كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 20. بَابُ: تَرْجِيلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فِي الْمَسْجِدِ باب: حائضہ کے مسجد میں معتکف اپنے شوہر کے سر میں کنگھا کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتیں وہ حائضہ ہوتیں، اور آپ معتکف ہوتے، (اس طرح کہ) آپ اپنا سر (مسجد سے نکال کر) ان کے پاس کر دیتے، اور وہ اپنے حجرے میں ہوتیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الإعتکاف 19 (2046)، (تحفة الأشراف 16641)، صحیح مسلم/الحیض3 (297)، سنن ابی داود/الصوم 79 (2467)، سنن الترمذی/فیہ 80 (804)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 120 (633)، موطا امام مالک/الطھارة 28 (102)، مسند احمد 6/104، 204، 231، 234، 247، 262، 272، سنن الدارمی/الطھارة 108، 1098 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|