الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
388. اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا
قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے
حدیث نمبر: 597
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
597 - اخبرنا عبد الرحمن بن عمر الصفار، ابنا احمد بن إبراهيم بن جامع، ثنا علي بن عبد العزيز، ثنا هارون بن معروف، ثنا مخلد بن يزيد، عن بشير يعني ابن سليمان النهدي، عن سيار ابي الحكم، عن طارق بن شهاب، عن ابن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اقتربت الساعة ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا، ولا تزداد منهم إلا بعدا» 597 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ بَشِيرٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ النَّهْدِيَّ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا يَزْدَادُ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا إِلَّا حِرْصًا، وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا»
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قریب آچکی ہے اور لوگ دنیا کی حرص میں بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور (اللہ سے) ان کی دوری میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8012، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9787»

وضاحت:
تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ قیامت بہت قریب آچکی ہے لیکن لوگوں کا حال یہ ہے کہ قیامت قریب آنے کے باوجود اس سے بے فکر ہیں، بس دنیا کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور دن بدن اپنے رب سے دور ہوتے جار ہے ہیں جوں جوں قیامت قریب آ رہی ہے توں توں لوگوں کی اپنے رب سے دوری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دنیا کی طمع و حرص میں اس قدر محو ہیں کہ اپنے رب کو ہی بھلا چکے ہیں، غور کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات آج سے کوئی سوا چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمائی تھی جس وقت انسان اپنے رب سے اتنا دور نہیں تھا جتنا کہ آج ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ سے دوری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا حتی کہ قرب قیامت نوبت یہاں تک آپہنچے گی کہ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ ٰ کو یاد کرنے والا کوئی ایک شخص بھی باقی نہ رہے گا جیسا کہ حدیث میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک کہ زمین پراللہ کی آواز آنا ختم نہ ہو جائے۔ [مسلم: 148]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.