🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. إِذَا وُضِعَ السَّيْفُ فِي أُمَّتِي لَمْ يُرْفَعْ عَنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
جب میری امت میں تلوار رکھ دی گئی تو وہ قیامت تک نہیں اٹھائی جائے گی
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8595 (کل: 16 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8595، 3643، 3655، 4680، 5419، 7924، 8397، 8722، 8723، 8724
سنن ترمذی: 2207
مشکوۃ المصابیح: 5516
مسند الشهاب: 913
صحیح ابن حبان: 6848
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12599
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 280
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8595
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سنان القزاز، حدثنا إسحاق بن إدريس، حدثنا أبان بن يزيد، حدثنا يحيى بن أبي كثير، حدثنا أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي، حدثني أبو أسماء الرَّحَبي، أن ثوبان حدثه، أنه سمع رسول الله ﷺ يقول:"إنَّ رَبِّي زَوَى لي الأرضَ حتى رأيتُ مشارقها ومغاربها، وأعطاني الكنزين: الأحمر والأبيضَ، وإن أمتي سيبلغ ملكها ما زُوِيَ لي منها. وإني سألت ربي لأمتي أن لا يُهلِكَها بسَنَةٍ عامة (1) فأعطانيها، وسألته أن لا يُسلّط عليهم عدوًّا من غيرهم فأعطانيها، وسألته أن لا يُذِيقَ بعضهم بأسَ بعض فَمَنَعَنِيها، وقال لي ربي: يا محمد، إني إذا قضيتُ قضاءً لم يُرَدَّ، إني أعطيتُك لأمَّتِك أن لا أُهلِكَها بسَنَةٍ عامة، ولا أُظْهِرَ عليهم عدُوًّا من غيرهم فيستبيحهم بعامَّةٍ ولو اجْتَمَعَ مَن بأقطارها، حتى يكون بعضهم هو يُهلك بعضًا، وبعضُهم هو يسبي بعضًا. وإني لا أخافُ على أمتي إلَّا الأئمة المضلين. ولن تقوم الساعة حتى تَلحَقَ قبائل من أمتي بالمشركين، وحتى تَعبُدَ قبائل من أمتي الأوثان. وإذا وُضِعَ السيفُ في أمتي لم يُرفع عنها إلى يوم القيامة". وأنه قال:"كل ما يوجد في مئة سنة (1) . وسيخرج في أمتي كذَّابون ثلاثون كلُّهم يَزْعُمُ أَنه نبيٌّ، وأنا خاتَمُ الأنبياء لا نبي بعدي. ولن يزال في أمتي طائفة يقاتلون على الحقِّ ظاهرين، لا يضرهم من خَذَلَهم، حتى يأتي أمر الله". قال: وزعم أنه [قال] :"لا يَنزِعُ رجلٌ من أهل الجنة من ثمرِها شيئًا إِلَّا أَخلَفَ اللهُ مكانها مثلها". وأنه قال:"ليس دينارٌ يُنفِقُه رجلٌ بأعظم أجرًا من دينارٍ يُنفِقُه على عياله، ثم دينارٍ يُنفِقُه على فرسه في سبيل الله، ثم دينارٍ يُنفِقُه على أصحابه في سبيل الله". قال: وزعم: أنَّ نبي الله ﷺ عظَمَ شأن المسألة. و"أنه إذا كان يوم القيامة جاء أهل الجاهلية يحملون أوثانهم على ظهورهم، فيسألهم ربهم: ما كنتم تعبدون؟ فيقولون: ربَّنا لم تُرسل إلينا رسولًا، ولم يأتِنا آمِرٌ، ولو أرسلت إلينا رسولًا لكنا أطوع عبادك لك، فيقول لهم ربهم: أرأيتم إن أمرتكم بأمر، أتطيعوني؟ قال: فيقولون: نعم، قال: فيأخذُ مَواثِيقَهم على ذلك، فيأمرهم أن يعمدوا لجهنَّم فيدخلوها، قال: فينطلقون، حتى إذا جاؤوها رأَوْا لها تغيُّظًا وزفيرًا فهابُوا، فرجعوا إلى ربهم فقالوا: ربَّنا فَرِقْنا منها، فيقول: ألم تُعطوني مواثيقكم لتطيعوني؟ اعمدوا لها، فينطلقون، حتى إذا رأوها فَرِقُوا فرجعوا، فقالوا: ربَّنا لا نستطيع أن ندخلها، قال: فيقول: ادخُلوها داخِرينَ"، قال: فقال نبي الله ﷺ:"لو دخلوها أول مرة، كانت عليهم بردًا وسلامًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السياقة، إنما أخرج مسلم (1) حديث معاذ بن هشام عن قتادة عن أبي قلابة عن أبي أسماء الرَّحَبي عن ثوبان مختصرًا. [وأما حديث عِمران بن حُصَين] :
