🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36775 ترقیم الشثری: -- 38364
٣٨٣٦٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن جعفر (عن) (١) ميمون قال: لا يكون الرجل تقيا حتى يحاسب نفسه (٢) محاسبة شريكه، حتى يعلم ماكله ومطعمه ومشربه وملبسه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [هـ]: زيادة (أشد من).

حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت تک پرہیزگار نہیں بن سکتا کہ جب تک اپنے نفس کا اس طرح محاسبہ نہ کرے جیسا کہ وہ اپنے شریک کا محاسبہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے کھانے، پینے اور لباس کے ذرائع کو نہ جان لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38364، ترقيم محمد عوامة 36775)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36776 ترقیم الشثری: -- 38365
٣٨٣٦٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن (عمر) (١) بن موسى الانصاري عن موسى ابن عبد الله بن يزيد عن ابيه قال: كان اكثر الناس صلاة وكان لا يصوم إلا يوم عاشوراء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (عمرو).
حضرت موسیٰ بن عبداللہ بن یزید رحمہ اللہ اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ نمازی تھے اور صرف عاشورے کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38365، ترقيم محمد عوامة 36776)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36777 ترقیم الشثری: -- 38366
٣٨٣٦٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن سلمة بن نبيط قال: قال (ابي) (١) : يا بني قم فصل من السحر، فإن لم تستطع فلا تدع ركعتي الفجر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ع، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٧٢٣)، وفي الزهد ص ٢٣٣.

حضرت سلمہ بن نبیط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے اٹھ اور سحری کے وقت نماز پڑھا کر۔ اگر تجھ میں یہ قدرت نہ ہو تو فجر کی دو رکعتوں کو ہرگز نہ چھوڑ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38366، ترقيم محمد عوامة 36777)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36778 ترقیم الشثری: -- 38367
٣٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الاعمش عن يزيد بن حيان قال: إن كان (عنبس) (١) بن عقبة التيمي تيم (الرباب) (٢) (ليسجد) (٣) حتى إن ⦗٨٧⦘ العصافير ليقعن على ظهره وينزلن، ما يحسبنه إلا (جذم) (٤) حائط.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (عيسى).
(٢) في [ب]: (الحرباب).
(٣) في [س]: (يسجد).
(٤) في [جـ]: (حرم).

حضرت یزید بن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عنبس بن عقبہ التیمی رحمہ اللہ (یعنی تیم الر باب) جب سجدہ کرتے یہاں تک کہ چڑیاں ان کی کمر پر بیٹھ جاتیں اور اترتیں۔ چڑیاں ان کو محض ایک دیوار کا ٹکڑا ہی سمجھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38367، ترقيم محمد عوامة 36778)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36779 ترقیم الشثری: -- 38368
٣٨٣٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا الربيع بن النذر عن ابيه [عن الربيع بن (خثيم) (١) في قوله تعالى: ﴿ومن يتق الله يجعل له مخرجا﴾ [الطلاق: ٢] ، قال: من كل امر ضاق على الناس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (خيثم).
حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے قول { وَمَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا } کی تفسیر میں منقول ہے کہ ہر اس راستہ سے کہ جو لوگوں کے لیے مشکل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38368، ترقيم محمد عوامة 36779)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36780 ترقیم الشثری: -- 38369
٣٨٣٦٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن اشعث] (١) عن جعفر عن سعيد بن جبير ﴿امن هو قانت آناء الليل ساجدا (وقائما) (٢) يحذر الآخرة﴾ [الزمر: ٩] ، قال: يحذر عذاب الآخرة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (قايمًا).

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ اللہ کے ارشاد { أَمَّنْ ہُوَ قَانِتٌ آنَائَ اللَّیْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا یَحْذَرُ الآخِرَۃَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38369، ترقيم محمد عوامة 36780)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36781 ترقیم الشثری: -- 38370
٣٨٣٧٠ - حدثنا ابن يمان عن سفيان عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير او عن الحسن في قوله تعالى: ﴿لا يحزنهم الفزع الاكبر﴾ [الانبياء: ١٠٣] ، قال: إذا اطبقت النار عليهم.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ یا حسن رحمہ اللہ سے اللہ کے ارشاد { لاَ یَحْزُنُہُمَ الْفَزَعُ الأَکْبَرُ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ جب ان کو آگ سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38370، ترقيم محمد عوامة 36781)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36782 ترقیم الشثری: -- 38371
٣٨٣٧١ - حدثنا قبيصة قال: حدثنا سفيان عن ابي بكر الزبيدي عن ابيه قال: ما رايت حيا اكثر جلوسا في المساجد من الثوريين والعرنيين.
حضرت ابوبکر زبیدی رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے کسی قبیلے کو بھی ثوریین اور عرنیین سے زیادہ مسجد میں قیام کرنے والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38371، ترقيم محمد عوامة 36782)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36783 ترقیم الشثری: -- 38372
٣٨٣٧٢ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب قال: قال الحسن: يا ابن آدم تبصر القذى في عين اخيك، وتدع (الجذل) (١) معترضا في عينك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (الجدل).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم! تو اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکے کو بھی دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ میں پڑے شہتیر سے بھی درگزر کرجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38372، ترقيم محمد عوامة 36783)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36784 ترقیم الشثری: -- 38373
٣٨٣٧٣ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب عن الحسن قال: كانوا يقولون: إن لسان الحكيم من وراء قلبه، فإذا اراد ان يقول رجع إلى قلبه، فإن كان له: قال، ⦗٨٨⦘ وإن كان عليه: امسك، وإن الجاهل قلبه في طرف لسانه لا يرجع إلى (قلبه) (١) ، ما (اتى) (٢) على لسانه (تكلم) (٣) به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قوله).
(٢) في [أ]: (أنا).
(٣) في [أ، ب]: (يتكلم).

حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ لوگوں کا مقولہ ہے کہ دانا آدمی کی زبان اس کے دل کے پیچھے (ماتحت) ہوتی ہے۔ جب وہ بولنے کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے دل سے پوچھتا ہے۔ اگر اس کا نفع ہو تو بات کہہ دیتا ہے اور اگر نقصان ہو تو خاموش رہتا ہے۔ اور جاہل آدمی کا دل اس کی زبان کے کنارے پر ہوتا ہے وہ اپنے دل سے نہیں پوچھتا جو منہ میں آجائے کہہ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38373، ترقيم محمد عوامة 36784)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں