الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
احادیث401 سے 600 |
مسند الشهاب
احادیث401 سے 600 304. مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ خَبِيئَةٌ مِنْ عَمَلٍ صَالِحٍ فَلْيَفْعَلْ تم میں سے جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایسا کرے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے غار والی حدیث بیان کی اور اس کے آخر میں کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایسا کرے (اپنے عمل کو پوشیدہ رکھے)۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوبکر أحمد بن حسین بن علی البصری کی توثیق نہیں ملی
وضاحت:
فائدہ: - سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے: ”جو شخص اپنے کسی نیک عمل کو پوشیدہ رکھ سکتا ہو وہ ضرور ایسا کرے۔“ [الزهد ل أحمد: 778، وسنده صحيح] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.