الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ السَّلامِ كتاب السلام 440. بَابُ الْمُصَافَحَةِ مصافحہ کرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب اہلِ یمن آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ یمن آگئے ہیں، اور وہ تم میں سے زیادہ نرم دل ہیں۔“ اور وہ پہلے لوگ ہیں جو مصافحہ لائے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: سنن أبى داؤد، الأدب: 5213»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے مصافحہ کرے۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا
|