مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38847 ترقیم الشثری: -- 40492
٤٠٤٩٢ - حدثنا عبد الله بن بكر قال: حدثنا حاتم بن ابي (صغيرة) (١) عن عمرو ابن دينار قال: لما ذكروا من شان عثمان الذي ذكروا اقبل عبد الرحمن بن عوف في نفر من اصحابه حتى دخلوا على عبد الله بن عمر (فقالوا) (٢) : يا ابا عبد الرحمن الا ترى ما قد احدث هذا الرجل؟ فقال: بخ، بخ، فما تامروني؟ تريدون ان تكونوا مثل الروم و (فارس) (٣) إذا غضبوا على ملك قتلوه، قد ولاه الله الذي ولاه فهو اعلم لست بقائل في شانه شيئا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (مغيرة).
(٢) في [أ، ب]: (فقال).
(٣) في [س]: (الفارس).
(٤) منقطع؛ عمرو بن دينار لم يدرك زمن عثمان.
عمرو بن دینار سے منقول ہے کہتے ہیں جب حضرت عثمان کے بارے میں تذکرہ ہوا جس طرح تذکرے لوگ کرتے ہیں تو عبدالرحمن بن عوف اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ تشریف لائے اور حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس آئے۔ پس انہوں نے کہا اے ابو عبدالرحمن کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اس آدمی (حضرت عثمان) نے کتنی چیزیں پیدا کردیں؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا واہ بھئی واہ تم مجھے کس بات کا حکم دے رہے ہو؟ کیا تم چاہتے ہو تم روم اور فارس والوں کی طرح ہوجاؤ کہ جب وہ اپنے بادشاہ سے ناراض ہوتے تو اسے قتل کردیتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ امارت سونپی ہے کہ وہی زیادہ بہتر جاننے والا ہے میں ان کی شان میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40492، ترقيم محمد عوامة 38847)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40493
٤٠٤٩٣ - حدثنا اسود بن عامر قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن بشر بن (شغاف) (١) قال: سالني عبد الله بن سلام عن الخوارج فقلت: (هم) (٢) اطول الناس صلاة (واكثرهم صوما) (٣) غير انهم إذا خلفوا (الجسر) (٤) اهراقوا ⦗٤٣٥⦘ الدماء واخذوا الاموال، قال: لا (تسال) (٥) عنهم (إلا ذا) (٦) ، (اما) (٧) إني قد قلت لهم: لا تقتلوا عثمان، دعوه، فوالله لئن تركتموه إحدى عشرة ليموتن على (فراشه موتا) (٨) فلم يفعلوا، وإنه لم يقتل نبي إلا قتل به سبعون الفا (من الناس) (٩) ولم يقتل خليفة إلا قتل به خمسة وثلاثون الفا (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شغًا).
(٢) في [هـ]: (لهم).
(٣) في [أ، ب]: (وأكثر صوامًا)، وفي [س، جـ]: (أكثر صومًا).
(٤) في [س]: (الجسد).
(٥) في [س]: (يسأل).
(٦) في [أ، ب]: (إلا إذا).
(٧) في [ع]: (إيما).
(٨) سقط من: [أ، ب، ع].
(٩) سقط من: [س].
(١٠) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان.
بشر بن شغاف فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے مجھ سے خوارج کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ یہ لوگوں میں سب سے لمبی نماز پڑھنے والے اور سب سے زیادہ روزے رکھنے والے ہیں، البتہ جب یہ پل کے پار چلے جاتے ہیں تو خون بہاتے ہیں اور مال لوٹتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ان کے بارے میں ایسے ہی شخص سے پوچھا جائے۔ سنو! میں نے ان سے کہا تھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل نہ کرو، انہیں چھوڑ دو، اللہ کی قسم اگر تم انہیں گیارہ (راتیں) چھوڑ دو تو وہ ضرور اپنے بستر پر طبعی موت مر جائیں گے، مگر انہوں نے ایسا نہ کیا۔ بیشک کوئی نبی قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے بدلے لوگوں میں سے ستر ہزار قتل کیے گئے اور کوئی خلیفہ قتل نہیں کیا گیا مگر اس کے بدلے پینتیس ہزار قتل کیے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40493، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38849 ترقیم الشثری: -- 40494
٤٠٤٩٤ - حدثنا علي بن حفص قال: حدثنا محمد بن طلحة عن عاصم بن كليب الجرمي عن ابي قلابة قال: جاء الحسن بن علي إلى عثمان (فقال) (١) : اخترط سيفي، (قال) (٢) : (لا، ابرا إلى الله) (٣) إذن من دمك، ولكن (شم) (٤) سيفك وارجع إلى ابيك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) في [س]: (فقال).
