الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000 640. إِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ بے شک قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں شمار ہوتا ہے
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں شمار ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 1650، والترمذي: 657، والنسائي: 2613، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3293، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24386»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قوم کا آزاد کردہ غلام انہی میں شمار ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6761، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2911»
وضاحت:
تشریح: - مطلب یہ ہے کہ غلام کو جس قوم و قبیلہ نے آزاد کیا ہو اس کی نسبت اسی قوم کی طرف ہوگی اور اس کے احکام بھی وہی ہوں گے جو اس قبیلہ و قوم کے ہیں۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.