الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000 594. لَا تَسُبُّوا السُّلْطَانَ، فَإِنَّهُ فَيْءُ اللَّهِ فِي أَرْضِهِ حاکم کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اللہ کا اس کی زمین میں سایہ ہے
زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ملک شام کی طرف نکلے، کہتے ہیں: پھر میں نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”حاکم کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اللہ کا اس کی زمین میں سایہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، السنة لابن ابي عاصم: 1013، الضعفاء للعقيلي: 3/813، شعب الايمان: 6987»
اسماعیل مولی مزنبین سخت ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔ «السلسلة الضعيفة: 2264» |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.