🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33546 ترقیم الشثری: -- 35081
٣٥٠٨١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) محمد بن قيس قال: حدثتني والدتي ام الحكم ان عليا الحقها في مائة من العطاء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولا يعرف لوكيع رواية عن محمد بن قيس، وعند ابن ماجه (٩٤٨) في حديث آخر: (وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن قيس) وهو عند أحمد (٢٦٥٦٦).
(٢) مجهول؛ لجهالة أم الحكم.

حضرت محمد بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری والدہ حضرت ام حکم رحمہا اللہ فرماتی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو سو درہم کا عطیہ پانے والوں میں شامل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35081، ترقيم محمد عوامة 33546)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33547 ترقیم الشثری: -- 35082
٣٥٠٨٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابي الحويرث ان عمر فرض للعباس سبعة آلاف، ولعائشة وحفصة عشرة آلاف، ولام سلمة وام حبيبة وميمونة ⦗٢٩٨⦘ (وسودة) (١) ثمانية آلاف ثمانية آلاف، وفرض لجويرية وصفية ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لصفية بنت عبد المطلب نصف ما فرض لهن، فارسلت ام سلمة وصواحبها إلى عثمان بن عفان فقلن له: كلم عمر فينا، فإنه قد فضل علينا عائشة وحفصة، فجاء عثمان إلى عمر فقال: إن امهاتك يقلن لك: سو بيننا، لا تفضل بعضنا على بعض، فقال: إن عشت إلى العام القابل زدتهن لقابل الفين الفين، فلما كان العام القابل جعل عائشة وحفصة في اثني عشر الفا اثني عشر الفا، وجعل ام سلمة وام حبيبة في عشرة آلاف عشرة آلاف، وجعل صفية وجويرية في ثمانية آلاف ثمانية آلاف، فلما راين ذلك سكتن عنه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وسواه).
(٢) منقطع ضعيف؛ أبو الحويرث ضعيف ولم يدرك عمر.

حضرت ابو الحویرث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے لیے سات ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے لیے دس دس ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا اور حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے لیے آٹھ آٹھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا کے لیے ان کے مقرر کردہ حصوں کا آدھا مقرر فرمایا۔ اس پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور ان کی ساتھیوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس قاصد بھیجا اور ان سے کہا کہ آپ رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہمارے بارے میں بات کریں۔ انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا اور حفصہ رضی اللہ عنہا کو ہم پر فضیلت دی ہے۔ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: یقینا تیری مائیں تجھ سے کہہ رہی ہیں کہ ہمارے درمیان برابری کرو، اور ہم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت مت دو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو آئندہ ان کے لیے مزید دو دو ہزار کا اضافہ کروں گا۔ پس جب اگلا سال آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے بارہ بارہ ہزار مقرر فرما دیے اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے دس دس ہزار مقرر فرما دیے۔ اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے آٹھ آٹھ ہزار مقرر فرما دیے۔ جب انہوں نے یہ معاملہ دیکھا تو سب خاموش ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35082، ترقيم محمد عوامة 33547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33548 ترقیم الشثری: -- 35083
٣٥٠٨٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني ابي ان عمر بن الخطاب فرض لجبير بن مطعم (وضربائه) (١) اربعة آلاف اربعة آلاف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وصرباه) بدون نقط.
(٢) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك عمر.

حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا: کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت جبیربن مطعم رضی اللہ عنہ اور ان کے ہم عمروں کے لیے چا رچار ہزار مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35083، ترقيم محمد عوامة 33548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33549 ترقیم الشثری: -- 35084
٣٥٠٨٤ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: - (قال) (١) ابو بكر اراه قد ذكر له إسنادا-: إن عمر بن الخطاب فرض لاسامة بن زيد ثلاثة آلاف وخمسمائة، (ولعبد) (٢) الله بن عمر ثلاثة آلاف، فقال عبد الله لعمر: فرضت لاسامة ثلاثة آلاف وخمسمائة وما هو باقدم مني إسلاما، ولا شهد ما لم اشهد، قال: فقال عمر: لان زيد بن حارثة كان احب إلى رسول الله ﷺ من ابيك، وكان اسامة ⦗٢٩٩⦘ ابن زيد احب إلى رسول الله ﷺ (منك) (٣) فلذلك زدته عليك خمسمائة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (وعبد).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك عمر، ورواه الترمذي (٣٨١٣)، من طريق ابن جريج عن زيد ابن أسلم عن أبيه.

حضرت ابن جریج رحمہ اللہ سے روایت ہے (ابوبکر ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے اس کی کوئی سند ذکر کی تھی) کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے تین ہزارمقرر فرمائے۔ اس پر حضرت عبد اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ نے اسامہ بن زید کے لیے ساڑھے تین ہزار مقرر فرما دیے حالانکہ وہ اسلام میں مجھ سے مقدم نہیں اور نہ وہ حاضر ہوئے ان غزوات میں جن میں میں حاضر نہیں ہوا؟! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس لیے کہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے باپ سے زیادہ محبوب تھے۔ اور اسامہ بن زید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے سے زیادہ محبوب تھے۔ اس وجہ سے میں نے ان کے لیے تمہارے سے پانچ سو زیادہ مقرر کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35084، ترقيم محمد عوامة 33549)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33550 ترقیم الشثری: -- 35085
٣٥٠٨٥ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم بن سليمان عن ابي الزناد قال: اعطانا عمر درهما (درهما) (١) ثم اعطانا درهمين درهمين -يعني قسم بينهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت ابو الزناد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں ایک ایک درہم عطا کیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیں دو دو درہم عطا کیے۔ یعنی آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان تقسیم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35085، ترقيم محمد عوامة 33550)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33551 ترقیم الشثری: -- 35086
٣٥٠٨٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن انس بن مالك وسعيد بن المسيب ان عمر بن الخطاب كتب المهاجرين على خمسة آلاف والانصار على اربعة آلاف، ومن (لم يشهد) (١) (بدرا) (٢) من اولاد المهاجرين على اربعة آلاف، وكان منهم اسامة بن زيد ومحمد بن عبد الله بن جحش وعمر بن ابي سلمة وعبد الله بن عمر (فقال) (٣) عبد الرحمن بن عوف: إن عبد الله ليس مثل هؤلاء، إن عبد الله من امره من امره فقال عبد الله بن عمر لعمر: إن كان حقا لي (فاعطنيه) (٤) ، وإلا فلا تعطنيه، فقال عمر لعبد الرحمن بن عوف: فاكتبني على اربعة آلاف، وعبد الله على خمسة آلاف، والله لا يجتمع انا وانت على خمسة آلاف، فقال عبد الله بن عمر: إن كان حقا فاعطنيه، وإلا فلا تعطنيه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (شهد)، وانظر: سنن البيهقي ٦/ ٣٥٠، وتاريخ دمشق ٣١/ ١٠٤.
(٢) في [جـ]: (بلدا).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٤) في [أ، ب]: (فأعطيته).
(٥) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد.

