الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
373. يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا
حدیث نمبر: 578
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
578 - اخبرنا عبد الرحمن بن عمر المعدل، ابنا احمد بن إبراهيم بن جامع، ثنا علي بن عبد العزيز، ثنا عاصم بن علي، ثنا إسحاق بن يوسف، عن شريك، عن ليث، عن طاوس , عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يبعث الناس يوم القيامة على نياتهم» 578 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّاتِهِمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4229، وأحمد: 2/ 392» لیث بن ابی سلیم ضعیف مدلس اور شریک مدلس ومختلط ہے۔

وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ کسی قوم پر عذاب بھیجتا ہے تو وہ عذاب ان تمام لوگوں پر آتا ہے جو اس قوم میں ہوتے ہیں پھر (روز قیامت) وہ اپنے اعمال کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔ [بخاري: 7108]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (قیامت کے دن) ہر بندے کو اس کی (نیت) پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت آئی۔ [مسلم: 2877]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک لشکر کعبہ پر چڑھائی کرے گا جب وہ مقام بیداء پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر سب لوگ زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ان کے اول و آخر سب لوگ زمین میں کیوں دھنسا دیئے جائیں گے؟ جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہوگی اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر (روز قیامت) انہیں ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔ [بخاري: 2118، مسلم: 2884]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.