مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
46. في الكحل وكم في (كل) عين؟ ومن أمر به؟
سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا
ترقیم عوامۃ: 26150 ترقیم الشثری: -- 27294
٢٧٢٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن عباد (بن) (١) منصور عن عكرمة ⦗٢٢٣⦘ عن ابن عباس قال: كان (للنبي) (٢) ﷺ مكحلة يكتحل منها ثلاثة في كل عين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [ح]: (النبي).
(٣) ضعيف؛ لحال عباد بن منصور، أخرجه أحمد (٣٣١٨)، وابن ماجه (٣٤٩٩) والترمذي (٢٠٤٨)، وابن سعد (١/ ٤٨٤)، وعبد بن حميد (٥٧٣)، وأبو يعلى (٢٦٩٤)، وأبو الشيخ في أخلاق النبي (ص ١٦٩)، والطيالسي (٢٦٨١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے ہر آنکھ میں تین سلائیاں لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27294، ترقيم محمد عوامة 26150)
ترقیم عوامۃ: 26151 ترقیم الشثری: -- 27295
٢٧٢٩٥ - حدثنا حسين بن عبد الرحمن الحارثي عن ابن عون عن النضر بن انس انه قال: في الكحل اما انا فإني اكتحل ثلاثا هاهنا، وثلاثا هاهنا، وواحدة بينهما. [فذكرت ذلك لمحمد فقال: اما انا فإني اكتحل ثلاثا: هاهنا، واثنتين: هاهنا، وواحدة بينهما] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ز، ط، هـ].
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس نے سرمہ لگانے کے بارے میں ارشاد فرمایا: بہر حال میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں لگاتا ہوں اور تین اس آنکھ میں اور ایک ان دونوں کے درمیان میں، راوی کہتے ہیں، میں نے یہ حضرت محمد کے سامنے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں اور اس آنکھ میں دو سلائیاں لگاتا ہوں اور ایک سلائی ان دونوں کے درمیان میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27295، ترقيم محمد عوامة 26151)
ترقیم عوامۃ: 26152 ترقیم الشثری: -- 27296
٢٧٢٩٦ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن ابي معشر عن ابي المغيرة عن ابي هريرة قال: من اكتحل فليوتر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي المغيرة، وانظر: المقتني (٢/ ٩٤)، وعلل الدارقطني (٨/ ٢٩٣)، وقد ورد مرفوعًا عند أبي داود (٣٥)، وابن ماجه (٣٤٩٨)، والدارمي (٦٦٢).
حضرت ابو المغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص سرمہ لگائے تو اس کو چاہیے کہ وہ طاق عدد اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27296، ترقيم محمد عوامة 26152)
47. في الرجل يأخذ (للرجل) بركابه
اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کے لیے لگام کوپکڑ لے
ترقیم عوامۃ: 26153 ترقیم الشثری: -- 27297
٢٧٢٩٧ - حدثنا عائذ بن حبيب عن سدير قال: كنت عند ابي جعفر، فلما اردت ان اركب اخذ بالركاب وقال: ما عليك ان اوجر، وليس به باس.
حضرت سدیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس تھا جب میں نے سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو آپ نے رکاب کو پکڑ لیا، اور فرمایا: تجھے پسند نہیں کہ مجھے اجر ملے، اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27297، ترقيم محمد عوامة 26153)
ترقیم عوامۃ: 26154 ترقیم الشثری: -- 27298
٢٧٢٩٨ - حدثنا ابن فضيل عن الاجلح عن عامر قال: دعا عمر زيد بن ⦗٢٢٤⦘ صوحان، (فضفنه) (١) على (الرحل) (٢) كما (تضفنون) (٣) انتم (امراءكم) (٤) ، ثم التفت إلى الناس فقال: افعلوا بريد واصحابه مثل هذا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (فصفه).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الرجل).
(٣) في [أ، ب، ح]: (تصفنون)، وانظر: طبقات ابن سعد (٦/ ١٢٤)، وتاريخ ابن عساكر (١٩/ ٤٣٨)، وسير أعلام النبلاء (٣/ ٥٢٧).
