الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000 555. لَا كَبِيرَةَ مَعَ اسْتِغْفَارٍ استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیر نہیں رہتا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیر نہیں رہتا۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوشیبہ خراسانی مجہول ہے۔ دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 4810»
وضاحت:
فائدہ: - سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کبائر کتنے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: سات سو تک ہیں اور بہت قریبی سات تک ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ استغفار کے ساتھ کوئی گناہ کبیرہ نہیں رہتا اور اصرار کے ساتھ کوئی گناہ صغیرہ نہیں رہتا۔ [تفسير ابن ابي حاتم: 934/3 النساء: ۳۱، وسنده صحيح] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.