الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
608. لَا تَعْجَبُوا بِعَمَلِ عَامَلٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَ يُخْتَمُ لَهُ
کسی عمل کرنے والے کے عمل پر اس وقت تک تعجب نہ کرو جب تک تم یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہو رہا ہے
حدیث نمبر: 941
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
941 - اخبرنا محمد بن منصور التستري، ابنا عمر بن احمد بن عثمان المروروذي ابو حفص، ثنا محمد بن صالح بن زعيل التمار، بالبصرة، ثنا طالوت بن عباد، ثنا فضال بن جبير، قال: سمعت ابا امامة الباهلي، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا تعجبوا بعمل عامل حتى تنظروا بم يختم له» 941 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، أبنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُثْمَانَ الْمَرْوَرُوذِيُّ أَبُو حَفْصٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ زُعَيْلٍ التَّمَّارُ، بِالْبَصْرَةِ، ثنا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا فُضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَعْجَبُوا بِعَمَلِ عَامِلٍ حَتَّى تَنْظُرُوا بِمَ يُخْتَمُ لَهُ»
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عمل کرنے والے کے عمل پر اس وقت تک تعجب نہ کرو جب تک تم یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہو رہا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 8025»
فضال بن جبیر ضعیف ہے۔

وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شخص پر اس وقت تک تعجب نہ کرو جب تک تم یہ نہ دیکھ لو کہ اس کا خاتمہ کس عمل پر ہو رہا ہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ عمل کرنے والا اپنی زندگی میں طویل عرصے تک نیک عمل کرتا رہتا ہے اگر وہ اسی حالت پر فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو جائے۔ لیکن پھر اس میں تبدیلی آجاتی ہے اور وہ برے عمل میں لگ جاتا ہے اور اسی طرح ایک بندہ لمبے عرصے تک عمل کرتا رہتا ہے اگر وہ ان پر مر جائے تو دوزخ میں جائے لیکن پھر اس میں تبدیلی آجاتی ہے اور وہ نیک عمل کرنے لگ جاتا ہے اور جب اللہ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے (اطاعت والے) کاموں پر لگا دیتا ہے۔ سیدنا صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ (اللہ تعالیٰ ٰ) کس طرح کام پر لگا دیتا ہے؟ فرمایا: (موت سے پہلے) اسے نیک عمل کی توفیق عطا فرما دیتا ہے پھر اسی (نیک عمل) پر اس کی روح قبض کر لیتا ہے۔ [أحمد: 3/120، صحيح]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.