(٤) في [ز، جـ]: (لأمراءكم).
(٥) منقطع؛ عامر لا يروي عن عمر.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے زید بن صوحان کو بلایا پھر ان کو سواری پر سوار کیا جیسا کہ تم لوگ اپنے امراء کو سوار کرتے ہو، پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تم لوگ زید اور اس کے اصحاب سے ایسا معاملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27298، ترقيم محمد عوامة 26154)
ترقیم عوامۃ: 26155 ترقیم الشثری: -- 27299
٢٧٢٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد قال: ربما امسك لي ابن عباس او ابن عمر بالركاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطة من: [ط].
(٢) حسن؛ إبراهيم بن مهاجر صدوق.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کبھی کبھار حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما میری سواری کی رکاب پکڑ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27299، ترقيم محمد عوامة 26155)
ترقیم عوامۃ: 26156 ترقیم الشثری: -- 27300
٢٧٣٠٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي قيس قال: رايت (إبراهيم) (١) غلاما اعورآخذا لعلقمة] (٢) بالركاب، احسبه قال: يوم الجمعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (لإبراهيم).
(٢) تكرر ما بين المعكوفين من: [أ، ح، هـ].
حضرت ابو قیس فرماتے ہیں میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ وہ کانے بچے تھے اور حضرت علقمہ کی سواری کی رکاب کو پکڑے ہوئے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے، جمعہ کے دن کا کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27300، ترقيم محمد عوامة 26156)
ترقیم عوامۃ: 26157 ترقیم الشثری: -- 27301
٢٧٣٠١ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا مهدي بن ميمون قال: حدثنا عبد الله ابن صبيح الحنفي وذهب ليركب فاخذ رجل بركابه فقال: بلغني ان مطرفا كان يقول: ما كنت (لامنع) (٢) اخا لي يريد كرامتي ان يكرمني.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عمار).
(٢) في [ط، هـ]: (أمنع).
حضرت مہدی بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن صبیح حنفی گئے تاکہ وہ اپنی سواری پر سوار ہوں تو ایک آدمی نے رکاب کو پکڑ لیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت مطرف فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے کسی بھی بھائی کو منع نہیں کروں گا جو میرے اکرام کرنے کا اراہ کرنا چاہے وہ میرا اکرام کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27301، ترقيم محمد عوامة 26157)
ترقیم عوامۃ: 26158 ترقیم الشثری: -- 27302
٢٧٣٠٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا غالب القطان ⦗٢٢٥⦘ قال: اردت يوما ان اركب حمارا، فجاء شعيب يمسك (لي) (١) بالركاب، فسالت الحسن (فقال) (٢) : اقبل كرامة اخيك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت غالب قطان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن گدھے پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو حضرت شعیب آئے اور انہوں نے میرے لیے رکاب کو پکڑ لیا۔ میں نے اس بارے میں حسن سے پوچھا؟ آپ نے فرمایا: اپنے بھائی کے اکرام کو قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27302، ترقيم محمد عوامة 26158)
48. في تعليم النجوم، ما قالوا فيها
علم نجوم کی تعلیم کا بیان بعض لوگوں نے اس بارے میں کیا فرمایا؟
ترقیم عوامۃ: 26159 ترقیم الشثری: -- 27303
٢٧٣٠٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد الله بن الاخنس عن الوليد بن عبد الله عن يوسف بن ماهك عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"من اقتبس علما من النجوم اقتبس شعبة من السحر، زاد ما زاد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠٠٠ و ٢٨٤٠)، وأبو داود (٣٩٠٥)، وابن ماجه (٣٧٢٦)، وعبد بن حميد (٧١٤)، والطبراني (١١٢٧٨)، والبيهقي في الشعب (٥١٩٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ستاروں کا علم سیکھا تو اس نے جادوگری کا ایک شعبہ سیکھ لیا، جتنا وہ بڑھے گا جادوگری بھی بڑھ جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27303، ترقيم محمد عوامة 26159)