الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ السَّلامِ كتاب السلام 454. بَابُ تَسْلِيمِ الرَّاكِبِ عَلَى الْقَاعِدِ سوار کا پیدل کو سلام کہنا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل چلنے والے کو، اور پیادہ بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، نیز تعداد میں تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الاستئذان، ح: 6232»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سيدنا فضالۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑ سوار بیٹھے ہوئے کو، اور تھوڑی تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: جامع الترمذي، الاسئتذان و الآداب، ح: 2705»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|