الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 660. إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا، وَخُلُقُ هَذَا الدِّينِ الْحَيَاءُ بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور بے شک اس دین کی خصلت حیاء ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4181، المعجم الصغير: 13، ابويعلي: 3573»
معاویہ بن یحییٰ صدفی ضعیف ہے۔
يزيد بن طلحہ بن رکانہ اس روایت کو مرفوع بیان کرتے ہیں اور اس میں ہے: ”بے شک ہر دین کی ایک خصلت ہوتی ہے اور اسلام کی خصلت حیاء ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرسل، الموطا للامام مالك: 1678، شعب الايمان: 7314»
اسے یزید بن طلحہ تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.