🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36804 ترقیم الشثری: -- 38394
٣٨٣٩٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن جعفر بن سليمان (١) عن ابي الجوزاء: ﴿ويخافون سوء الحساب﴾ [الرعد: ٢١] ، قال: المناقشة في (الاعمال) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن عمرو بن مالك)، وهكذا بالزيادة، أخرجه ابن جرير الطبري ١٣/ ١٤٠، وعبد الرزاق الصنعاني في التفسير ٢/ ٣٣٥ (١٣٢٨)، وأبو داود في الزهد (٣٣٩)، وبدونها أخرجه أسد بن موسى في الزهد (٧٣)، ويبدو أن رواية أبي خالد الأحمر بحذفها.
(٢) في [أ، ب]: (الحساب).

حضرت ابوالجوزاء رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَیَخَافُونَ سُوئَ الْحِسَابِ } کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اس سے مراد اعمال میں مناقشہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38394، ترقيم محمد عوامة 36804)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36805 ترقیم الشثری: -- 38395
٣٨٣٩٥ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا سعيد بن زيد (قال) (٢) : (حدثنا) (٣) عمرو بن مالك قال: سمعت ابا الجوزاء يقول: نقل الحجارة اهون على المنافق من قراءة القرآن، و (قد) (٤) قال سعيد: اخف على المنافق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [أ، ب، س].
(٣) في [أ، ب]: (عن).
(٤) سقط من: [هـ].

حضرت ابوالجوزاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پتھروں کو منتقل کرنا منافق پر قرآن پاک کی تلاوت سے زیادہ آسان ہے اور سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ منافق پر زیادہ ہلکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38395، ترقيم محمد عوامة 36805)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36806 ترقیم الشثری: -- 38396
٣٨٣٩٦ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا سعيد بن زيد عن عمرو بن مالك قال: سمعت ابا الجوزاء يقول في هذه الآية: ﴿وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون (٥٦) ⦗٩٤⦘ ما (اريد) (٢) منهم من رزق وما اريد ان يطعمون﴾ [الذاريات: ٥٦ - ٥٧] ، قال: انا ارزقهم وانا اطعمهم، ما خلقتهم إلا ليعبدون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ]: (أزيد).

حضرت ابوالجوزاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں قرآن پاک کی اس آیت کی تفسیر میں { وَمَا خَلَقْت الْجِنَّ وَالإِنْسَ إِلاَّ لِیَعْبُدُونِ مَا أُرِیدُ مِنْہُمْ مِنْ رِزْقٍ، وَمَا أُرِیدُ أَنْ یُطْعِمُونَ } کہ میں ہی ان کو رزق دیتا ہوں اور کھلاتا ہوں اور میں نے ان کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38396، ترقيم محمد عوامة 36806)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36807 ترقیم الشثری: -- 38397
٣٨٣٩٧ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا سعيد بن زيد قال: حدثنا عمرو بن مالك قال: سمعت ابا الجوزاء (يقول) (٢) : ﴿ليس لهم (٣) طعام إلا من ضريع﴾ [الغاشية: ٦] ، (السلا) (٤) ، كيف (يسمن) (٥) من ياكل الشوك؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (ويقول).
(٣) في [ع]: زيادة (من).
(٤) هو شوك النخل، انظر: فتح الباري ٨/ ٧٠١، والتخويف من النار ص ١٠٨، والعين ٧/ ٣٠١، وتاج العروس ١/ ٢٧٠، والمصابح المنير ١/ ٢٨٧، ولسان العرب ١/ ٩٥، وإكمال الإعلام ٢/ ٣٠٨، وفي [هـ]: (السلم).
(٥) في [س]: (سمن).

حضرت ابوالجوزاء رحمہ اللہ قرآنِ پاک کی آیت { لَیْسَ لَہُمْ طَعَامٌ إِلاَّ مِنْ ضَرِیعٍ } کی تلاوت پر فرمانے لگے کہ (اس سے مراد) سُلّا (کانٹے) ہیں، وہ شخص کس طرح موٹا ہوسکتا ہے کہ جو کانٹوں کو کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38397، ترقيم محمد عوامة 36807)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36808 ترقیم الشثری: -- 38398
٣٨٣٩٨ - حدثنا حسين بن علي عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: غزا ابو ايوب المدينة، قال: قلت: القسطنطينية؟ قال: نعم، قال: فمر بقاص يقص وهو يقول: إذا عمل العبد العمل في صدر النهار عرض على اهل معارفه (من اهل الآخرة) (١) من آخر النهار، وإذا عمل (٢) (العمل) (٣) في آخر النهار عرض على اهل معارفه من اهل الآخرة في (آخر) (٤) النهار، قال فقال: ابو ايوب: انظر ما تقول؟ قال: فقال: والله إنه لكما اقول، قال: فقال ابو ايوب: اللهم إني اعوذ بك ⦗٩٥⦘ ان (تفضحني) (٥) عند عبادة بن الصامت (وسعد) (٦) بن عبادة بما عملت (بعدهم) (٧) قال: فقال القاص: والله لا يكتب الله ولايته لعبد إلا ستر عوراته واثنى عليه باحسن عمله (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: زيادة (العبد).
(٣) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: (عملًا).
(٤) في [هـ]: (صدر).
(٥) في [ب]: (ينضحني).
(٦) في [هـ]: (سعيد).
(٧) في [هـ]: (بعدهما).
(٨) منقطع؛ إبراهيم بن ميسرة لم يدرك هذه الواقعة.

حضرت محمد بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ نے بتایا کہ ابوایوب رضی اللہ عنہ نے ایک شہر پر حملہ کیا۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ کیا قسطنطنیہ پر حملہ کیا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں پھر فرماتے ہیں کہ ان کا ایک قصہ گو کے پاس سے گزر ہوا جو یہ کہہ رہا تھا کہ جب کوئی آدمی دن کے ابتدائی حصہ میں کوئی عمل کرتا ہے تو آخر دن میں اس کا عمل اس تمام جاننے والوں کو جو آخرت میں اس کے جاننے والے ہیں پیش کردیا جاتا ہے اور جب کوئی آدمی آخر دن میں کوئی عمل کرتا ہے تو اس کا عمل آخرت میں اس کے جاننے والے تمام لوگوں کے سامنے ابتدائے دن میں پیش کردیا جاتا ہے تو ابوایوب نے فرمایا کہ اس کو دیکھ کہ تو کیا کہہ رہا ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم! بات ویسی ہی ہے جیسا میں کہہ رہا ہوں۔ ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے دعا کی کہ اے اللہ میں تجھ سے عبادہ بن صامت اور سعد بن عبادہ کے سامنے اپنے ان کے بعد کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے رسوا ہونے سے پناہ مانگتا ہوں۔ وہ فرماتے ہیں کہ اس قصہ گو نے کہا کہ اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ اپنی دوستی جب کسی کے لیے لکھتا ہے تو اس کے عیوب پر پردہ ڈال دیتا ہے اور اس کے بہترین عمل پر اس کی تعریف فرماتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38398، ترقيم محمد عوامة 36808)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36809 ترقیم الشثری: -- 38399
٣٨٣٩٩ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا همام عن قتادة عن مسلم بن (يسار) (١) قال: واديان عريضان لا يدرك غورهما سلك الناس فيهما، فاعمل عملا تعلم انه لا ينجيك إلا عمل صالح، وتوكل توكل رجل تعلم انه (لا) (٢) يصيبك إلا ما كتب الله (لك) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (دينار).
(٢) في [ع]: (لن).
(٣) سقط من: [أ، ب].

حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ دو وادیاں ہیں جو چوڑی ہیں اور ان کی گہرائی بھی معلوم نہیں ہے۔ لوگ اس میں چل رہے ہیں۔ پس تو ایسا عمل کر کہ تو جانتا ہے کہ تیری نجات صرف نیک عمل میں ہے اور ایسے آدمی کی طرح توکل کر جو جانتا ہو کہ تجھے صرف وہی پہنچ سکتا ہے جو اللہ نے تیرے لیے لکھ دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38399، ترقيم محمد عوامة 36809)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36810 ترقیم الشثری: -- 38400
٣٨٤٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت ابا معشر الذي يروي عن إبراهيم يحدث عن إبراهيم قال: ما من قرية إلا وفيها من يدفع عن اهلها به، وإني لارجو ان يكون ابو (وائل) (١) منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (وايل).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر بستی میں ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ جن کی وجہ سے اس بستی والوں سے عذاب ہٹا لیا جاتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ابو وائل انہی میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38400، ترقيم محمد عوامة 36810)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36811 ترقیم الشثری: -- 38401
٣٨٤٠١ - حدثنا إسحاق بن منصور الاسدي عن عقبة بن إسحاق عن ابي شراعة عن يحيى بن (الجزار) (١) : ﴿وإذا القوا منها مكانا ضيقا (٢) ﴾ [الفرقان: ١٣] ، قال: (كضيق) (٣) الزج في الرمح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الخيار).
(٢) في [ع]: زيادة ﴿مُقَرَّنِينَ﴾.
(٣) في [ع]: (بضيق).

حضرت یحییٰ بن جزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں قرآن پاک کی آیت {إِذَا القوا مِنْہَا مَکَانًا ضَیِّقًا } کی تفسیر میں کہ جیسے نیزے کا نچلا حصہ اوپر والے حصہ کے لیے تنگ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38401، ترقيم محمد عوامة 36811)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36812 ترقیم الشثری: -- 38402
٣٨٤٠٢ - حدثنا محمد بن الحسن الاسدي قال: حدثنا ثابت بن (يزيد) (١) عن (عاصم عن) (٢) ابي قلابة قال: قال مسلم بن يسار: لو كنت بين (يدي) (٣) ملك (تطلب) (٤) حاجة لسرك ان (تخشع) (٥) له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (زيد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب، جـ، ع]: (يطلب).
(٥) في [أ]: (تخشح)، وفي [ب]: (يخشع)، وفي [ع]: (تخضع).

حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ اگر تو کسی بادشاہ کے سامنے کسی ضرورت کو مانگے گا تو تجھ کو یہ بات بھی اچھی لگے گی کہ تو اس کے لیے جھکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38402، ترقيم محمد عوامة 36812)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36813 ترقیم الشثری: -- 38403
٣٨٤٠٣ - حدثنا (هاشم) (١) بن القاسم (قال) (٢) : حدثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال (عن العلاء بن زياد العدوي) (٣) قال: رايت في النوم كاني (ارى) (٤) عجوزا عوراء كبيرة (العين) (٥) ، والعين الاخرى قد كادت (ان) (٦) تذهب عليها من الزبرجد والحلية شيء عجب، فقلت: (ما) (٧) انت؟ قالت: (انا) (٨) الدنيا، فقلت: اعوذ بالله من شرك، قالت: فإن (سرك) (٩) ان يعيذك الله من شري فابغض الدرهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (هشام).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من النسخ إلا في [هـ]، وتم استدراكه مما سبق ١١/ ٨٠ برقم [٣٢٥٣٩].
(٤) في [أ، ب]: (أرا).
(٥) في [هـ]: (العين الأخرى).
(٦) سقط من: [ع].
(٧) في [ع]: (من).
(٨) في [أ]: (أني).
(٩) في [س]: (شرك).

حضرت علاء بن زیاد عدوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کانی بڑھیا کو دیکھ رہا ہوں جس کی ایک آنکھ بڑی ہے اور اس کی دوسری آنکھ بس نکلنے کے قریب ہی تھی۔ اور اس کے اوپر زبرجد اور دوسرے کئی قسم کے عجیب و غریب زیورات تھے۔ میں نے پوچھا کہ تو کون ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں دنیا ہوں۔ میں نے کہا کہ میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اس نے کہا کہ اگر تجھ کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ تجھے اللہ میرے شر سے بچائے تو درہم سے بغض رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38403، ترقيم محمد عوامة 36813)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں