🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29723 ترقیم الشثری: -- 31071
٣١٠٧١ - حدثنا عبدة عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في الرجل يقر بالولد ثم ينتفي منه قال: يلاعن بكتاب الله، ويلزم الولد (بقضاء رسول الله ﷺ) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ساقط من: [جـ].
(٢) مرسل؛ إبراهيم ليس صحابيًا.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو آدمی پہلے تو اپنے بچہ کا اقرار کرے پھر اس سے نسب کی نفی کر دے، تو کتاب اللہ کے حکم کی وجہ سے وہ لعان کرے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کی وجہ سے بچہ اس کے لیے لازم قرار دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31071، ترقيم محمد عوامة 29723)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29724 ترقیم الشثری: -- 31072
٣١٠٧٢ - حدثنا عفان (قال: حدثنا همام قال) (١) : حدثنا قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال: إن زوج بريرة كان عبدا اسود يسمى مغيثا، فقضى النبي ﷺ فيها اربع قضيات: فقضى ان مواليها اشترطوا الولاء، فقضى ان الولاء لمن اعطى الثمن، وخيرها (فامرها) (٢) ان تعتد، وتصدق عليها بصدقة، فاهدت منه إلى عائشة فذكرت ذلك للنبي ﷺ فقال:"هو لها صدقة ولنا هدية" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [ح، هـ]: (وأمرها).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٥٤٢)، وبنحوه البخاري (٥٢٨٠).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بریرہ کا شوہر کالا غلام تھا جس کا نام مغیث تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ کے بارے میں چار فیصلے فرمائے تھے! بریرہ کے آزاد کرنے والوں نے حق ولاء کی شرط لگائی تھی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ حق ولاء اس شخص کو ملے گا جو ثمن ادا کرے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو زوج کے بارے میں اختیار دیا تھا اور ان کو حکم دیا کہ وہ عدت گزاریں۔ اور بریرہ کو کچھ صدقہ ملا تھا انہوں نے اس میں سے کچھ حصہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ دیا تھا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ صدقہ ہے اس کے لیے اور ہدیہ ہے ہمارے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31072، ترقيم محمد عوامة 29724)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29725 ترقیم الشثری: -- 31073
٣١٠٧٣ - حدثنا شبابة (قال) (١) : حدثنا ليث بن سعد عن ابن شهاب عن سعيد ابن المسيب عن ابي هريرة قال: قضى رسول الله ﷺ (٢) في جنين امراة من بني لحيان سقط ميتا بغرة: عبد او امة، ثم إن المراة التي قضى عليها بالغرة توفيت فقضى رسول الله ﷺ ان ميراثها لزوجها وبنيها، وان العقل على عصبتها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٠)، ومسلم (١٦٨١).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو لحیان کی عورت جس نے مردہ بچہ جنا تھا اس کے حق میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ پھر وہ عورت جس کے خلاف غرّہ کا فیصلہ فرمایا تھا وہ مرگئی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی میراث اس کے شوہر اور اس کے بیٹوں کو ملے گی، اور دیت کا ادا کرنا عورت کے عصبی رشتہ داروں کی ذمہ داری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31073، ترقيم محمد عوامة 29725)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29726 ترقیم الشثری: -- 31074
٣١٠٧٤ - حدثنا معاوية بن هشام (حدثنا) (١) الثوري عن حميد الاعرج عن طارق المكي عن جابر قال: قضى رسول الله ﷺ في (امراة) (٢) من الانصار اعطاها ابنها حديقة من تحل (فماتت) (٣) فقال ابنها: إنما اعطيتها (حياتها) (٤) ، وله إخوة فقال (له) (٥) رسول الله ﷺ:" (هي) (٦) (لها) (٧) حياتها وموتها"، قال: (فإني) (٨) كنت تصدقت بها عليه، قال:"فذاك (ابعد) (٩) لك" (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا)، وفي [هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (المرأة).
(٣) في [ط]: (فمات).
(٤) في [جـ]: بياض.
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (هو).
(٧) في [ط]: (له).
(٨) في [جـ]: (فإن)، وفي [أ، ط، هـ]: (إن).
(٩) في [ط]: (بعدك).
(١٠) شاذ، أخطأ فيه معاوية وقد روي عن سفيان عن حميد عن محمد بن إبراهيم عن جابر كما عند أحمد، وأخرجه أحمد (١٤١٩٧)، والبيهقي ٦/ ١٧٤، وأبو داود (٣٥٥٧)، والطحاوي ٤/ ٩٣، وانظر: ١٠/ ٦٧٠ و ٧/ ١٣٧، وانظر: صحيح مسلم (١٦٢٥).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی ایک عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجور کا ایک باغ عطیہ دیا تھا پس وہ عورت مرگئی تو اس کا بیٹا کہنے لگا میں نے تو یہ باغ اپنی ماں کو صرف ان کی زندگی کے لیے دیا تھا، اور اس انصاری کے بھائی بھی تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ہدیہ ان کی زندگی اور موت دونوں کے لیے شمار ہوگا۔ انصاری کہنے لگے: یقینا میں نے تو یہ باغ ان پر صدقہ کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس اب تو یہ تیرے لیے بہت بعید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31074، ترقيم محمد عوامة 29726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29727 ترقیم الشثری: -- 31075
٣١٠٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء (او) (١) ابن ابي مليكة وعمرو بن دينار (قالوا) (٢) : ما زلنا نسمع ان رسول الله ﷺ قضى في ⦗٩٣⦘ العبد الآبق يوجد خارجا من الحرم دينارا (او) (٣) عشرة دراهم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (قال).
(٣) في [أ، هـ]: (و).
(٤) مرسل؛ عطاء وابن أبي ملكية وعمرو بن دينار ليسوا من الصحابة.

حضرت عطاء یا ابن ابی ملیکہ اور عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہم ہمیشہ سے یہی سنتے رہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھگوڑے غلام کے بارے میں جس کو حرم سے باہر پکڑا گیا ہو ایک دینار یا دس دراہم کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31075، ترقيم محمد عوامة 29727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29728 ترقیم الشثری: -- 31076
٣١٠٧٦ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن محمد ان النبي ﷺ (لما) (١) قضى الولد لابن زمعة قال:" (يا سودة) (٢) احتجبي منه"، وقال:"إني لو لم افعل هذا لم يشا رجل ان يدعي ولد رجل إلا ادعاه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بما).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (لسودة).
(٣) مرسل؛ محمد بن سيرين تابعي.

امام محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچہ کا فیصلہ ابن زمعہ کے حق میں فرمایا تو کہا: اے سودہ تم اس بچہ سے پردہ کرو، اور فرمانے لگے: کہ اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتا تو جس آدمی کا بھی دل چاہتا کہ وہ کسی کے بچہ کے بارے میں دعویٰ کرے تو وہ دعویٰ کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31076، ترقيم محمد عوامة 29728)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29729 ترقیم الشثری: -- 31077
٣١٠٧٧ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا همام (حدثنا) (٢) قتادة عن سعيد بن ابي بردة عن ابيه عن جده ان رجلين ادعيا بعيرا، فبعث كل منهما بشاهدين فقضى فيه النبي ﷺ بينهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [ط، هـ]: (عن)، وفي [ك]: (أخبرنا).
(٣) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٦١٥)، والحاكم ٤/ ٩٥، والطحاوي في شرح المشكل (٤٧٥٤)، وأبو يعلى (٧٢٨٠)، والبيهقي ١٠/ ٢٥٧.

حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں: کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے بارے میں دعویٰ کردیا، پس ان دونوں میں سے ہر ایک دو دو گواہ لے آیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹ کا دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31077، ترقيم محمد عوامة 29729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29730 ترقیم الشثری: -- 31078
٣١٠٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون (١) : اخبرنا (جويرية) (٢) بن اسماء عن عبد الله ابن يزيد مولى المنبعث عن رجل (٣) عن (سرق) (٤) ان رسول الله ﷺ ⦗٩٤⦘ قضى بشاهدين ويمين (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (جرير).
(٣) زاد في [هـ]: (من أهل مصر).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: (سرف)، وفي [ط]: (صرق).
(٥) مجهول؛ لإبهام الرجل الراوي، أخرجه ابن ماجه (٢٣٧١)، والطبراني ٧/ ١٦٦، والمزي ١٠/ ٢١٦.
(٦) ورد في [جـ]: (آخر الجزء الخامس من مصنف ابن أبي شيبة والحمد للَّه وحده وصلواته على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليمًا كثيرًا، يتلوه إن شاء اللَّه تعالى الجزء السادس). كما ورد في [هـ]: (الحمد للَّه رب العالمين هنا انتهى كتاب أقضية رسول اللَّه ﷺ بلغ مقابلة حسب الإمكان بنسخة صحيحة واللَّه المستعان، قول نسخة صحيحة حسب الطاقة والإمكان وللَّه الحمد والمنة).

حضرت سُرَّق فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو گواہوں اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31078، ترقيم محمد عوامة 29730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں