مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك محرم شکار کا گوشت کھا سکتا ہے
عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی بیان کرتے ہیں، ہم طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور ہم حالت احرام میں تھے، ان (طلحہ رضی اللہ عنہ) کو ایک (بھنا ہوا) پرندہ بطور ہدیہ بھیجا گیا جبکہ طلحہ سو رہے تھے۔ ہم میں سے کچھ نے کھا لیا اور کچھ نے پرہیز کیا، تو جب طلحہ رضی اللہ عنہ بیدار ہوئے تو انہوں نے اسے کھانے والوں کی موافقت کی اور فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھایا تھا۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1197/65)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.