الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ السَّلامِ كتاب السلام 468. بَابُ لا يُسَلَّمُ عَلَى فَاسِقٍ فاسق کو سلام نہ کہا جائے
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شراب پینے والوں کو سلام نہ کہو۔
تخریج الحدیث: «أثر ضعيف: صحيح البخاري، الاستيذان، باب من لم يسلم على من اقترف ذنبًا...... معلقًا»
قال الشيخ الألباني: أثر ضعيف
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تمہارے اور فاسق کے درمیان کوئی احترام نہیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حضرت علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ شطرنج کو ناپسند کرتے تھے، اور کہتے تھے: جو آدمی شطرنج کے ساتھ کھیلے اس کو سلام نہ کہو۔ یہ جوا ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد مقطوع: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
|