(٣) في [جـ]: (لا أبرأ إلى اللَّه)، وفي [س]: (لا أبرأ واللَّه)، وفي [ع]: (لا أبروا إلى اللَّه).
(٤) أي: أغمده، وفي [أ، هـ]: (ثم).
(٥) منقطع؛ أبو قلابة لا يروي عن عثمان.
ابو قلابہ سے منقول ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ حضرت عثمان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں اپنی تلوار سونت لوں؟ (میں باغیوں سے لڑائی کے لیے تیار ہوں) حضرت عثمان نے فرمایا، نہیں، تب میں اللہ کے سامنے تمہارے خون سے بری ہوں۔ تم اپنی تلوار وہیں (نیام میں) رکھو اور اپنے والد کے پاس واپس چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40494، ترقيم محمد عوامة 38849)
ترقیم عوامۃ: 38850 ترقیم الشثری: -- 40495
٤٠٤٩٥ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش قال: دخلنا على (ابن) (١) ابي (الهذيل) (٢) فقال: قتلوا عثمان ثم اتوني، (٣) فقلنا له: اتريبك نفسك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [هـ]: (هذيل).
(٣) في [ع]: زيادة (قال).
اعمش سے منقول ہے کہ ہم ابن ابو ہذیل کے پاس آئے تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے حضرت عثمان کو شہید کردیا وہ پھر میرے پاس آئے ہم نے کہا تم کو شک تو نہیں ہوا کہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40495، ترقيم محمد عوامة 38850)
ترقیم عوامۃ: 38851 ترقیم الشثری: -- 40496
٤٠٤٩٦ - حدثنا غندر وابو اسامة (قالا) (١) : (اخبرنا) (٢) شعبة عن سعد بن إبراهيم عن ابيه قال: سمعته (٣) يقول: هاتان رجلاي، فإن كان في كتاب الله ان تجعلوهما في القيود فاجعلوهما في القيود (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (قال).
(٢) في [ع]: (أخبرني).
(٣) أي: عثمان كما في مصادر التخريج.
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٧٩٧)، وابنه عبد اللَّه في زوائد المسند ١/ ٧٢ (٥٢٤)، والخلال في السنة (٤٢٤)، وابن سعد ٣/ ٦٩، وابن شبه (٢٠٨٢)، وأبو نعيم في الإمامة (١٢٤)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٧.
سعد بن ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ میرے دو پاؤں ہیں اگر کلام اللہ میں یہ ہے کہ ان کو قید میں ڈال دو تو میرے دونوں پاؤں میں بیڑیاں ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40496، ترقيم محمد عوامة 38851)
ترقیم عوامۃ: 38852 ترقیم الشثری: -- 40497
٤٠٤٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: قال حذيفة حين قتل عثمان: اللهم إن كانت العرب اصابت بقتلها عثمان خيرا او رشدا او رضوانا فإني بريء منه، وليس لي فيه نصيب، وإن كانت العرب اخطات بقتلها عثمان فقد علمت براءتي، قال: اعتبروا قولي (ما) (١) اقول لكم، والله إن كانت العرب اصابت بقتلها عثمان (لتحتلبن) (٢) به (لبنا) (٣) ، [ولئن كانت العرب اخطات بقتلها عثمان (لتحتلبن) (٤) به دما] (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بما).
(٢) في [س]: (لتجتلبن)، وفي [ع]: (لتحلبن).
(٣) في [ع]: (دمًا).
(٤) في [س]: (لتجتلبن).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٨٠١)، وابن سعد ٣/ ٨٣.
محمد سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کے قتل کے وقت فرمایا کہ اے اللہ اگر اہل عرب نے حضرت عثمان کو شہید کر کے اچھا کیا یعنی خیرو ہدایت اور تیری رضا کی خاطر، تو میں اس سے بری ہوں اور میرا اس میں کچھ حصہ نہیں اور اگر اہل عرب نے ان کو شہید کرکے غلطی کی تو میری براءت کے بارے میں تو جانتا ہی ہے۔ پھر فرمایا میری اس بات سے عبرت حاصل کرو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اللہ کی قسم اگر اہل عرب نے ان کے قتل میں بھلائی کی تو عنقریب وہ اس کا نفع دیکھ لیں گے اور اگر انہوں نے اس میں غلطی کی تو اس کا خونی نقصان بھی دیکھ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40497، ترقيم محمد عوامة 38852)
ترقیم عوامۃ: 38853 ترقیم الشثری: -- 40498
٤٠٤٩٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن حميد بن هلال قال: قال ابو ذر لعثمان: لو امرتني (ان) (١) اتعلق بعروة قتب، لتعلقت (بها) (٢) ابدا ⦗٤٣٧⦘ حتى (اموت) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ع]: (بهذا).
