حکمت والا اور خاموش طبع ہو اور حامل قرآن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ (حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ کلمات فرمائے) شور مچانے والا اور چیخنے چلانے والا اور غصہ کرنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38323، ترقيم محمد عوامة 36734)