الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1001 سے 1200 661. إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ شَرَفًا بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور بے شک سب سے زیادہ شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10781، عبد بن حميد: 675، الضعفاء للعقيلي:»
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا ایک شرف ہوتا ہے اور بے شک سب سے زیادہ شرف والی مجلس وہ ہے جس کے ذریعے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا جائے اور بے شک تمہاری مجالس کا انعقاد امانت داری کے ساتھ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، المعجم الكبير: 10781، عبد بن حميد: 675، الضعفاء للعقيلي:»
ابومقدام ہشام بن زیادہ متروک ہے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.