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ دونوں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مہاجرین کے لیے پانچ ہزار مقرر فرمائے اور انصار کے لیے چار ہزار مقرر فرمائے۔ اور مہاجرین کی اولاد میں سے جو غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے ان کے لیے چار ہزار مقرر فرمائے۔ ان میں اسامہ بن زید، محمد بن عبد اللہ بن جحش، عمر بن ابی سلمہ اور عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما شامل تھے۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کی طرح نہیں ہیں۔ بیشک عبد اللہ کا معاملہ تو وہی ہے جو ہے۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اگر یہ میرا حق ہے تو آپ رضی اللہ عنہ مجھے ضرور دیں ورنہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے ہرگز مت دیں۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میرے چار ہزار مقرر کردو۔ اور عبد اللہ کے پانچ ہزار مقرر کردو۔ اللہ کی قسم میں اور تو پانچ ہزار پر جمع نہیں ہوسکتے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر میرا حق ہے تو مجھے دے دیجئے ورنہ آپ رضی اللہ عنہ مجھے ہرگز مت دیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35086، ترقيم محمد عوامة 33551)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33552 ترقیم الشثری: -- 35087
٣٥٠٨٧ - حدثنا غسان بن (مضر) (١) عن سعيد بن يزيد عن ابي نضرة عن جابر قال: لما ولي (عمر) (٢) الخلافة فرض الفرائض، ودون الدواوين، وعرف العرفاء، قال جابر: فعرفني على اصحابي (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نصر).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد في العلل ٢/ ١٩٣، والبيهقي ٦/ ٣٦٠.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خلافت ملی تو آپ رضی اللہ عنہ نے حصے مقرر فرمائے۔ اور دیوان مدوّن کروائے۔ اور نگران مقرر کیے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے مجھے میرے ساتھیوں پر نگران بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35087، ترقيم محمد عوامة 33552)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. في العبيد يفرض لهم أو يرزقون؟
ان غلاموں کا بیان جن کو حصہ دیا گیا یا ان کو تنخواہ دی گئی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33553 ترقیم الشثری: -- 35088
٣٥٠٨٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد عن (مخلد) (١) الغفاري ان ثلاثة مملوكين شهدوا بدرا فكان عمر يعطي كل رجل منهم كل سنة: ثلاثة آلاف (ثلاثة آلاف) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مجلز).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) مجهول؛ مخلد الغفاري مختلف في صحبته، قال البخاري: "له صحبة"، وقال أبو حاتم: "لا صحبة له"، وقال ابن حجر: "ما رأيته في التاريخ إلا مع التابعين"، والخبر أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٠٩)، والطبراني ٢٠/ (٨٥٣)، وابن قانع ٣/ ١٢٥، وأبو عبيد في الأموال (٦٠٩)، والبيهقي ٦/ ٣٤٧.

حضرت مخلد الغفاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین غلام غزوہ بدر میں شریک ہوئے پس حضرت عمر رضی اللہ عنہان میں سے ہر ایک کو ہر سال تین تین ہزار عطا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35088، ترقيم محمد عوامة 33553)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33554 ترقیم الشثری: -- 35089
٣٥٠٨٩ - حدثنا عباد بن العوام عن هارون بن عنترة عن ابيه قال: شهدت عثمان وعليا يرزقان ارقاء الناس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عنترة صدوق.
حضرت عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اس حال میں کہ یہ دونوں حضرات لوگوں کے غلاموں کو وظیفہ دے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35089، ترقيم محمد عوامة 33554)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33555 ترقیم الشثری: -- 35090
٣٥٠٩٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن داود عن يوسف بن سعد عن وهيب ان زيد بن ثابت كان في إمارة عثمان على بيت المال، قال: فدخل عثمان (فابصر) (١) ⦗٣٠١⦘ (وهيبا) (٢) يعينهم فقال: من هذا؟ فقال: مملوك لي، فقال: اراه يعينهم، افرض له الفين، قال: ففرض له الفا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وأبصر).
(٢) في [أ، ب]: (وهينًا).
(٣) مجهول؛ لجهالة وهيب، أخرجه البخاري في التاريخ ٦/ ١٧٦، والبيهقي ٦/ ٣٤٨.

حضرت وھیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں بیت المال کے نگران مقرر تھے۔ ایک دن حضرت عثمان رضی اللہ عنہائے، انہوں نے دیکھا کہ وھیب ان کی مدد کر رہے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا غلام ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ یہ ان لوگوں کی مدد کر رہا تھا تم اس کے لیے دو ہزار مقرر کردو۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے ایک ہزار مقرر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35090، ترقيم محمد عوامة 33555)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں