الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ السَّلامِ كتاب السلام 478. بَابُ تَسْلِيمِ النِّسَاءِ عَلَى الرِّجَالِ عورتوں کا مردوں کو سلام کرنا
سيده ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں گئی تو وہ غسل فرما رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: ام ہانی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوش آمدید۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الصلاة، حديث: 357»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: عورتیں مردوں کو سلام کہا کرتی تھیں۔
تخریج الحدیث: «حسن: شعب الإيمان للبيهقي: 460/6، حديث: 8899»
قال الشيخ الألباني: حسن
|