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8390 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک میرے رب نے میرے لیے زمین کو سمیٹ دیا یہاں تک کہ میں نے اس کے مشرقوں اور مغربوں کو دیکھ لیا، اور مجھے دو خزانے عطا کیے گئے: سرخ (سونا) اور سفید (چاندی)، اور یقیناً میری امت کی حکومت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک زمین کو میرے لیے سمیٹا گیا ہے، اور میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے یہ سوال کیا کہ وہ اسے عام قحط «بِسَنَةٍ عامَّةٍ» کے ذریعے ہلاک نہ کرے تو اللہ نے یہ دعا قبول فرما لی، اور میں نے سوال کیا کہ ان پر ان کے علاوہ (غیر مسلم) دشمن کو مسلط نہ کرے جو ان کی بیخ کنی کر دے تو اللہ نے یہ بھی عطا فرما دیا، اور میں نے سوال کیا کہ وہ انہیں آپس میں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ نہ چکھائے تو اللہ نے مجھے اس سے روک دیا، اور میرے رب نے مجھ سے فرمایا: اے محمد! میں جب کوئی فیصلہ کر دیتا ہوں تو اسے بدلا نہیں جا سکتا، میں نے آپ کی امت کے لیے آپ کو یہ (عہد) دے دیا ہے کہ میں انہیں عام قحط سے ہلاک نہیں کروں گا، اور نہ ہی ان پر ان کے علاوہ کسی ایسے دشمن کو مسلط کروں گا جو ان سب کو تباہ و برباد کر دے اگرچہ زمین کے تمام اطراف سے دشمن ان کے خلاف اکٹھے ہو جائیں، یہاں تک کہ وہ خود ہی ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے اور ایک دوسرے کو قیدی بنائیں گے، اور مجھے اپنی امت پر گمراہ کن ائمہ (پیشواؤں) کے سوا کسی کا ڈر نہیں، اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے کچھ قبائل مشرکین سے نہ جا ملیں اور بتوں کی عبادت نہ کرنے لگیں، اور جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو وہ قیامت تک نہیں اٹھائی جائے گی۔“ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ بھی (ہونا) ہے وہ سو سال کے اندر ہے، اور میری امت میں تیس کذاب (جھوٹے دعویدار) نکلیں گے جن میں سے ہر ایک یہ گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں خاتم الانبیاء ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں، اور میری امت میں ایک گروہ ہمیشہ حق پر قتال کرتا رہے گا اور وہ (مخالفین پر) غالب رہیں گے، انہیں چھوڑ کر الگ ہو جانے والے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے۔“ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اہل جنت کا کوئی شخص جنت کے پھلوں میں سے کوئی چیز نہیں توڑے گا مگر اللہ تعالیٰ اس کی جگہ ویسا ہی دوسرا پھل پیدا فرما دے گا“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے خرچ کیے ہوئے دیناروں میں سب سے عظیم اجر والا وہ دینار ہے جسے وہ اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے، پھر وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے پر خرچ کرے، پھر وہ دینار جو اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگنے (سوال کرنے) کے معاملے کو نہایت سنگین قرار دیا۔ نیز فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو دورِ جاہلیت کے لوگ اپنے بتوں کو اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے آئیں گے، ان کا رب ان سے پوچھے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول نہیں بھیجا اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی حکم دینے والا آیا، اگر تو ہماری طرف کوئی رسول بھیجتا تو ہم تیرے سب سے زیادہ فرمانبردار بندے ہوتے، تب ان کا رب ان سے فرمائے گا: اگر میں تمہیں کوئی حکم دوں تو کیا تم میری اطاعت کرو گے؟ وہ کہیں گے: جی ہاں، تو اللہ اس پر ان سے پختہ عہد لے گا، پھر انہیں حکم دے گا کہ وہ جہنم کا رخ کریں اور اس میں داخل ہو جائیں، پس وہ روانہ ہوں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچیں گے تو اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا دیکھ کر ڈر جائیں گے اور اپنے رب کی طرف واپس آ کر کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم اس سے ڈر گئے ہیں، اللہ فرمائے گا: کیا تم نے مجھ سے میری اطاعت کا عہد نہیں کیا تھا؟ اس کا رخ کرو، وہ پھر جائیں گے اور اسے دیکھ کر ڈر جائیں گے اور واپس آ کر کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم اس میں داخل ہونے کی طاقت نہیں رکھتے، اللہ فرمائے گا: تم اس میں ذلیل و خوار ہو کر داخل ہو جاؤ“، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ پہلی بار ہی اس میں داخل ہو جاتے تو وہ ان پر ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جاتی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام مسلم نے معاذ بن ہشام کی قتادہ سے روایت کردہ حدیث کو ابوقلابہ کے واسطے سے سیدنا ثوبان سے مختصر روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8595]
