الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000 615. لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ الْوَلَدُ غَيْظًا قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ اولاد غیظ وغضب کا باعث نہ بنے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قیامت قائم نہ ہوگی جب تک کہ اولاد غیظ وغضب کا باعث نہ بنے، بارش شدید گرمی کا باعث نہ بنے، کمینے لوگ عام نہ ہوں، شریف غضبناک نہ ہوں، چھوٹا بڑے کو اور کمینہ شریف کو آنکھیں نہ دکھائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 6427، مكارم الاخلاق للخرائطي: 388»
ابوامیہ بن یعلی اور مومل بن عبد الرحمٰن ضعیف ہیں اس میں اور بھی علتیں ہیں، «السلسلة الضعيفة: 6160» |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.