كتاب الحيض والاستحاضة کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل 21. بَابُ: غَسْلِ الْحَائِضِ رَأْسَ زَوْجِهَا باب: حائضہ کے شوہر کا سر دھونے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میرے قریب کر دیتے اور آپ معتکف ہوتے، تو میں اسے دھوتی، اور میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 276 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مسجد سے نکالتے اور آپ معتکف ہوتے تو میں اسے دھوتی، اور میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 16334)، مسند احمد 6/32، 230، سنن الدارمی/الطہارة 108 (1106، 1109) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی، اور میں حائضہ ہوتی۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 278 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|