الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الصوم
روزے کے مسائل
27. باب الصَّائِمِ يَغْتَابُ فَيَخْرِقُ صَوْمَهُ:
روزے دار غیبت کرے تو روزے میں خرابی آتی ہے
حدیث نمبر: 1770
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث قدسي) اخبرنا عمرو بن عون، حدثنا خالد بن عبد الله، عن واصل مولى ابي عيينة، عن بشار بن ابي سيف، عن الوليد بن عبد الرحمن، عن عياض بن غطيف، عن ابي عبيدة بن الجراح، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: "الصوم جنة ما لم يخرقها". قال ابو محمد: يعني: بالغيبة.(حديث قدسي) أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، عَنْ بَشَّارِ بْنِ أَبِي سَيْفٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "الصَّوْمُ جُنَّةٌ مَا لَمْ يَخْرِقْهَا". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: يَعْنِي: بِالْغِيبَةِ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: روزہ ڈھال ہے جب تک اس کو پھاڑے نہیں۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: یعنی غیبت کر کے (روزہ کو خراب نہ کرے)۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1773]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [نسائي 2232]، [أبويعلی 878]، [مجمع الزوائد 3830]

وضاحت:
(تشریح حدیث 1769)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک غیبت نہ کرے، جھوٹ نہ بولے روز ہ اس کے لئے ڈھال ہے کیونکہ جھوٹ، غیبت، برے کام سے روزے میں شگاف لگ جاتا ہے اور روزہ بگڑ جاتا ہے جیسے ضرب لگنے سے ڈھال پھٹ جاتی ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.