🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38573 ترقیم الشثری: -- 40202
٤٠٢٠٢ - حدثنا عبد الله بن نمير عن عبيد الله بن عمر (عن نافع عن ابن عمر) (١) عن كعب قال: يوشك نار تخرج من اليمن، قال: (تسوق) (٢) الناس تغدو معهم إذا غدوا، وتقيل معهم إذا قالوا، وتروح معهم إذا راحوا، فإذا سمعتم (ذلك) (٣) فاخرجوا إلى الشام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، هـ].
(٢) في [هـ]: (تشوق).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ع].

حضرت کعب سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا عنقریب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو ہانکے گی صبح کے وقت جب وہ ٹھہریں گے وہ ان کے ساتھ اسی مقام پر ٹھہرے گی اور جہاں دوپہر کے وقت آرام کے لیے ٹھہریں گے وہاں وہ بھی ان کے ساتھ ٹھہرے گی اور پچھلے پہر جب وہ سفر کریں گے وہ بھی ان کے ساتھ چلے گی جب تم اس کے بارے میں سن لو تو شام کی طرف چلے جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40202، ترقيم محمد عوامة 38573)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38574 ترقیم الشثری: -- 40203
٤٠٢٠٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابيه عن عكرمة (١) عن ابن عباس قال: قال كعب: إذا رايت القطر قد منع فاعلم ان الناس قد منعوا الزكاة فمنع الله ما عنده، وإذا رايت السيوف قد عريت فاعلم ان حكم الله (قد) (٢) ضيع فانتقم بعضهم من بعض، وإذا رايت الزنى قد فشا (فاعلم) (٣) ان الربا قد فشا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (عن أمه)، وفي [أ، ب، س، ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (فأعلموا).

حضرت عبداللہ بن عباس حضرت کعب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جب تم دیکھو بارش روک دی گئی ہے تو جان لینا لوگوں نے زکوٰۃ روک دی ہے اللہ تعالیٰ نے جو اس کے پاس چیز تھی (یعنی بارش) وہ روک لی۔ اور جب تم دیکھو تلواریں ننگی ہوگئی ہیں تو جان لینا اللہ تعالیٰ کا حکم ضائع کیا جارہا ہے تو وہ ایک دوسرے سے انتقام لینے لگے اور جب تو دیکھے زنا عام ہوگیا تو جان لینا کہ سود پھیل چکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40203، ترقيم محمد عوامة 38574)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38575 ترقیم الشثری: -- 40204
٤٠٢٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن سليمان بن ميسرة عن طارق ابن شهاب (عن زيد بن صوحان) (١) قال: قال لي (سلمان) (٢) : كيف انت إذا (اقتتل) (٣) القرآن والسلطان؟ قال: إذن اكون مع القرآن، قال: نعم الزويد انت إذا، فقال: ابو قرة -وكان يبغض الفتن: إذن اجلس في بيتي، فقال سلمان: لو كنت في اقصى تسعة ابيات كنت مع إحدى (الطائفتين) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ص].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (سليمان).
(٣) في [أ]: (فشل).
(٤) في [ع]: (الفريقين).
(٥) صحيح.

حضرت زید بن صوحان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے سلمان نے فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب قرآن اور بادشاہ کی لڑائی ہوگی انہوں نے جواب میں فرمایا اس وقت میں قرآن کے ساتھ ہوں گا انہوں نے فرمایا اس وقت زید تم بہت ہی اچھے ہوگے ابو قرہ جو فتنوں کو ناپسند کرتے تھے کہا میں اس وقت اپنے گھر میں بیٹھوں گا حضرت سلمان نے فرمایا اگر تو نوکروں کے اندر بھی ہوا تو تو دو گروہوں میں سے ایک کے ساتھ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40204، ترقيم محمد عوامة 38575)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38576 ترقیم الشثری: -- 40205
٤٠٢٠٥ - حدثنا وكيع (١) قال: حدثنا موسى بن قيس عن سلمة بن كهيل عن زيد بن وهب قال: لما رجعنا من النهروان قال علي: لقد شهدنا قوم باليمن، قلنا: يا امير المؤمنين كيف ذاك؟ قال: (بالهوى) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن مالك بن مغول).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بالهواء).
(٣) صحيح.

