🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ الِاشْتِرَاكِ فِي الْهَدْيِ وَأَنَّ الْبَدَنَةَ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ
ہدی میں اشتراک اور ہدی میں اونٹ اور گائے کا سات سات افراد سے کفایت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4616
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنَحَرْنَا الْبَعِيرَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا اور اونٹ کو بھی سات افراد کی طرف سے اور گائے کو بھی سات افراد کی طرف سے ذبح کیا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4616]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1318، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14229 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14278»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1318
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4617
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْتَرِكَ فِي الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ كُلُّ سَبْعَةٍ مِنَّا فِي بَدَنَةٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم میں سے سات سات افراد اونٹ اور گائے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1213، 2648، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14116 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14162»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1213
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4618
عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَّةِ سَبْعِينَ بَدَنَةً قَالَ فَنَحَرَ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ والے سال ستر اونٹ لے کر گئے تھے، نیز انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس موقع پر سات افراد کی طرف سے ایک اونٹ ذبح کروایا تھا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4618]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1318، وأبوداود!: 2809، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14398 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14451»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1318
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4619
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَحَرْنَا بِالْحُدَيْبِيَّةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ
۔ (دوسری سند) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے حدیبیہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں سات افراد کی طرف سے اونٹ نحر کیا اور سات افراد کی طرف سے ہی گائے ذبح کی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4619]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14173»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ گائے اور اونٹ سات سات افراد کی طرف سے کفایت کرتے ہیں، لیکن حدیث نمبر (۴۶۸۴)میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دس افراد کی طرف سے اونٹ ذبح کیا گیا۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14173
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4620
عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا نَتَمَتَّعُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنَذْبَحُ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ نَشْتَرِكُ فِيهَا
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے ساتھ عمرہ بھی کیا اور ایک ایک گائے سات سات افراد کی طرف سے ذبح کی، یعنی سات افراد ایک گائے میں شریک ہوئے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4620]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1318، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14422 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14475»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1318
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4621
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَذْفٍ عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ شَرَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فِي الْبَقَرَةِ عَنْ سَبْعَةٍ وَفِي لَفْظٍ أَشْرَكَ
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کے ما بین سات افراد کو ایک گائے میں شریک کیا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4621]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23453 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23846»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4622
عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قُلْتُ الْجَزُورُ وَالْبَقَرَةُ تُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةٍ قَالَ يَا شَعْبِيُّ وَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ قَالَ قُلْتُ إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الْجَزُورَ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِرَجُلٍ أَكَذَاكَ يَا فُلَانُ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا شَعَرْتُ بِهَذَا
۔ مجالد بن سعید کہتے ہیں: شعبی نے مجھے بیان کیا کہ انھوں نے کہا: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا اور کہا: کیا اونٹ اور گائے سات افراد کی طرف سے کفایت کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا: اے شعبی! کیا اونٹ اور گائے کے سات سات نفس ہیں کہ وہ سات افراد سے کفایت کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا: جی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم یہی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ طریقہ مقرر کیا ہے کہ اونٹ اور گائے میں سات افراد شریک ہوں گے، یہ سن کر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہاـ: اے فلاں آدمی! کیا معاملہ اسی طرح ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: مجھے تو اس کا پتہ نہ چل سکا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4622]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23478 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23874»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4623
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ حُجَيَّةَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الْبَقَرَةِ فَقَالَ عَنْ سَبْعَةٍ فَقَالَ مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ فَقَالَ لَا يَضُرُّكَ قَالَ الْعَرْجَاءُ قَالَ إِذَا بَلَغَتِ الْمَنْسَكَ فَاذْبَحْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَثْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ
۔ حجیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے گائے کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سات افراد کی طرف سے، اس نے کہا: اگر سینگ ٹوٹا ہوا ہو؟ انھوں نے کہا: یہ چیز تجھے نقصان نہیں دے گی، اس نے کہا: اگر لنگڑا جانور ہو تو؟ انھوں نے کہا: جب وہ قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اس کو ذبح کر دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم آنکھ اور کان کو غور سے دیکھیں۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن ماجه: 3143، والترمذي: 1503، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 734 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 734»
وضاحت: فوائد: … سیدنا علی رضی اللہ عنہ لنگڑے جانور کے بارے میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب اس کا لنگڑا پن معمولی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ احادیث میں اس لنگڑے جانور سے منع کیا گیا ہے، جس کا لنگڑا پن واضح ہو۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4624
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحَرَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بَقَرَةً فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4624]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 294، 5548، 5559، ومسلم: 1211، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26109 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26638»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذَبَحَ عَمَّنِ اعْتَمَرَ مِنْ نِسَائِہِ بَقَرَۃً بَیْنَھُنَّ۔ … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ان بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی تھی، جنھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عمرہ کیا تھا۔ (ابوداود: ۱۷۵۱، ابن ماجہ: ۳۱۳۳)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 294
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4625
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَقَرَةً فِي حَجَّتِهِ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے گائے ذبح کی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4625]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1319، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15044 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15110»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1319
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں