المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
120. مَنْ دَخَلَ عَلَى أُمَرَاءَ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ لَيْسَ بِوَارِدٍ عَلَى الْحَوْضِ
جو حکمرانوں کے پاس جا کر ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ظلم میں ان کی مدد کرے وہ حوضِ کوثر پر نہیں آئے گا۔
حدیث نمبر: 267
فأخبرَناه أبو محمد الحسن بن محمد الإسفَرَاييني، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حدثني محمد بن عبد الوهاب القَنّاد، حدثنا سفيان ومِسعَر، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن عاصم العَدَوي، عن كعب بن عُجْرة قال: خرجَ علينا رسول الله ﷺ ونحن تسعةٌ وبيننا وسائدُ من أَدَمٍ أحمرَ، فقال:"إنَّه سيكون بعدي أمراءُ فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولست منه، ولن يَرِدَ عليَّ الحوضَ، ومن لم يُصدِّقْهم بكذبهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فهو منِّي وأنا منه، وسيَرِدُ عليَّ الحوضَ" (1) . وقد شَهِدَ جابر بن عبد الله قولَ رسول الله ﷺ هذا لكعب بن عُجْرة:
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نو افراد تھے اور ہمارے درمیان سرخ چمڑے کے تکیے رکھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ ہی میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر میرے پاس ہرگز نہیں پہنچے گا، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر پہنچے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 267]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 267] [ترقيم الشركة 264]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 268
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن ابن خُثَيْم، عن عبد الرحمن بن سابِطٍ، عن جابر بن عبد الله: أنَّ النبي ﷺ قال لكعب بن عُجْرة:"أعاذَكَ اللهُ يا كعبَ بنَ عُجْرة من إمارة السُّفَهاء" قال: وما إمارةُ السفهاء؟ قال:"أمراءُ يكونون بعدي لا يهتَدُون بهَدْيي، ولا يَستنُّون بسُنَّتي، فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظلمِهم، فأولئك ليسوا منّي ولستُ منهم، ولا يَرِدُون حوضي، ومَن لم يصدِّقهم بكَذِبِهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فأولئك منّي وأنا منهم وسيَرِدُون عليَّ حوضي، يا كعبَ بن عُجْرة، لا يدخلُ الجنةَ لحمٌ نَبَتَ من سُحْتٍ، النارُ أَولَى به، يا كعبَ بنَ عُجْرة، الصومُ جُنَّة، والصدقةُ تُطفِئُ الخطيئة، والصلاة قُرْبان - أو قال: برهان -" (2) .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! اللہ تمہیں بے وقوفوں کی حکمرانی سے اپنی پناہ میں رکھے۔“ انہوں نے عرض کیا: بے وقوفوں کی حکمرانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حکمران جو میرے بعد ہوں گے، نہ تو وہ میری ہدایت پر چلیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ لوگ مجھ سے نہیں ہیں اور نہ ہی میں ان سے ہوں، اور وہ میرے حوض پر نہیں آئیں گے، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ! وہ گوشت جنت میں داخل نہیں ہوگا جو حرام مال سے پلا بڑھا ہو، آگ ہی اس کے لیے زیادہ بہتر ہے؛ اے کعب بن عجرہ! روزہ ڈھال ہے، صدقہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے (جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے) اور نماز اللہ کا قرب (یا فرمایا: دلیل و برہان) ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 268]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي من أجل ابن خثيم: وهو عبد الله بن عثمان بن خثيم» [ترقيم الرساله 268] [ترقيم الشركة 265]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 269
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ - حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا عَيّاش بن الوليد الرَّقّام، حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى، حدثنا حمَيد، عن أنس قال: قال رسول الله ﷺ:"دخلتُ الجنةَ فإذا أنا بنهرٍ يجري حافَتَاهُ خِيامُ اللؤلؤ، فضربتُ بيدي إلى مَجرَى الماءِ، فإذا مِسكٌ أَذفَرُ، فقلت لجبريل: ما هذا؟ قال: هذا الكَوْثرُ الذي أعطاكَهُ ربُّك ﷿" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 266 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 266 - على شرطهما
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے ایک ایسی نہر دیکھی جس کے دونوں کناروں پر موتیوں کے خیمے تھے، میں نے اپنا ہاتھ پانی کے بہاؤ کی جگہ پر مارا تو وہ خالص اور تیز خوشبو والی کستوری تھی، میں نے جبریل سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ کوثر ہے جو آپ کے رب عزوجل نے آپ کو عطا فرمائی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 269]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 269]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، حميد: هو ابن أبي حميد الطويل» [ترقيم الرساله 269] [ترقيم الشركة 266] [ترقيم العلميه 266]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
121. الْجَنَّةُ مِائَةُ دَرَجَةٍ وَالْفِرْدَوْسُ مِنْ أَعْلَاهَا دَرَجَةً فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ
جنت سو درجے کی ہے، فردوس ان میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے، پس تم فردوس کا سوال کرو۔
حدیث نمبر: 270
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا سُرَيج بن النُّعمان، حدثنا فُلَيح بن سليمان، عن هلال بن علي، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال:"الجنةُ مئةُ درجة بين كل درجتين كما بينَ السماءِ والأرض، والفِردَوسُ من أعلاها درجةً، ومنها تَفجَّرُ أنهارُ الجنة، فإذا سألتم اللهَ فاسألوه الفِردوسَ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح بمثل هذا الإسناد عن أبي هريرة وأبي سعيد:
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح بمثل هذا الإسناد عن أبي هريرة وأبي سعيد:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے سو درجات ہیں اور ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے، اور ان میں سب سے اعلیٰ درجہ فردوس ہے، وہیں سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں، پس جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس کا سوال کیا کرو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسی سند کے ساتھ ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما سے اس کا ایک صحیح شاہد بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 270]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسی سند کے ساتھ ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما سے اس کا ایک صحیح شاہد بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 270]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، فليح بن سليمان ليس بذاك القوي، لكن الإمام البخاري ﵀ قد خرَّج له في "صحيحه" أحاديث منتقاة منها هذا الحديث كما سيأتي، وباقي رجال الإسناد ثقات-، وأخرجه أحمد 14/ (8421) عن سريج بن النعمان، بهذا الإسناد-» [ترقيم الرساله 270] [ترقيم الشركة 267]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 271
أخبرَناه أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا عبد الله بن محمد بن ناجيةَ، حدثني محمد بن مَعمَر، حدثنا أبو عامر العَقَدي، حدثنا فُليح. قال: وحدثنا ابن ناجيةَ، حدثنا هارون بن معروف، حدثنا ابن وَهْب، أخبرني فُلَيح بن سليمان، عن هلال بن علي، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي هريرة وأبي سعيد، عن النبي ﷺ نحوَه (1) . وكذلك روي بإسناد صحيح عن عُبادة بن الصامت:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 267 - على شرطهما
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 267 - على شرطهما
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح (پچھلی حدیث کی طرح) ارشاد فرمایا۔
اسی طرح یہ حدیث سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے بھی صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 271]
اسی طرح یہ حدیث سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے بھی صحیح سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح كسابقه» [ترقيم الرساله 271] [ترقيم الشركة 268] [ترقيم العلميه 267]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح كسابقه
حدیث نمبر: 272
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا عفّان بن مسلم وأبو الوليد الطَّيالسي قالا: حدثنا همَّام، عن زيد بن أسلمَ، عن عطاء بن يَسَار، عن عبادة بن الصامت، أنَّ النبي ﷺ قال:"الجنةُ مئةُ درجةٍ، ما بين كلِّ درجتَينِ كما بينَ السماء والأرض، والفِردَوسُ مِن أعلاها درجةً، ومنها تَفجَّرُ أنهارُ الجنة، فإذا سألتُم الله فاسألوه الفِردوسَ" (2) .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کے سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان ہے، اور ان میں سب سے اعلیٰ درجہ فردوس ہے، وہیں سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں، لہٰذا جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس کا سوال کیا کرو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 272]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكنه قد اختُلف فيه على عطاء بن يسار، فروي عنه عن عبادة كما هنا، وروي عنه عن أبي هريرة وأبي سعيد كما في الحديث السابق، وروي عنه عن معاذ بن جبل كما عند أحمد 36/ (22087) وغيره، وهذا الخلاف لا يضر، فإنَّ الصحابة كلهم ...» [ترقيم الرساله 272] [ترقيم الشركة 269]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 273
أخبرني أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا أَبي، حدثنا هارون بن سعيد الأَيْلي، حدثنا ابن وَهْب، حدثني حُيَيّ، عن أبي عبد الرحمن، عن عبد الله بن عمرو، عن رسول الله ﷺ، قال:"إنَّ في الجنة غُرفًا [يُرَى] ظاهرُها من باطنِها، وباطنُها من ظاهرِها" فقال أبو مالك الأشعري: لمن يا رسول الله؟ قال:"لمَنْ أطابَ الكلام، وأطعمَ الطعام، وباتَ قانِتًا والناسُ نِيَام" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد احتجَّا جميعًا بحُيَي: وهو أبو عبد الرحمن المَذحِجِي صاحب سليمان بن عبد الملك، ويقال: مولاه (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 270 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد احتجَّا جميعًا بحُيَي: وهو أبو عبد الرحمن المَذحِجِي صاحب سليمان بن عبد الملك، ويقال: مولاه (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 270 - على شرطهما
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔“ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کن لوگوں کے لیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان کے لیے ہیں جو نرم اور شیریں گفتگو کریں، کھانا کھلائیں اور رات کو اس وقت (نفل) نماز پڑھیں جب لوگ سو رہے ہوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ ان دونوں نے حُیی (ابو عبدالرحمن مذحجی) سے احتجاج کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 273]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ ان دونوں نے حُیی (ابو عبدالرحمن مذحجی) سے احتجاج کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 273]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وهذا إسناد فيه لِين من أجل حُيي - وهو ابن عبد الله المَعافِري - لكن روي هذا الحديث من وجهٍ حسنٍ عن أبي مالك الأشعري نفسه كما سيأتي، وباقي رجال هذا الإسناد ثقات- أبو عبد الرحمن: هو عبد الله بن يزيد المعافري الحُبُلي-» [ترقيم الرساله 273] [ترقيم الشركة 270] [ترقيم العلميه 270]
الحكم على الحديث:
حديث حسن
122. ذِكْرُ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى وَأَنْهَارِ الْجَنَّةِ
سدرۃ المنتہیٰ اور جنت کی نہروں کا ذکر۔
حدیث نمبر: 274
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن قَتَادة، عن أنس في قوله ﷿: ﴿عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ [النجم: 14] ، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"رُفِعَت لي سِدْرةٌ مُنتهاها في السماء السابعة، نَبِقُها مثلُ قِلَال هَجَرَ، وورقُها مثلُ آذان الفِيَلة، يخرج من ساقها نهرانِ ظاهرانِ ونهرانِ باطنان، قال: قلت: يا جبريل، ما هذانِ؟ قال: أمّا الباطنان، ففي الجنة، وأما الظاهران، فالنِّيلُ والفُرات" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. وله شاهد غريب من حديث شُعْبة عن قَتَادة عن أنس صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 271 - على شرطهما ولم يخرجاه بهذه السياقة
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. وله شاهد غريب من حديث شُعْبة عن قَتَادة عن أنس صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 271 - على شرطهما ولم يخرجاه بهذه السياقة
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ [سورة النجم: 14] کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے سدرۃ المنتہیٰ کو بلند کیا گیا جس کی انتہا ساتویں آسمان پر ہے، اس کے پھل مقامِ ہجر کے مٹکوں کی طرح (بڑے) ہیں اور اس کے پتے ہاتھیوں کے کانوں جیسے ہیں، اس کی جڑ سے چار نہریں نکلتی ہیں، دو ظاہر ہیں اور دو پوشیدہ۔ میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: جہاں تک ان دو پوشیدہ نہروں کا تعلق ہے تو وہ جنت میں ہیں، اور دو ظاہر نہریں نیل اور فرات ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 274]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو في "مسند أحمد" 20/ (12673)» [ترقيم الرساله 274] [ترقيم الشركة 271] [ترقيم العلميه 271]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 275
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن أحمد بن أنس القُرَشي، حدثنا حفص بن عبد الله السَّلَمي، حدثني إبراهيم بن طَهْمان، عن شُعْبة بن الحجَّاج، عن قتادة، عن أنس بن مالك أنه قال: قال رسول الله ﷺ:"دُفِعتُ إلى السِّدْرة، فإذا أربعةُ أنهار: نهران ظاهران، ونهران باطنان، فأمَّا الظاهران فالنِّيلُ والفُرات، وأما الباطنانِ: فنهرانِ في الجنة، وأُتِيتُ بثلاثة أقداح: قَدَحٌ فيه لبن، وقَدحٌ فيه عسل، وقدحٌ فيه خمر، فأخذتُ الذي فيه اللبنُ فشربتُ، فقيل لي: أصبتَ الفِطْرةَ أنت وأمَّتُك" (2) . قال الحاكم أبو عبد الله: قلتُ لشيخنا أبي عبد الله: لمَ لمْ يُخرجا هذا الحديث؟ فقال: لأنَّ أنس بن مالك لم يَسمَعْه من النبي ﷺ، إنما سمعه من مالك بن صَعْصَعةَ. قال الحاكم: ثم نظرتُ فإذا الأحرفُ التي سمعها من مالك بن صعصعة غيرُ هذه، وليَعلَمْ طالبُ هذا العلم: أنَّ حديث المِعْراج قد سمع أنسٌ بعضَه من النبي ﷺ، وبعضَه من أبي ذرٍّ الغِفاري، وبعضَه من مالك بن صَعْصعةَ، وبعضَه من أبي هريرة (1) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچایا گیا، تو وہاں چار نہریں تھیں: دو ظاہر اور دو پوشیدہ، ظاہر نہریں نیل اور فرات ہیں اور پوشیدہ نہریں جنت کی دو نہریں ہیں۔ وہاں میرے پاس تین پیالے لائے گئے: ایک دودھ کا، ایک شہد کا اور ایک شراب کا، میں نے وہ پیالہ لیا جس میں دودھ تھا اور اسے پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا: آپ نے اور آپ کی امت نے فطرت کو پا لیا۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شیخ سے پوچھا کہ شیخین نے اسے روایت کیوں نہیں کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اسے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ مالک بن صعصعہ سے سنا تھا۔ میں (حاکم) کہتا ہوں کہ میں نے غور کیا تو وہ الفاظ جو انہوں نے مالک بن صعصعہ سے سنے وہ اس سے مختلف ہیں، اور طالب علم کو یہ جان لینا چاہیے کہ معراج کی حدیث کا کچھ حصہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے، کچھ ابوذر غفاری سے، کچھ مالک بن صعصعہ سے اور کچھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 275]
امام حاکم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شیخ سے پوچھا کہ شیخین نے اسے روایت کیوں نہیں کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اسے براہ راست نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں بلکہ مالک بن صعصعہ سے سنا تھا۔ میں (حاکم) کہتا ہوں کہ میں نے غور کیا تو وہ الفاظ جو انہوں نے مالک بن صعصعہ سے سنے وہ اس سے مختلف ہیں، اور طالب علم کو یہ جان لینا چاہیے کہ معراج کی حدیث کا کچھ حصہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے، کچھ ابوذر غفاری سے، کچھ مالک بن صعصعہ سے اور کچھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 275] [ترقيم الشركة 272]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
123. أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ هَذِهِ الْأُمَّةُ مِنْهَا ثَمَانُونَ صَفًّا
اہلِ جنت کی صفیں ایک سو بیس ہوں گی، ان میں سے اسی صفیں میری امت کی ہوں گی۔
حدیث نمبر: 276
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا محمد بن فُضَيل، حدثنا أبو سِنَان (2) ضِرَار بن مُرَّة، عن محارِب بن دِثَار، عن ابن بُرَيدة، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ:"أهلُ الجنة عشرون ومئةُ صَفٍّ، هذه الأُمَّة منها ثمانون صفًّا" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث سفيان الثَّوْري عن علقمة بن مَرثَد عن سليمان بن بُريدة عن أبيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 273 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث سفيان الثَّوْري عن علقمة بن مَرثَد عن سليمان بن بُريدة عن أبيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 273 - على شرط مسلم
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے اسی صفیں صرف اسی امت کی ہوں گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 276]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن عبد الجبار العُطاردي، وقد توبع» [ترقيم الرساله 276] [ترقيم الشركة 273] [ترقيم العلميه 273]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح