الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
387. عَجَبًا لِلْمُؤْمِنِ فَوَاللَّهِ لَا يَقْضِي اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِ قَضَاءً إِلَّا كَانَ خَيْرًا لَهُ
مؤمن پر تعجب ہے، اللہ کی قسم! اللہ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ اس کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے
حدیث نمبر: 596
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
596 - اخبرنا عبد الرحمن بن عمر التجيبي، ثنا احمد بن إبراهيم بن جامع، ثنا علي بن عبد العزيز، ثنا ابن الاصبهاني، ثنا ابو خالد الاحمر، عن الحسين بن عبيد الله، عن ثعلبة، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «عجبا للمؤمن فوالله لا يقضي الله للمؤمن قضاء إلا كان خيرا له» 596 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ ثَعْلَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَجَبًا لِلْمُؤْمِنِ فَوَاللَّهِ لَا يَقْضِي اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِ قَضَاءً إِلَّا كَانَ خَيْرًا لَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مؤمن پر تعجب ہے، اللہ کی قسم! اللہ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتا ہے وہ اس کے حق میں بہتر ہی ہوتا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 728، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1692، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12343، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4019، 4217، 4218، 4313» ابوخالد الاحمر مدلس کا عنعنہ ہے۔

وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے معاملے پر تعجب ہے، بے شک اس کا ہر معاملہ اس کے لیے باعث خیر ہے اور یہ اعزاز صرف مومن کے لیے ہے کہ اگر اسے کوئی خوشی ملے تو وہ شکر ادا کرتا ہے تو یہ (شکر ادا کرنا) اس کے لیے بہتر ہے اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے تو یہ (صبر کرنا) بھی اس کے لیے بہتر ہے۔ [مسلم: 2999]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.