حضرت زید بن وہب سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ جب ہم نہروان سے لوٹے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا یمن میں ہمارے ساتھ کچھ لوگ شریک تھے ہم نے عرض کیا ان کی شرکت وغیرہ کی کیا صورت تھی ارشاد فرمایا خواہش نفس (تھی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40205، ترقيم محمد عوامة 38576)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38577 ترقیم الشثری: -- 40206
٤٠٢٠٦ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن القاسم بن عبد الرحمن قال: قال عبد الله: إن الرجل (يشهد) (١) المعصية فينكرها فيكون كمن غاب عنها، ويكون يغيب عنها فيرضاها فيكون كمن شهدها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ليشهد).
(٢) منقطع؛ القاسم لم يسمع من جده عبد اللَّه بن مسعود، أخرجه نعيم في الفتن (٧٣٣).

حضرت عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا بلاشبہ کوئی آدمی برائی کے وقت موجود ہوتا ہے اور اسے ناپسند کرتا ہے تو وہ اس آدمی کی طرح ہوتا ہے جو برائی کے وقت موجود نہیں ہے اور برائی کے وقت موجود نہیں ہوتا اور اسے پسند کرتا ہے وہ اس آدمی کی طرح ہوتا ہے جو برائی کے وقت حاضر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40206، ترقيم محمد عوامة 38577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38578 ترقیم الشثری: -- 40207
٤٠٢٠٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الاعمش عن زيد قال: قال حذيفة: إن الرجل ليكون من الفتنة وما هو (فيها) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (منها).
(٢) صحيح.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا بلاشبہ ایک آدمی فتنے کے اندر شریک ہوگا لیکن اس میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40207، ترقيم محمد عوامة 38578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38579 ترقیم الشثری: -- 40208
٤٠٢٠٨ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن سالم (بن) (١) ابي الجعد عن عبد الله بن سبيع قال: خطبنا علي (٢) (قال) (٣) : لتخضبن (هذه) (٤) من هذا -يعني لحيته من راسه- قالوا: اخبرنا به نقتله، قال: إذن بالله تقتلون بي غير قاتلي، ⦗٣٠٦⦘ قالوا: فاستخلف (علينا) (٥) ، قال: لا، (ولكن) (٦) اترككم (إلى ما ترككم) (٧) إليه رسول الله ﷺ (٨) ، قال: فما تقول لربك إذا لقيته؟ قال: اقول: اللهم كنت فيهم ثم (قبضتني إليك) (٩) ، وانت فيهم، (فإن) (١٠) شئت اصلحتهم وإن شئت افسدتهم (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ب]: زيادة ﵁.
(٣) في [جـ، ع]: (فقال).
(٤) في [ع]: (هذا).
(٥) في [س]: (صلينا).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (لكني).
(٧) سقط من: [ب].
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) زيادة من: [هـ]، وما سبق في كتاب المغازي برقم [٣٩٨٨١].
(١٠) في [ع]: (وإن).
(١١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سبيع، أخرجه أحمد (١٠٧٨)، وأبو يعلى (٣٤١)، والمزي ١٥/ ٦، والبزار (٨٧١).

حضرت عبداللہ بن سبیع سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے خطبہ ارشاد فرمایا اور ارشاد فرمایا اس حصہ کو یہاں تک خون آلود کردیا جائے گا اور مراد تھی داڑھی سے سر تک کا حصہ لوگوں نے عر ض کیا ہمیں اس شخص کے بارے میں بتلائیں ہم اسے قتل کردیں گے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا بخدا پھر تو تم میرے لیے اس آدمی کو قتل کرو گے جو میرا قاتل نہیں پھر لوگوں نے عرض کیا ہم پر خلیفہ مقرر کردیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا نہیں بلکہ میں تمہیں اسی حالت پر چھوڑوں گا جس حالت پر تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوڑا (یعنی بغیر خلیفہ مقرر کرنے کے) لوگوں نے عرض کیا آپ اپنے رب سے کیا کہیں گے جب آپ کی اس سے ملاقات ہوگی انہوں نے ارشاد فرمایا میں کہوں گا کہ اے اللہ! جب ان میں موجود تھا تو آپ بھی ان میں موجود تھے اگر آپ چاہتے تو ان کی اصلاح کردیتے اور اگر آپ چاہتے تو ان کی حالت خراب کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40208، ترقيم محمد عوامة 38579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38580 ترقیم الشثری: -- 40209
٤٠٢٠٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي وائل قال: قال عبد الله: والله لان (ازاول) (١) جبلا راسيا احب إلي من ان ازاول ملكا موجلا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أول).
(٢) صحيح؛ أخرجه نعيم في الفتن (٣٤١).

حضرت عبداللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا اللہ کی قسم اگر میں مضبوط پہاڑ کو ہٹاؤں یہ بات مجھے زیادہ پسندیدہ ہے بہ نسبت اس کے کہ میں ایسے بادشاہ کو ہٹاؤں جس کی مدت حکومت مقرر کی گئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40209، ترقيم محمد عوامة 38580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38581 ترقیم الشثری: -- 40210
٤٠٢١٠ - حدثنا (معاوية بن هشام قال: حدثنا) (١) سفيان عن جبلة عن عامر بن مطر قال: كنت مع حذيفة فقال: يوشك ان تراهم ينفرجون عن دينهم كما تنفرج المراة عن قبلها، فامسك بما انت عليه اليوم (فإنه) (٢) الطريق الواضح، كيف انت يا عامر بن مطر إذا اخذ الناس طريقا والقرآن طريقا، مع ايهما تكون؟ قلت: مع القرآن احيا معه واموت معه، قال: فانت انت إذن (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ط، هـ]: (فإنها).
(٣) حسن؛ عامر بن مطر صدوق، وأخرجه الحاكم ٤/ ٤٥٨، ونعيم في الفتن (٣٦٣)، وابن حزم في الأحكام ٤/ ٥٧١.

حضرت عامربن مطر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا انہوں نے فرمایا قریب ہے کہ تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ اپنے دین ارزاں کردیں گے جیسے عورت اپنی شرمگاہ کو ارزاں کردیتی ہے جس طریقے پر آج تم ہو اس پر ٹھہرے رہو کیونکہ وہ واضح راستہ ہے اے عامر بن مطر تمہاری کیا حالت ہوگی جب لوگ ایک راستہ اختیار کرلیں گے اور قرآن کا ایک راستہ ہوگا تم دونوں میں سے کس کے ساتھ ہوگے میں نے عرض کیا قرآن کے ساتھ رہوں گا اسی کے ساتھ زندہ رہوں گا اور اس کے ساتھ مروں گا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس وقت تو تو ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40210، ترقيم محمد عوامة 38581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38582 ترقیم الشثری: -- 40211
٤٠٢١١ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن ابيه عن ابي يعلى عن ابن الحنفية ان قوما من قبلكم (تحيروا) (١) (و) (٢) (تفرقوا) (٣) حتى تاهوا، فكان احدهم إذ نودي من خلفه اجاب من امامه، وإن نودي من امامه اجاب من خلفه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (تحدوا).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (أو).
(٣) في [أ، جـ، س، ص]: (نفروا).

حضرت محمد بن حنفیہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا بلاشبہ تم سے پہلے لوگ متحیر ہوئے اور متفرق ہوگئے یہاں تک کہ ہلاک ہوگئے ان میں سے کسی ایک کو جب پیچھے کی جانب سے پکارا جاتا تو سامنے کی جانب جواب دیتا تھا اور اگر سامنے کی جانب سے پکارا جا تھا تھا تو پیچھے کی جانب جواب دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40211، ترقيم محمد عوامة 38582)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں