الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
453. بَابُ يُسَلِّمُ الْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ
چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے
حدیث نمبر: 992
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا سعيد بن الربيع، قال‏:‏ حدثنا علي بن المبارك، عن يحيى، قال‏:‏ حدثنا زيد بن سلام، عن جده ابي سلام، عن ابي راشد الحبراني، عن عبد الرحمن بن شبل قال‏:‏ سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول‏:‏ ”ليسلم الراكب على الراجل، وليسلم الراجل على القاعد، وليسلم الاقل على الاكثر، فمن اجاب السلام فهو له، ومن لم يجب فلا شيء له‏.‏“حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ سَلاَّمٍ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَلاَّمٍ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”لِيُسَلِّمِ الرَّاكِبُ عَلَى الرَّاجِلِ، وَلْيُسَلِّمِ الرَّاجِلُ عَلَى الْقَاعِدِ، وَلْيُسَلِّمِ الأَقَلُّ عَلَى الأَكْثَرِ، فَمَنْ أَجَابَ السَّلاَمَ فَهُوَ لَهُ، وَمَنْ لَمْ يُجِبْ فَلا شَيْءَ لَهُ‏.‏“
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: سوار کو چاہیے کہ پیدل کو سلام کہے، اور چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، تعداد میں تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں، چنانچہ جس نے سلام کا جواب دیا تو اس کے لیے اس کا اجر ہے اور جس نے جواب نہ دیا اس کے لیے کچھ نہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: تفرد المصنف بهذه اللفطة»

قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 993
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا إسحاق، قال‏:‏ اخبرنا روح بن عبادة قال‏:‏ اخبرني ابن جريج قال‏:‏ اخبرني زياد، ان ثابتا اخبره، وهو مولى عبد الرحمن، يرويه عن ابي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، والقليل على الكثير‏.‏“حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، أَنَّ ثَابِتًا أَخْبَرَهُ، وَهُوَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، يَرْوِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار کو چاہیے کہ پیدل کو سلام کہے، اور چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے، اور تھوڑے زیادہ کو سلام کہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الاستئذان، ح: 6232»

قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 994
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
قال ابن جريج‏:‏ فاخبرني ابو الزبير، انه سمع جابرا يقول‏:‏ الماشيان إذا اجتمعا فايهما بدا بالسلام فهو افضل‏.‏قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ‏:‏ فَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ الْمَاشِيَانِ إِذَا اجْتَمَعَا فَأَيُّهُمَا بَدَأَ بِالسَّلاَمِ فَهُوَ أَفْضَلُ‏.‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: دو پیدل چلنے والے جب اکٹھے ہوں تو ان میں سے جو سلام میں پہل کرے وہ افضل ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح ابن حبان (ابن بلبان)، ح: 498.»

قال الشيخ الألباني: صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.