(٣) في [هـ]: (أمرت).
(٤) منقطع؛ حميد لم يدرك أبا ذر، وأخرجه عبد الرزاق (٢٠٦٩٠).
حمیدبن ہلال سے منقول ہے کہ ابو ذر نے حضرت عثمان سے عرض کیا کہ اگر آپ مجھے حکم دیں تو میں کجاوے کے حلقے کے ساتھ اپنے آپ کو معلق کرلوں اور پھر اسی سے بندھا رہوں یہاں تک کہ مجھے موت آجائے (یعنی میں آپ کی ہر طرح اطاعت کے لیے تیار ہوں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40498، ترقيم محمد عوامة 38853)
ترقیم عوامۃ: 38854 ترقیم الشثری: -- 40499
٤٠٤٩٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابيه عن ابي يعلى عن ابن الحنفية قال: قال علي: لو سيرني عثمان إلى صرار (لسمعت) (١) له واطعت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سمعت).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن شبه (٢٠٩١)، ونعيم (٢٠٨)، والخلال (٤١٦)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٦١.
ابن حنفیہ سے منقول ہے کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اگر حضرت عثمان مجھے مقام صرار کی طرف جانے کا حکم دیتے تو میں ان کے اس حکم کو سنتا اور اطاعت کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40499، ترقيم محمد عوامة 38854)
ترقیم عوامۃ: 38855 ترقیم الشثری: -- 40500
٤٠٥٠٠ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ميمون بن مهران عن عبد الله بن سيدان عن ابي ذر قال: لو امرني عثمان ان امشي على راسي لمشيت (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سيدان.
حضرت ابو ذر نے فرمایا کہ اگر حضرت عثمان مجھے حکم دیتے کہ میں سر کے بل چلوں تو میں ضرور چلتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40500، ترقيم محمد عوامة 38855)
ترقیم عوامۃ: 38856 ترقیم الشثری: -- 40501
٤٠٥٠١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي إسحاق عن عبيد بن عمرو (الخارفي) (١) قال: كنت احد النفر (الذين) (٢) قدموا فنزلوا بذي المروة، (فارسلونا) (٣) إلى نفر من اصحاب محمد ﷺ (٤) وازواجه نسالهم: انقدم او نرجع؟ وقيل لنا؟ اجعلوا عليا آخر من (تسالون) (٥) ، قال: فسالناهم فكلهم امر بالقدوم فاتينا عليا فسالناه فقال: سالتم احدا قبلي؟ قلنا: نعم، قال: فما امروكم ⦗٤٣٨⦘ به؟ (قلنا) (٦) : امرونا بالقدوم، قال: لكني لا آمركم، (اما لا) (٧) بيض (فليفرخ) (٨) (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الحارثي)، وفي [س، هـ]: (الخارقي).
(٢) في [ع]: (الذي).
(٣) في [جـ]: (مال سلونا).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ط، هـ]: (تسألون)، وفي [ع]: (تصلون).
(٦) في [ع]: (قال).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) أي: إن تقتلوه تهيجوا فتنة يتولد منه شر كبير، انظر: النهاية ٣/ ٤٢٤، الفائق ٣/ ١٠٩، ولسان العرب ٣/ ٤٢، وغريب الحديث للخطابي ٢/ ٢٠٣.
(٩) مجهول؛ عبيد بن عمرو اختلف في اسمه كثيرًا، لم يرو عنه إلا أبو إسحاق وهو مترجم في التهذيب باسم: (أبي المغيرة البجلي)، والخبر أخرجه الخطابي في غريب الحديث ٢/ ٢٠٤.
عبید بن عمرو خارفی سے منقول ہے کہ جو لوگ مدینہ آئے تھے ان میں سے میں بھی ایک تھا پس یہ قافلہ ذی مروہ میں ٹھہرا۔ قافلے والوں نے ہمیں اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی ازواج مطہرات کے پاس بھیجا کہ ہم ان سے یہ سوال کریں کہ ہم مدینہ آجائیں یا لوٹ جائیں اور ہم کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ سب سے آخر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کرنا ہے۔ پس ہم نے ان سے بات کی اور سوال کیا آنے یا واپس لوٹنے کے بارے میں۔ انہوں نے آنے کا مشورہ دیا پھر ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ کر ان سے سوال کیا تو انہوں نے پوچھا کیا تم لوگوں نے مجھ سے پہلے بھی کسی سے یہ سوال کیا تو ہم نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا انہوں نے کیا حکم دیا ہے؟ ہم نے کہا آنے کا حکم دیا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا لیکن میں تمہیں یہ حکم نہیں دیتا یہ معاملہ ایسا ہے کہ اسکا انجام جلد ظاہر ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40501، ترقيم محمد عوامة 38856)