تخریج الحدیث: «إسناده تالف من أجل إسحاق بن إدريس، فإنه متروك واتهمه ابن معين بالكذب. والراوي عنه محمد بن سنان القزاز ليس بذاك القوي إلا أنه ليس بعلته، فقد توبع، تابعه يحيى بن محمد بن السكن» [ترقيم الرساله 8595] [ترقيم الشركة 8492] [ترقيم العلميه 8390]

الحكم على الحديث:
إسناده تالف من أجل إسحاق بن إدريس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2207
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک روئے زمین پر اللہ اللہ کہا جائے گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2207]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 754) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ قیامت اس وقت قائم ہو گی جب روئے زمین پر اللہ کا نام لینے والا کوئی باقی نہیں رہے گا، صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جو مخلوق میں سب سے بدتر ہوں گے، کیونکہ یمن کی جانب سے ایک ہوا ایسی چلے گی جو مومنوں کی روحوں کو قبض کر لے گی، صرف غیر مومن رہ جائیں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5516
[ 7 ] بَابُ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 5516 - عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللَّهُ اللَّهُ"، وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ:"لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ: اللَّهُ اللَّهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تک زمین پر «اللهُ اللهُ» ”اللہ اللہ“ کہا جائے گا قیامت قائم نہیں ہو گی۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”کسی ایک پر قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک وہ «اللهُ اللهُ» ”اللہ اللہ“ کہتا ہو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5516]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (234/ 148)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 913
913 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ، جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أبنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الرَّبِيعِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ»
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آ جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 38، تهذيب الآثار: 1144، حاكم: 449/4»
قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6848
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ: لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت ایسے کسی شخص پر قائم نہیں ہو گی جو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ پڑھتا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 148، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6848، 6849، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8607، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2207، 2207 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12225، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38783» «رقم طبعة با وزير 6809»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3016): م باللفظ الذي بعده. * قال الشيخ: وهم الشيخ شعيب؛ فعزاه لمسلم بهذا اللفظ! وإنَّما رواه باللفظ الآتي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3643
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق من أصلِ كتابه، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمَّاد بن زيد، عن أبي حازم، عن سَهْل بن سعد قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن عُمِّرَ من أمَّتي سبعين سنةً، فقد أَعذَرَ اللهُ إليه في العُمر" (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3601 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے جس شخص کو ستر سال کی عمر دی گئی، اللہ نے اس کی عمر کے معاملے میں اس کا عذر ختم کر دیا (یعنی اسے توبہ و اصلاح کے لیے کافی مہلت دے دی)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لكن من رواية أبي حازم عن سعيد بن المقبري عن أبي هريرة، كما سلف عند الحديث (3639)، وأما رواية حماد بن زيد هذه فقد وهمَ فيها كما نبَّه إلى ذلك الدارقطني في "العلل" 8/ 133 (1455)، وذكر خطأ حماد فيها أيضًا أبو خيثمة زهير بن حرب ويحيى بن ...» [ترقيم الرساله 3643] [ترقيم الشركة 3622] [ترقيم العلميه 3601]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3655
أخبرني أبو إسحاق إبراهيم بن محمد الزاهد الحِيرِيّ، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّنعاني - صنعاءُ اليمن - حدثنا محمد بن جُعشُم الصَّنعاني، حدثنا سفيان الثَّوْري، عن سِمَاك بن حَرْب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: رُؤْيا الأنبياءِ وحيٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3613 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”انبیاء کے خواب وحی ہوتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3655]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن. محمد بن إسحاق الصنعاني وشيخه سلف التعريف بهما عند الحديث رقم (651).» [ترقيم الرساله 3655] [ترقيم الشركة 3634] [ترقيم العلميه 3613]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4680
أخبرني أبو الحسن محمد ابن ابنة (1) ابن هانئ العَدْلُ، حدثنا الحسين بن الفضل، حدثنا هَوْذَة بن خَلِيفة، حدثنا عَوْف عن عبد الله بن عمرو بن هند الجَمَلي، قال: سمعت عليًّا يقول: كنتُ إذا سألتُ رسول الله ﷺ أعطاني، وإذا سَكتُّ ابتدأَني (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4630 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن عمرو بن ہند جملی سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سوال کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے عطا فرماتے (جواب دیتے)، اور جب میں خاموش رہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود (علمی گفتگو کی) ابتدا فرماتے تھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4680]
تخریج الحدیث: «صحيح، وهذا إسناد حسن إن شاء الله، عبد الله بن عمرو بن هند الجملي - وإن لم يرو عنه غير عَوف، وهو ابن أبي جميلة الأعرابي - صحَّح خبرَه هذا ابن خُزَيمة فيما نقله مُغَلْطاي في "إكمال تهذيب الكمال" 8/ 98، وكذلك صحَّح خبره الضياء المقدسي في "الأحاديث المختارة" 2 ...» [ترقيم الرساله 4680] [ترقيم الشركة 4655] [ترقيم العلميه 4630]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5419
فأخبرَنَاه الشيخُ أبو بكر بن إسحاق، قال: أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدَّثنا محمد بن أبي نُعيم الواسطي، حدَّثنا إبراهيم بن سعد، قال: حدثني أبي، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن عوف، قال: كان اسمي في الجاهلية عبدَ عمرٍو، فسماني رسولُ الله ﷺ عبدَ الرحمن (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5336 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جاہلیت میں میرا نام عبد عمرو تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبد الرحمن رکھ دیا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5419]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسنٌ من أجل محمد بن أبي نُعيم الواسطي - وهو محمد بن موسى بن أبي نُعيم يُنسب لجده كثيرًا - وقد توبع. إبراهيم بن سعد: هو ابن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف.» [ترقيم الرساله 5419] [ترقيم الشركة 5374] [ترقيم العلميه 5336]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7924
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا محمد بن عمرو الحَرَشي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا إبراهيم بن سعد، حدثني أبي، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن عوف قال: كان اسمي في الجاهلية عبدَ عَمرٍو، فسمَّاني رسولُ الله ﷺ عبدَ الرحمن (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7731 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جاہلیت میں میرا نام ”عبد عمرو“ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام ”عبدالرحمن“ رکھ دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7924]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 7924] [ترقيم الشركة 7830] [ترقيم العلميه 7731]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں