🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36794 ترقیم الشثری: -- 38384
٣٨٣٨٤ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: بلغني ان الله ﵎ يقول يوم القيامة: يا بني آدم إنا قد انصتنا لكم منذ (خلقتكم) (١) إلى يومكم هذا، فانصتوا لنا (نقرا) (٢) اعمالكم عليكم، فمن وجد خيرا فليحمد الله (٣) ، ومن وجد شرا فلا يلومن إلا نفسه، فإنما هي اعمالكم نردها عليكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خلقكم).
(٢) في [ط، هـ]: (تقرأ).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (عليه).

حضرت حسان بن عطیہ رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ اے ابن آدم! جب سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ہم تمہارے بارے میں خاموش رہے۔ پس آج تم خاموش رہو اور ہم تمہارے اعمال نامے کو سنائیں گے جو شخص اچھا اعمال نامہ دیکھے وہ اللہ کی تعریف کرے اور جو شخص برا اعمال نامہ دیکھے وہ صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ کیونکہ یہ تو تمہارے ہی اعمال نامے ہیں جو ہم تم کو واپس کررہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38384، ترقيم محمد عوامة 36794)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36795 ترقیم الشثری: -- 38385
٣٨٣٨٥ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثنا ابو بكر عن ضمرة ان ابا ريحانة [استاذن صاحب (مسلحته) (١) ان ياتي اهله فقال: يا (ابا) (٢) ريحانة!] (٣) كم تريد ان اؤجلك؟ قال: ليلة، فلما قدم اتى المسجد فلم (يزل) (٤) يصلي حتى اصبح ثم (دعا) (٥) (بدابته) (٦) متوجها إلى (مسلحته) (٧) فقالوا: يا (ابا) (٨) ريحانة! اما ⦗٩١⦘ استاذنت إلى اهلك؟ فقال: إنما اجلني (اميري) (٩) ليلة، فلا اكذب ولا اخلف، قال: فانصرف إلى (مسلحته) (١٠) ولم يات اهله، وكان منزل ابي ريحانة بيت المقدس (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (مسلمه).
(٢) في [أ، ع]: (با).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [أ، ب]: (عاد).
(٦) في [س]: (بدابة).
(٧) في [س]: (مسلمه).
(٨) في [أ، ع]: (با).
(٩) في [س]: (أمري).
(١٠) في [س]: (مسلمه).
(١١) ضعيف؛ أبو بكر هو ابن أبي مريم ضعيف، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٨٧٧)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٢١)، وابن عساكر ٢٣/ ٢٠٣.

حضرت ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوریحانہ رحمہ اللہ نے اپنی چوکی کے امیر سے گھر جانے کی اجازت مانگی۔ اس نے کہا کہ اے ابوریحانہ آپ کو کتنی مہلت چاہیے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایک رات۔ پھر جب آئے تو مسجد میں چلے گئے اور صبح تک نماز پڑھتے رہے۔ پھر اپنی سواری منگوائی اور اپنی چوکی کی طرف چل دئیے۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوریحانہ کیا آپ نے اپنے گھر جانے کی اجازت نہیں لی تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھ کو میرے امیر نے صرف ایک رات کی اجازت دی تھی۔ پس نہ تو میں جھوٹ بولتا ہوں اور نہ ہی وعدہ خلافی کرتا ہوں۔ راوی فرماتے ہیں کہ وہ اپنی چوکی کی طرف چل نکلے اور اپنے گھر والوں کے پاس نہیں گئے اور ابوریحانہ کا گھر بیت المقدس میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38385، ترقيم محمد عوامة 36795)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36796 ترقیم الشثری: -- 38386
٣٨٣٨٦ - حدثنا محمد بن مصعب (قال) (١) : حدثنا الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير ان عبد الله بن سلام (صك) (٢) غلاما له (صكة) (٣) فجعل يبكي ويقول: اقتص مني، ويقول الغلام: لا اقتص (منك) (٤) يا سيدي، قال ابن سلام: كل ذنب يغفره الله إلا (صكة) (٥) الوجه (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (مكت).
(٣) في [س]: (مكة).
(٤) في [س]: (ملك).
(٥) في [س]: (مكة).
(٦) منقطع؛ يحيى بن أبي كثير لم يدرك عبد اللَّه بن سلام، والخبر أخرجه ابن عساكر ٢٩/ ١٣٤.

حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن سلام نے اپنے ایک غلام کو طمانچہ مارا۔ پس وہ رونے لگے اور کہنے لگے کہ مجھ سے بدلہ لے لے اور غلام کہنے لگا کہ اے سردار! میں آپ سے بدلہ نہیں لوں گا تو ابن سلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر گناہ کو معاف کردے گا سوائے چہرے کے تھپڑ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38386، ترقيم محمد عوامة 36796)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36797 ترقیم الشثری: -- 38387
٣٨٣٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن مطرف عن كعب قال: ما من عبد إلا في راسه حكمة، فإن تواضع (١) رفعه الله، وإن تكبر وضعه الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (للَّه).
حضرت کعب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر بندے کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے۔ پھر اگر وہ تواضع کرے تو اللہ اس کو بلند کردیتے ہیں اور اگر تکبر کرے تو اللہ اس کو گرا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38387، ترقيم محمد عوامة 36797)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36798 ترقیم الشثری: -- 38388
٣٨٣٨٨ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن الحسن في قول (الله) (١) ⦗٩٢⦘ (تعالى) (٢) : ﴿من يعمل (سوءا) (٣) يجز به﴾ [النساء: ١٢٣] ، قال: قال الحسن: (ذاك) (٤) لمن اراد الله هوانه، فاما من اراد الله كرامته فإنه يتجاوز عن سيئاته في اصحاب الجنة ﴿وعد الصدق الذي كانوا يوعدون﴾ [الاحقاف: ١٦] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [جـ، ع].
(٣) في [أ، جـ]: (سوًا)، وفي [ع]: (سواءً).
(٤) سقط من: [أ، ب].

حضرت حسن رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنْ یَعْمَلْ سُوئًا یُجْزَ بِہِ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ جس کو اللہ کے ذلیل کرنے کا ارادہ کرلیا ہو۔ لیکن جس شخص کو عزت دینے کا ارادہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی غلطیوں سے درگزر کردیتے ہیں اور جنت میں ٹھکانہ دیتے ہیں جیسا کہ اللہ کا ارشاد ہے: { وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِی کَانُوا یُوعَدُونَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38388، ترقيم محمد عوامة 36798)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36799 ترقیم الشثری: -- 38389
٣٨٣٨٩ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا ابو هلال قال: حدثنا ابو صالح العقيلي قال: كان ابو العلاء يزيد بن عبد الله بن الشخير يقرا في المصحف حتى يغشى عليه.
حضرت ابوصالح فرماتے ہیں کہ ابوعلاء یزید بن عبداللہ بن الشخیر قرآن پڑھتے ہوئے بےہوش ہوجایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38389، ترقيم محمد عوامة 36799)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36800 ترقیم الشثری: -- 38390
٣٨٣٩٠ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن سعيد الجريري قال: كان ابو العلاء يقرا في المصحف، فكان مطرف يقول له احيانا: (اغن) (١) عنا مصحفك سائر اليوم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أمر).
حضرت سعید جریری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوالعلاء قرآن پڑھتے تو مطرف ان سے بعض اوقات کہا کرتے تھے کہ باقی دن اپنے مصحف سے ہمیں معاف رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38390، ترقيم محمد عوامة 36800)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36801 ترقیم الشثری: -- 38391
٣٨٣٩١ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن هارون بن عنترة عن ابيه قال: سالت ابن عباس: اي العمل افضل؟ قال: ذكر الله اكبر، قال: ومن ابطا به عمله لم يسرع به حسبه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (الأخوص).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسدد كما في المطالب العالية (٣٣٩١)، وابن فضيل في الدعاء (١٠١)، والبيهقي في الشعب (٦٧١)، والدارمي (٣٤٥)، والخطيب في الموضح ٢/ ٥٣٣.

حضرت ہارون بن عنترہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کون سا عمل سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کا ذکر کرنا فرمایا کہ جس شخص کو اس کا عمل پیچھے ڈال دے اس کو اس کا حسب ونسب آگے نہیں بڑھا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38391، ترقيم محمد عوامة 36801)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36802 ترقیم الشثری: -- 38392
٣٨٣٩٢ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عبد الله بن ابي (الحسين) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"الا ادلكم على خير اخلاق اهل الدنيا والآخرة؟ من عفا ⦗٩٣⦘ عمن ظلمه، واعطى من حرمه، ووصل من قطعه، ومن احب ان (ينسا له) (٢) في عمره ويزاد له في ماله فليتق الله ربه وليصل رحمه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: بياض، وفي [جـ، ع]: (الحسن).
(٢) في [ط، هـ]: (يتسأل).
(٣) مرسل؛ عبد اللَّه تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٢٣٧)، وابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (٢٦)، وأخرجه الطبراني مرفوعًا ١٩/ (٣٤٣) من حديث ابن أبي حسين عن كعب بن عجرة.

حضرت عبداللہ بن ابی الحسین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم کو دنیا اور آخرت میں سب سے اچھے اخلاق والا نہ بتاؤں؟ یہ وہ شخص ہے جو اس کو معاف کردے جس نے اس پر ظلم کیا ہو اور اس شخص کو عطا کرے جس نے اس کو محروم رکھا ہو اور اس سے رشتہ جوڑے جس نے قطع رحمی کی ہو اور جس شخص کو یہ اچھی بات اچھی لگتی ہے کہ اس کی عمر دراز اور مال زیادہ ہو تو وہ اپنے اللہ سے ڈرے اور صلہ رحمی اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38392، ترقيم محمد عوامة 36802)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36803 ترقیم الشثری: -- 38393
٣٨٣٩٣ - حدثنا عفان (قال) (١) : حدثنا حماد بن زيد عن عمرو بن مالك عن ابي الجوزاء ﴿يوم هم على النار يفتنون﴾ [الذاريات: ١٣] ، قال: يعذبون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابوجوزا رحمہ اللہ قرآنِ پاک کی آیت { یَوْمَ ہُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یُعَذَّبُونَ یعنی ان کو عذاب دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38393، ترقيم محمد عوامة 36803)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں